ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
آہا ! عبید انصاری صاحب مدظلہ العالی تشریف لائے ہیں ۔ زہے نصیب ، زہے نصیب! حضور تشریف لائیے ۔ آگ کی بھی خوب کہی آپ نے ۔آپ کی طرف کی تو آپ جانیں ، ہماری طرف البتہ برابر سے زیادہ لگی ہوئی ہے ۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کا ہم سے تعلق بھی کچھ کم نہیں کہ آپ نے صریر کو بھی عبید جانا۔ گویا
دونوں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی
بہرحال اس لڑی میں آج ہی آنا ہوا۔سنگ میل بہت مبارک ہو ظہیر بھائی۔ آپ کے مراسلے نہایت قیمتی ہیں۔ میرا تو مشورہ ہے کہ پیشہ ورانہ ڈاکٹری سے ریٹائر ہوئیے گا تو یہیں ایک "شفاخانہ" کھول لیجیے گا تاکہ بیماران محفل کچھ دوائےدل بہم پہنچا سکیں۔
میں تو اب یہاں تقریباً روزانہ ہی آرہا ہوں کل سے ۔ آپ البتہ غائب ہیں ۔ آتے جاتے رہا کیجیے ۔
صریر صاحب آپ کے ہم نام ہیں ۔ ان کا اصل نام عبید صدیقی ہے ۔ یعنی یہ عبدِ عاصی دو صالح عبیدوں کے درمیان گھر گیا ہے ، اللہ خیر کرے ۔
مبارکبادی کے لیے آپ کا بہت شکریہ! جہاں تک ریٹائر ہونے کی بات ہے تو ڈاکٹروں کی زندگی میں یہ مقام ذرا دیر سے ہی آتا ہے ۔ اللہ کریم اپنا فضل فرمائیں ۔