محمد یعقوب آسی
محفلین
میں اپنے دوستوں سے اکثر گزارش کیا کرتا ہوں کہ:
(1) ہو بہو مضمون اور لفظ کی جگہ پر لفظ نہ ڈھونڈا کیجئے۔ اس سے کہیں بہتر اور مؤثر طریقہ ہے کہ آپ مصرع نیا کہہ لیں، یا ضروری ہو تو شعر ہی نیا کہہ لیں۔ مضمون میں تھوڑی بہت تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔ آپ کے موجودہ شعر کا مضمون کسی اور موقعے پر کسی اور صورت میں بھی آ سکتا ہے۔
(2) ترمیم میں جلدی نہ کیا کریں، بلکہ اپنے شعر اور مجوزہ ترمیم کے ساتھ کچھ وقت گزاریں، بہت کچھ از خود کھل جائے گا۔
(3) ضروری نہیں کہ آپ کے قاری یا ناقد کی رائے ہمہ گیر اور درست ہو۔ ترجیحات اور فیصلہ دونوں آپ کے ہیں!
دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔