مبارکباد ظفری بھائی کو مبارک

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ہو کہ آپ مشاق سے ماہر ہو گئے۔

اور کتنے افسوس کی بات ہے کہ آپ کو ماہر ہوئے کتنے دن گزر گئے اور ہم میں سے کسی کو خیال تک نہیں آیا۔

اس لیے آپ کو دوہری مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
 

ظفری

لائبریرین
پہلے تو میں نے دھاگہ دیکھ کر یہ سمجھا کہ آپ مبارک اس لیئے دے رہے ہیں کہ “شادی دفتر“ سے آپ کوئی میرے لیئے خوشخبری لے کر آئیں ہیں ۔ :wink:

اور دوسری بات یہ کہ مجھے بھی نہیں معلوم پڑا کہ میں “ ماہر “ کب ہوگیا ہوں اور ابو ہمیشہ کہتے تھے تُو ہمیشہ گدھا ہی رہے گا ۔ اس لیئے کھبی سوچا ہی نہیں کہ میں ایک “ ماہر “ بھی بن سکتا ہوں ۔

:D

خیر یہ تو ایک مذاق تھا مگر میں آپ کا بیحد شکرگذار ہوں کہ آپ نے میرے لیئے ایک دھاگہ تخلیق کیا اور مجھے ہزار خطوط پر مبارک باد دی ۔
 

جیہ

لائبریرین
ظفری مہارت مبارک ہو
مگر پتہ بھی چلے کہ کس چیز کے ماہر بن گئے ہیں آپ؟
 
ظفری کیا بات ہے بھئی ، اب تمہاری مشتاقیاں مہارت کے درجے کو پہنچ گئی ہیں اور لوگ اب تمہیں بلا خوف ماہر کہہ کر پکار سکتے ہیں ، کچھ چیزوں میں تمہاری مہارت کے بارے میں شک تو پہلے بھی نہیں تھا مگر اب تو تمہیں باقاعدہ سند مل گئی ہے۔

آخر تم نے رفتار پکڑ ہی لی نہ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ظفری کیا بات ہے بھئی ، اب تمہاری مشتاقیاں مہارت کے درجے کو پہنچ گئی ہیں اور لوگ اب تمہیں بلا خوف ماہر کہہ کر پکار سکتے ہیں ، کچھ چیزوں میں تمہاری مہارت کے بارے میں شک تو پہلے بھی نہیں تھی مگر اب تو تمہیں باقاعدہ سند مل گئی ہے۔

آخر تم نے رفتار پکڑ ہی لی نہ :wink:
ماہر تو میں پہلے سے ہی تھا تم نے لوگوں سے سُنا نہیں ابھی ۔۔۔۔ :wink:
اور دیکھو تو شمشاد بھائی نے بھی دھاگہ میں“ بھائی “ رکھ کر کیا ظلم کیا ہے کہ ہرکوئی “ بھائی“ کہہ کر مبارک باد دے رہا ہے ۔ :wink: :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی تو آپ بھائیوں کے ہیں، برائے مہربانی خواتین کوئی اور رشتہ قائم کریں مثلاً چچا، ماموں، وغیرہ وغیرہ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
بھائی تو آپ بھائیوں کے ہیں، برائے مہربانی خواتین کوئی اور رشتہ قائم کریں مثلاً چچا، ماموں، وغیرہ وغیرہ :wink:
ہاں ۔۔ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ۔۔۔ ماموں تو میں پہلے بھی کئی دفعہ بن چکا ہوں ۔ :wink: :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
کہیں اس قسم کے تو نہیں :

دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے
ان کے بچے ہم کو ماموں کہہ گئے
:wink: :wink: :wink:
 

ظفری

لائبریرین
ابھی ابھی تو دل کے زخموں کو قرار آیا ہی تھا کہ آپ نے پھر سے اُن پر یادِ ماضی کی ضرب لگا دی ۔ :cry: :lol:
 
Top