جاسمن صاحبہ کے بارے میں آپ نے بالکل درست تشخیص کی ہے۔۔۔ کہ کیفیت ناموں پر ٹرخا رہی ہیں یہ ۔۔۔۔ رکیے ذرا۔۔۔ میں اپنی ڈائری نکال لوں۔۔ ۔
ڈائری کا نام ہے۔۔۔
جاسمن کے کبھی نہ کرنے والے کام۔۔۔۔۔
صفحہ نمبر 115 پر لکھا ہے۔۔۔ اپنے علاقے کے ریڑھی والے سے بھی انسیت ہوتی ہے۔۔۔ یہ ایک تحریر ہے۔۔۔ جو اگلے سو سال تک شئیر نہیں کرنی۔۔۔
پھر صفحہ نمبر 86 پر لکھا ہے۔۔۔ کہ یہ ایک نظم ہے پرانی۔۔۔ جو نہیں ہے سنانی۔۔۔
اچھا یہ ڈائری تو ختم ہونے والی ہے۔۔۔ صفحہ 262 پر لکھا ہے۔۔۔ نیرنگ میں یہ کام کروں گی۔ ابھی آپ اس کو بھی وعدے پر رکھ لیں۔۔۔
حد ہوگئی۔۔۔ اور میری حالت دیکھیں۔۔ ۔کون سا کام تھا۔۔۔ یہ میں نے نہیں لکھا۔۔۔