ظل ہما قتل، ملزم کو سزائے موت

قیصرانی

لائبریرین
۔ ۔ ۔اور اس جرم عظیم کی ایک روح رواں اپنے اخروی انجام کو پہنچنے والی یہ "معصوم" وزیر ظل ہما بھی تھی ۔ جسے اپنے ہی نفاذ کردہ حدود آرڈیننس کے "
ثمرات "دیکھنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ جس طرح اس سے قبل شداد کو اللہ کے مقابلے میں اپنی تیار کی ہوئی
جنت کا "وزٹ" کرنے کا موقع نصیب نہ ہو سکاتھا { جو اللہ کے ساتھ محاذ آرائی کرتا ہے وہ اسی ہی ناکام
ہوتا ہے۔ ویسے بھی میں محترمہ کوشداد کی طرح کافر تسلیم نہیں کروں گا بلکہ وہ کلمہ گو تھیں۔ کوئی بھائی غلط نہ سمجھ لے}
پھر تو یہ قاتل مولوی بھی اپنی جنت یعنی کہ ایک شدت پسند نام نہاد اسلامی ملک نہ دیکھ سکے گا اور پہلے ہی پھانسی پا جائے گا؟
 
ساجد

محفلین
اقوامِ متحدہ کو چاہئیے کہ دنیا میں چند سو کلومیٹر کا ایک علاقہ تجرباتی طور پر ان طالبان کو دے کر وہاں ان کی خود ساختہ شریعت کے نفاذ کی آزادی دے دی جائے اور اعلان کر دیا جائے کہ جو ان کے حمایتی ہیں وہ ان کی چھتر چھایہ میں جا کر رہیں۔ چھ ماہ کے اندر اندر زمین تو باقی بچ جائے گی لیکن عوام اور طالبان میں سے ایک بھی زندہ نہ بچے گا۔ یہ خود ہی لڑ لڑ کر عازمِ جنت ہو جائیں گے۔ ان کا کام ہی قتل و غارت ہے ۔ جب سامنے کوئی اور ہو تو اس کو قتل کرتے ہیں اور کوئی " دشمن" نہ ہو تو آپس میں لڑ لڑ کے مرتے ہیں۔ روس کے نکل جانے کے بعد افغانستان کے حالات اس کے گواہ ہیں۔
 
اتنا اچھا "طالبان مکاؤ" پروگرام پہلے کبھی نہ دیکھا نہ سنا:grin:
 
Muhammad Naeem

محفلین
اتنا اچھا "طالبان مکاؤ" پروگرام پہلے کبھی نہ دیکھا نہ سنا:grin:
آپ نے اتنا اچھا مشورہ دیا۔ فوراً امریکہ پہنچیئے۔ امریکہ ایسے ہی طالبان کو ختم کرنے کیلیئے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ آپ کی "ٹپ " تو کم خرچ بالا نشین ہے۔ فوراً یہ مشورہ لے کر واشنگٹن یاترا پہ روانہ ہو جایئے۔
اگر اسباب میسر نہ ہوں تو اسلام آباد میں امریکن ایمبیسی کے توسط سے بھی کام چل سکتا ہے۔ تاخیر مناسب نہیں ۔ ہری اپ۔
 
جلدی کا کام شیطان کا، اب آپ کو کیا کہوں۔ ویسے اتنی تفصیلات آپ کو کب ملیں؟:cool:
 
Dilkash

محفلین
اللہ کے بندو۔۔اب معاف کرو ظل ہما اور مولوی صاحب ۔۔۔ دونوں کو۔۔۔پاکستان میں سینکڑوں کے حساب سے غریب لوگ قتل ہورہے ہیں،انکا کوئی پوچھتا نہیں ایک سرکاری وزیر کیا مری لوگوں نے تماشہ بنایا ہوا ہے۔اب چھوڑو کوئی اور بحث شروع کرو۔
نعیم صاحب ۔۔
جو لوگ اللہ کی زمین پر شر اور فساد پھیلانا چاھتے ہیں اللہ انکو سمجھے۔۔ہم غریبوں کو دو وقت کی حلال کی روٹی ملے یہی مذہب بھی ہے اور اسلام بھی۔
 
جھنجھلاہٹ تو اب شیوہ بن گئی ہے۔ عادت سمجھ کر معاف کردیتے ہیں :)
 
Dilkash

محفلین
ہاہاہاہا
فاروق بھائی السلام علیکم۔
میں نے اس لئے انہیں معاف کرنے کا کہا تھا کہ دونوں اب بے بس ہیں اور جو لوگ اپنا جواب نہیں دے سکتے ان کو معاف کرنا چا ہئے۔
مشرف نے مولوی کو چھوڑنا نہیں اس لئے اسے مرحوم ہی سمجھنا چاہیے کیونکہ وہ بد بخت ویسٹ کا دوست نہیں ۔۔۔مولوی صاحب کی جگہ کوئی بنگی ہوتا یا شاتم رسول ہوتا ،تو شائد اگر وہ قاتل بھی ہوتا پھر بھی مغرب کی دباؤ پر چھوٹ جا تا اورانکو نشنلیٹی بھی مل جاتی ۔۔۔

ساجد صاحب۔
ہماری نزولی سے اگر کام چلے تو بڑی اچھی بات ہوتی۔۔کیونکی ڈیوٹی بھی تو کرنی ہے۔۔۔
 
یہ بات تو بہت عمدہ کہی، ویسے آج کل ہم میں سے کتنے "بدبخت" ایسے ہیں جو اپنے ساتھ اور اپنی قوم کے ساتھ مخلص ہیں؟
 
فرید احمد

محفلین
اقوامِ متحدہ کو چاہئیے کہ دنیا میں چند سو کلومیٹر کا ایک علاقہ تجرباتی طور پر ان طالبان کو دے کر وہاں ان کی خود ساختہ شریعت کے نفاذ کی آزادی دے دی جائے اور اعلان کر دیا جائے کہ جو ان کے حمایتی ہیں وہ ان کی چھتر چھایہ میں جا کر رہیں۔ چھ ماہ کے اندر اندر زمین تو باقی بچ جائے گی لیکن عوام اور طالبان میں سے ایک بھی زندہ نہ بچے گا۔ یہ خود ہی لڑ لڑ کر عازمِ جنت ہو جائیں گے۔ ان کا کام ہی قتل و غارت ہے ۔ جب سامنے کوئی اور ہو تو اس کو قتل کرتے ہیں اور کوئی " دشمن" نہ ہو تو آپس میں لڑ لڑ کے مرتے ہیں۔ روس کے نکل جانے کے بعد افغانستان کے حالات اس کے گواہ ہیں۔
حمایت میں نہیں‌کہتا ،
مگر ایسا ملک ان کو ملا تھا ، امریکہ کو گوارا نہ ہوا ، بلکہ امریکہ نے اعلان جنگ کر کے ، اور اس کے دوغلے چیلوں نے مقابلہ کے نام پر تمام طالبان حمایتیوں کو افغانستان میں جمع کیا اور کنٹینروں میں بھر کر مار ڈالا ۔
آپسی لڑائی کی بات طالبان نامی گروپ بننے سے پہلے کی ہے ، اس کے بعد تو خبروں کے کے طابق ایک پر امن حکومت تھی ۔ حقیقت خدا جانے ۔ خیر ، پرانے مردے اکھیڑنے سے کوئی فائدہ نہیں ، کوئی ھقیقت پسند یہ بھی کہنا گوارا نہیں کرتا کہ سوائے عورتوں کے معاملات پر کوئی ایسی بات امریکہ ویورپ تک کو اعتراض کی طالبان کے خلاف نظر نہیں آئی ۔ اچھا ہوا جو اسامہ کا اور بدھا کے مجسموں کا بہانہ مل گیا تو قصہ تمام ہوا ۔ ویسے عراق میں ان کو اتنے بہانوں کی بھی ضرورت نہ پڑی ۔
 
Top