اقبال جہانگیر
محفلین
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سمیت 10 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں
05 مئی 2014 (16:43)
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سمیت 10 ممالک پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے بیرون ملک سفر کرنے کیلئے پولیو سرٹیکفیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیو کے باعث سفری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا جس کے مطابق پاکستان، افغانستان، کیمرون، ایتھوپیا اور اسرائیل سمیت 10 ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان، کیمرون اور شام پولیو کے حوالے سے خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے اور پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کو چار ہفتے پہلے پولیو ویکسین لینا لازمی ہو گی جبکہ ایک بار لی جانے والی پولیو ویکسین سال بھر کیلئے کارآمد ہو گی۔
http://www.dailypakistan.com.pk/islamabad/05-May-2014/99406