مبارکباد ظفری بھائی کو شادی کی مبارک

شمشاد

لائبریرین
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ظفری بھائی کی شادی خانہ آبادی ہو گئی ہے۔

ان باوثوق ذرائع میں دولہا میاں کا اپنا ذاتی بیان شامل ہے۔

اردو محفل کی جانب سے ظفری بھائی اور بھابھی صاحبہ کی خدمت میں بہت بہت مبارک۔

اللہ سے دعا ہے کہ یہ جوڑی خوب پھلے پھولے اور تاقیامت قائم و دائم رہے۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ظفری بھائی۔:)
اب آپ کو بذریعہ محفل گانے بھابھی کو ڈیڈیکیٹ نہیں کرنے پڑیں گے۔:laughing: اور ہاں افسوس کہ اب فنِ شاعری سیکھنے کی خواہش بھی دم توڑ جائے گی;)
 
فرخ منظور

لائبریرین
ارے صاحب! یہ انہونی کیسے ہوگئی؟ :) بہرحال ظفری بھائی کو شادی بہت بہت مبارک ہو۔ خدا کرے کہ راوی اب چین ہی چین لکھے۔ :)
 
جیہ

لائبریرین
اوہو یہ سانحہ کب وقوع پزیر ہوا۔ میری ہمدردی آپ کے ساتھ ہے۔ دل میلا نہ کریں ۔ یہی دنیا ہے یہی اس کا ریت۔ اور دنیا کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ پشتو محاورہ ہے کہ قوم کے ساتھ ڈوب مرنا اچھا ہے اس سے کہ اکیلا جیا جائے

بہت بہت مبارک ہو ظفری۔ اللہ آپ دونوں کی جوڑی سلامت رکھے اور تا حیات خوش رکھے۔ آمین
 
بی بی تم صاف صاف بتاؤ کہنا کیا چاہتی ہو۔

فکر نہ کرو ان کی شادی کی خوشی میں مٹھائی میں تمہیں کھلا دوں گا۔ ڈاکٹر صاحب کے لیے دو عدد اسپرین اور گبین کے لیے دودھ کا فیڈر بھی ملے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
ارے واقعی، یہ کوئی نیا عشق تھا کیا؟ بہر حال مبارک ہو۔ خدا کرے کہ ان کے عشائق۔۔۔ عشق کی جمع کیا ہو گی بھئ؟۔۔۔
چھوڑو، مبارکباد قبول کرو پہلے۔
 
Top