تعارف عاجز کا تعارف

فلسفی

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
احباب کی فرمائش بلکہ یوں کہیے محبت پر خاموشی توڑنے پر مجبور ہوں۔ ارادہ یہی تھا کہ خاموشی سے نئے نام، بلکہ تخلص"فلسفی" کی بنیاد پر شامل محفل رہوں گا۔ لیکن تعارف کے اصرار کی وجہ سے چند سطریں لکھنے پر مجبور ہوں۔

سب سے پہلے محترم الف عین صاحب سے معذرت کہ ان کے کہنے کے باوجود محفل پر باقاعدہ واپس نہیں آسکا۔ لیکن حقیقت یہی ہے کہ ان ہی کی محبت اور شاعری کے لیے اپنی اصلاح کی ضرورت دوبارہ محفل پر کھینچ لائی۔ میری پہلی آئی ڈی محمد عظیم الدین کے نام سے موجود ہے (میں چاہوں گا کہ نئی آئی ڈی ہی استعمال کروں)۔ جب محترم اعجاز عبید صاحب نے محفل کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تو دل کو ایسا دھچکا لگا کہ مت پوچھیے۔ پھر محفل پر ہی کچھ تلخیوں کے باعث ارادہ کر لیا تھا کہ دوبارہ حاضر نہیں ہوں گا۔ لیکن جیسا عرض کیا کہ محترم اعجاز صاحب سے اصلاح کا متمنی تھا لیکن ان کا کہنا تھا کہ اصلاح محفل پر ہی ہو تو بہتر ہے تاکہ سب کو فائدہ ہو۔ لہذا کچھ عرصہ ادھر اُدھر ہاتھ پاؤں مارنے کے بعد اسی نتیجے پر پہنچا کہ محفل جیسا ماحول اور محترم اعجاز صاحب جیسا استاد فی الحال کہیں اور میسر نہیں۔

اس تمہید کے بعد مختصر تعارف عرض کر دیتا ہوں۔ میرا نام محمد عظیم الدین ولد صلاح الدین (مرحوم) ہے۔ لاہور، اسلام پورہ (کرشن نگر) کا رہائشی ہوں۔ کمیپوٹر سائنس میں یونیورسٹی اور مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے گریجویٹ ہوں۔ عمر کے 36 بہاریں دیکھ چکا ہوں۔ جولائی 2008 سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں مقیم ہوں۔ داد اور نانا تقسیم کے وقت ضلع روہتک ، گاؤں، حسن گڑھ سے لاہور ہجرت کر کے آئے تھے۔ اس لیے گھر میں بولی جانے والی زبان اردو اور عام دوستوں کے ساتھ بوقت ضرورت تھوڑی بہت پنجابی بھی بول لیتا ہوں۔

شاعری کا شوق بچپن سے ہے۔ پانچویں جماعت میں پہلی نظم کہی تھی

ٹی وی پر کارٹوں لگے رہتے ہیں
بچے سکول سے بھاگتے رہتے ہیں
سبق ان کو آتا نہیں اور
استاد بدنام ہوتے رہتے ہیں

یہ پہلی باقاعدہ تک بندی تھی۔ اس کے بعد چل سُو چل۔ محفل پر آمد سے قبل محترم اسامہ سرسری صاحب کی کتاب "آؤ شاعری سیکھیں" نظر سے گزری تو معلوم ہوا اب تک جو لکھا وہ سب بیکار تھا۔ بس یہی احساس اور اصلاح کی ضرورت محفل تک لے آئی۔

پیشے کے حوالے سے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور گرافک ڈیزائنر شروع کیا پھر نیٹ ورکنگ اور آخر میں پروگرامنگ کے دامن میں پناہ لی۔ شوق گریجویشن کے دوران ہی پروگرامنگ کا تھا لیکن بدقسمتی سے پہلی نوکری گرافک ڈیزائنر کی ملی اس لیے تین چار سال بس موقع کی تلاش میں رہا۔ پھر ڈاٹ نیٹ خود سے سیکھی اور اس میں نوکری بھی مل گئی۔ اس کے بعد سی، سی پلس پلس، ڈاٹ نیٹ، پی ایچ پی، وی بی، جاوا، موبائل ڈویلپمنٹ مختلف کمپوٹر کی زبانوں میں مختلف پروجیکٹس پر کام کیا۔ زیاد تر تجربہ مڈل وئیر ٹیکانالوجیز کا ہے۔ لیکن خود کو کبھی کسی ٹول، ٹیکنالوجی یا کمپوٹر کی زبان تک محدود نہیں رکھا۔جس میں کام ملتا ہے کر لیتا ہوں۔

خوش مزاج ہوں۔ مزاح پسند کرتا ہوں۔ ہنستا ہوں، ہنساتا ہوں اور خود پر ہنسنے کا حوصلہ بھی رکھتا ہوں۔ شادی شدہ ہوں، دو بچے ہیں ایک بیٹی گیارہ سال کی فاطمہ، بیٹا آٹھ سال کا محمد۔

حضرت نفیس شاہ صاحب رحمہ اللہ سے (ان کی وفات سے تقریبا تین چار سال قبل) اصلاح کا تعلق تھا۔ حضرت کی وفات کے بعد لاہور کے جامعہ مدنیہ جدید کے استاد مفتی حسن صاحب دامت برکاتہم سے اصلاحی تعلق ہے۔

اپنی زندگی سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔ اللہ پاک نے ہر خواہش اور دعا کو پورا فرمایا ہے۔ اب بس یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ایمان کی سلامتی کے ساتھ دنیا سے لے جائے اور اپنے مقبول بندوں میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

محترم محمد عدنان اکبری نقیبی @محمداحمد، زیک اور ربیع م صاحبان
اس کے علاوہ اگر کوئی سوال ہے تو عاجز حاضر ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہمیں اپنا ایک پرانا مراسلہ دکھائی دیا ہے ابھی ابھی۔ :)

صاحب! خوشی کی خبر ہے کہ اردو محفل کی جان محترم الف عین پلٹ آئے تاہم اب ایک نیا مسئلہ درپیش ہے۔ پیغام رساں جناب محترم محمد عظیم الدین بھیا، گم ہو گئے۔ اب کیا انہیں واپس لانے کے لیے نئی لڑی کھولی جاوے؟
 
عرفان سعید

خوش آمدید اے عظیم "فلسفی"
 
محمد فہد

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ضلع روہتک ، گاؤں، حسن گڑھ
یہ گاؤں کہاں ہے؟
پانچویں جماعت میں پہلی نظم کہی تھی

ٹی وی پر کارٹوں لگے رہتے ہیں
بچے سکول سے بھاگتے رہتے ہیں
سبق ان کو آتا نہیں اور
استاد بدنام ہوتے رہتے ہیں
ماشاء اللہ آپ نے کتنے اچھے اشعار کہے

پیشے کے حوالے سے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور گرافک ڈیزائنر شروع کیا پھر نیٹ ورکنگ اور آخر میں پروگرامنگ کے دامن میں پناہ لی۔
اڑے اس بات سے تو پھر میں خفا ہوں بھئی آپ سے :unsure: کہ آپ نے اتنی لیٹ بتایا:)
خوش مزاج ہوں۔ مزاح پسند کرتا ہوں۔ ہنستا ہوں، ہنساتا ہوں اور خود پر ہنسنے کا حوصلہ بھی رکھتا ہوں۔
خوش مزاج ہیں یہ تو مجھے معلوم ہے اسی وجہ سے تو بلا تکلف آپ سے ہنسی مذاق کرتا رہتا ہوں آپ کے مذاق میں بھی جادو ہوتا ہے اور دنیا کا کوئی بھی انسان جذبات اور احساسات سے خالی نہیں جذبات زندگی کی اساس ہیں ۔۔ جس طرح خوشبو کے بغیر پھول فقط رنگ رہ جاتا ہے اسی طرح ہنسی کے بغیر زندگی میں کوئی رنگ نہیں ۔

ایک بیٹی گیارہ سال کی فاطمہ، بیٹا آٹھ سال کا محمد۔
اللہ تعالی آپ کی بیٹی اور بیٹے پر اپنی رحمت اور برکتیں کریں اور ہر بلا و مصیبت اور پریشانی سے بچائے اور زندگی میں کبھی کوئی دکھ نہ آئے نیکی کی ہدایت عطاء کریں دنیا و آخرت میں کامیاب و کمران کریں ۔ ماشاء اللہ بہت خوشی ہوئی جان کر
اب بس یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ایمان کی سلامتی کے ساتھ دنیا سے لے جائے اور اپنے مقبول بندوں میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

اللہ سوہنا، تمام مومنین مومنات کو اسلام اور ایمان پر زندہ رکھے اور خاتمہ باالخیر کرے آمین یارب ۔
 
فلسفی

محفلین
فہد بھائی اللہ پاک آپ کو بہت خوش رکھے دین اور دنیا کی تمام بھلائیاں عطا کرے۔ آپ کی محبت کے لیے بے حد ممنوں ہوں۔

ہم نے بھی جناب بڑوں سے صرف سن ہی رکھا ہے۔ روہتک سے کوئی ہو تو وہ تفصیل بتا سکتا ہے۔
میں بھی پوچھوں سوال؟
حکم کریں جی۔ کچھ صاحبان کے نام لکھے تھے لیکن سوال کی اجازت عام ہے۔
 
محمد فہد

محفلین
اللہ پاک آپ کو بہت خوش رکھے دین اور دنیا کی تمام بھلائیاں عطا کرے۔ آپ کی محبت کے لیے بے حد ممنوں ہوں۔
آمین یارب جزاک اللہ خیر
ہم نے بھی جناب بڑوں سے صرف سن ہی رکھا ہے۔ روہتک سے کوئی ہو تو وہ تفصیل بتا سکتا ہے۔
میں نے بھی آج ہی سنا ہے کچھ جگہ ایسی ہوتی ہیں جن سے ہم علاقے یا شہر سے واقف ہوتے ہیں حلانکہ ہمارا گزر وہاں پر بہت بار ہوتا ہے لیکن نام ذہن سے نکل جاتا ہے اب وہگہ بارڈر کتنی بار گئے اور جاتے ہیں لیکن پچھلے دنوں محمود بوٹی پہلی بار نام سنا اور یہ پتہ چلا کے یہ واہگہ بارڈر کے قریب آس پاس ہی ہے
حکم کریں جی۔ کچھ صاحبان کے نام لکھے تھے لیکن سوال کی اجازت عام ہے۔
بہت شکریہ
فراغت پاتے ہی پوچھتا ہوں :)
 
احمد محمد

محفلین
وعلیکم السلام ،
محمد عظیم الدین عرف التخلص فلسفی جی آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔ آپ نے بہتر فیصلہ کیا کہ حقیقت حال سے پردہ اٹھا کر اپنا تعارف پیش کر دیا ۔
اللہ کریم آپ کو ہمیشہ خوش و خرم شاد و آباد فرمائیں ۔آمین

بڑے بھیّا، اتنے بردبار نہ بنیں۔ کم از کم موصوف کی اس جسارت پر حسبِ توفیق پر مکالماتی تشدد تو کریں تا کہ ہمیں راحت پہنچے اور آئندہ ان کا ذہنی توازن برقرار رہے۔ :D
 
احمد محمد

محفلین
محترم فلسفی بھائی!

آپ کی تشریف آوری کا بے حد شکریہ۔ محفل میں آپ کی شمولیت ہمارے لیے باعثِ افتخار ہے۔

یہ سنجیدہ بیانیہ ہے اور اسے پرمزاح ہرگز نہ سمجھا جائے۔ :)
 
بارِ دگر خوش آمدید۔
سب سے پہلے محترم الف عین صاحب سے معذرت کہ ان کے کہنے کے باوجود محفل پر باقاعدہ واپس نہیں آسکا۔ لیکن حقیقت یہی ہے کہ ان ہی کی محبت اور شاعری کے لیے اپنی اصلاح کی ضرورت دوبارہ محفل پر کھینچ لائی۔ میری پہلی آئی ڈی محمد عظیم الدین کے نام سے موجود ہے (میں چاہوں گا کہ نئی آئی ڈی ہی استعمال کروں)۔
یہ ضرور پوچھنا چاہوں گا کہ واپس آنے کے لیے آئی ڈی بدلنے کی نوبت کیونکر آئی؟ :)

اور ساتھ ہی مفاعیلن کا عقدہ بھی وا ہوا۔ :sneaky:
 
فلسفی

محفلین
یہ ضرور پوچھنا چاہوں گا کہ واپس آنے کے لیے آئی ڈی بدلنے کی نوبت کیونکر آئی؟ :)
ویسے تو تعارف میں عرض کردیا ہے۔ کچھ حضرات کی طرف سے عجیب رویہ اور اس پر ستم وہ اعلان جو مجھے ہی کرنا پڑا تھا۔۔ یعنی محترم الف عین صاحب والی ای میل اور شاید کچھ مراسلے میرے بھی غیر مناسب تھے اس کے بعد دل اچاٹ ہو گیا تھا۔ واپسی محترم الف عین صاحب سے اصلاح کی خواہش کی بنیاد پر ہوئی لیکن چاہتا تھا کہ پردہ ہی رہے۔
اور ساتھ ہی مفاعیلن کا عقدہ بھی وا ہوا۔ :sneaky:
بڑی مشکل سے اس وقت آپ کو چکر دیا تھا۔ ورنہ سمجھ تو آپ اسی وقت گئے تھے۔ شاعر واقعی بہت حساس ہوتا ہے۔
 
Top