سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

معزز محفلینِ کرام، آداب و تسلیمات!

جشنِ یومِ تاسیس کے عنوان کے تحت سالانہ عالمی مشاعرے کا انعقاد اردو محفل کی ایک خوبصورت روایت رہا ہے جو گزشتہ کچھ برس سے انقطاع کا شکار ہے۔ یومِ تاسیس شانزدہم کے موقع پر مکرمی و محترمی جناب محمد خلیل الرحمٰن بھائی کی تحریک پر اس روایت کے احیا کی ایک بار پھر کوشش کی جا رہی ہے۔ امید ہے محفل کے شعرائے کرام اس سلسلے میں دلچسپی ظاہر کریں گے اور مشاعرے کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ جو شعرائے کرام مشاعرے میں شرکت کے خواہشمند ہوں وہ ذیل میں دیے گئے ربط پر شرکت کے لیے اپنی آمادگی ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔
سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء
نوٹ: حفظِ مراتب کے پیش نظر محفل کے اساتذہ و سینئر شعرا کو الگ سے دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا۔

مشاعرے کا وقت اور طریقہ کار ابھی حتمی طور طے نہیں کیا گیا، اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے گو اب تک ہمارا ارادہ یہی ہے کہ مشاعرے کو زوم میٹنگ کے ذریعے منعقد کیا جائے اور اس کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا جائے۔
اس سلسلے میں ہمیں ان محفلین کی مدد درکار ہے جو ملٹی میڈیا مینجمنٹ، یوٹیوب چینل چلانے کا تجربہ رکھتے ہوں۔ اگر کوئی دوست اپنے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد رکھتے ہوں اور وہ اپنے چینل پر لائیو نشریات کی میزبانی کرنا چاہیں تو اور بھی بہتر ہوگا۔
زوم کے ذریعے وڈیو مشاعرے کے لیے ہمیں کسی ایسے دوست کی مدد بھی درکار ہو گی جن کے پاس زوم کا پروفیشنل اکاؤنٹ ہو۔
جو احباب اوپر بیان کیے گئے معاملات میں مدد کرنا چاہیں وہ نجی پیغام میں مجھ سے یا بھائی خلیل الرحمٰن سے رابط کر سکتے ہیں۔

امید کرتے ہیں امسال محفلین سالانہ مشاعرے کے انعقاد کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے میں ہماری بھرپور مدد فرمائیں گے۔

آپ کے تعاون کا طلبگار،

محمد احسن سمیع راحلؔ۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اب تک ہمارا ارادہ یہی ہے کہ مشاعرے کو زوم میٹنگ کے ذریعے منعقد کیا جائے اور اس کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا جائے۔
یہ کام ممکن تو ہے لیکن مشکل۔ کم از کم کے طور پر تحریری مشاعرہ کا ارادہ کریں اس سے زیادہ جو ہو جائے غنیمت ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
محرم شروع ہونے سے پہلے پہلے کرلیجیے. ورنہ میں سلام کے ساتھ اس ثواب کے کام میں حاضر ہونے کے لئے تیار ہوں
تحریری مشاعرہ زیادہ مناسب ہے. زوم اور وغیرہم اردو محفل کی شاید روایت نہیں ہے
 
روایات کا کیا ہے فاخر بھائی، نئی روایت کی داغ بیل بھی تو ڈالی جا سکتی ہے :)
 
معزز محفلینِ کرام، آداب و تسلیمات!

جشنِ یومِ تاسیس کے عنوان کے تحت سالانہ عالمی مشاعرے کا انعقاد اردو محفل کی ایک خوبصورت روایت رہا ہے جو گزشتہ کچھ برس سے انقطاع کا شکار ہے۔ یومِ تاسیس شانزدہم کے موقع پر مکرمی و محترمی جناب محمد خلیل الرحمٰن بھائی کی تحریک پر اس روایت کے احیا کی ایک بار پھر کوشش کی جا رہی ہے۔ امید ہے محفل کے شعرائے کرام اس سلسلے میں دلچسپی ظاہر کریں گے اور مشاعرے کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ جو شعرائے کرام مشاعرے میں شرکت کے خواہشمند ہوں وہ ذیل میں دیے گئے ربط پر شرکت کے لیے اپنی آمادگی ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔
سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء
نوٹ: حفظِ مراتب کے پیش نظر محفل کے اساتذہ و سینئر شعرا کو الگ سے دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا۔

مشاعرے کا وقت اور طریقہ کار ابھی حتمی طور طے نہیں کیا گیا، اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے گو اب تک ہمارا ارادہ یہی ہے کہ مشاعرے کو زوم میٹنگ کے ذریعے منعقد کیا جائے اور اس کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا جائے۔
اس سلسلے میں ہمیں ان محفلین کی مدد درکار ہے جو ملٹی میڈیا مینجمنٹ، یوٹیوب چینل چلانے کا تجربہ رکھتے ہوں۔ اگر کوئی دوست اپنے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد رکھتے ہوں اور وہ اپنے چینل پر لائیو نشریات کی میزبانی کرنا چاہیں تو اور بھی بہتر ہوگا۔
زوم کے ذریعے وڈیو مشاعرے کے لیے ہمیں کسی ایسے دوست کی مدد بھی درکار ہو گی جن کے پاس زوم کا پروفیشنل اکاؤنٹ ہو۔
جو احباب اوپر بیان کیے گئے معاملات میں مدد کرنا چاہیں وہ نجی پیغام میں مجھ سے یا بھائی خلیل الرحمٰن سے رابط کر سکتے ہیں۔

امید کرتے ہیں امسال محفلین سالانہ مشاعرے کے انعقاد کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے میں ہماری بھرپور مدد فرمائیں گے۔

آپ کے تعاون کا طلبگار،

محمد احسن سمیع راحلؔ۔
اِس سلسلے میں ایک رائے دینا چاہوں گا کہ اِس عالمی مشاعرہ میں سب ایک ایک اپنے لکھے ہوئے شعر کی ویڈیو بنا کر اِس لڑی میں پوسٹ کریں جہاں یہ مشاعرہ چل رہا ہولیکن ویڈیو اپنی ہو۔
 
نور وجدان

لائبریرین
Streamyard دیکھ لیں، کیونکہ جو محض آواز سنانا چاہے تو اس پر ممکن ہے ... باقی سننے و داد دینے والوں میں میں شامل رہوں گی
 
بہن محض آواز سنانا تو زوم پر بھی ممکن ہے ۔۔۔ کوئی بھی شریک اپنا کیمرہ بند کرکے محض آڈیو کے ذریعے شامل ہو سکتا ہے ۔۔۔
تاہم میں اب اس مہم سے تقریبا ہاتھ جھاڑ چکا ہوں ۔۔۔ تین دن ہوئے یہ لڑی شروع کیے ۔۔۔ شرکت فارم پر ابھی تک ایک ہی جواب ہے ۔۔۔ اور بھی میرا ہے جو کہ میں نے فارم کو ٹیسٹ کرنے کے لیے دیا تھا :)
مسلسل دوسرا سال ہے کہ محفلین کی ایسی بے اعتنائی کا سامنا ہے ۔۔۔ جو میرے لیے ذاتی طور پر باعثِ ہزیمت ہے ۔۔۔ اور میری انا اب یہ بار مزید اٹھانے میں شدید مانع ہے۔ لوگوں کو دلچسپی نہیں، نہ سہی ۔۔۔ رہے نام اللہ کا!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمت مت ہارئیے گا۔۔۔ بڑے بڑے کاموں میں ایسی مشکلات تو آتی ہی ہیں۔
ہمیں شعر لکھنے کا فن نہیں آتا ورنہ آپ کے بارش کا پہلا قطرہ بننے کے بعد دوسرا ہم ہوتے راحل بھائی۔
 
جنابِ خمارؔ فرما گئے ہیں ۔۔۔
نہ ہارا ہے عشق، اور نہ دنیا تھکی ہے
دیا جل رہا ہے، ہوا چل رہی ہے

بس کچھ ایسی ہی صورتحال ہے ۔۔۔ دل تو بہت کر رہا تھا کہ آج صبح اس لڑی میں اعلان دستبرداری کر دیتا
 
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
 
نور وجدان

لائبریرین
بہن محض آواز سنانا تو زوم پر بھی ممکن ہے ۔۔۔ کوئی بھی شریک اپنا کیمرہ بند کرکے محض آڈیو کے ذریعے شامل ہو سکتا ہے ۔۔۔
تاہم میں اب اس مہم سے تقریبا ہاتھ جھاڑ چکا ہوں ۔۔۔ تین دن ہوئے یہ لڑی شروع کیے ۔۔۔ شرکت فارم پر ابھی تک ایک ہی جواب ہے ۔۔۔ اور بھی میرا ہے جو کہ میں نے فارم کو ٹیسٹ کرنے کے لیے دیا تھا :)
مسلسل دوسرا سال ہے کہ محفلین کی ایسی بے اعتنائی کا سامنا ہے ۔۔۔ جو میرے لیے ذاتی طور پر باعثِ ہزیمت ہے ۔۔۔ اور میری انا اب یہ بار مزید اٹھانے میں شدید مانع ہے۔ لوگوں کو دلچسپی نہیں، نہ سہی ۔۔۔ رہے نام اللہ کا!
میں حاضر ہوں، کیا خدمت کر سکتی ہوں؟ ویسے ہم تو سامعین میں داد ہی دے سکتے .محفل کے شعراء کرام بہتر بتا سکتے ہیں ..

اک کام کیجیے آپ کمپیرنگ وغیرہ تو شروع کیجیے، ٹیم بنائیے پوسٹ لگائیے اور جو دو تین افراد متفق ہیں تو ان کے ساتھ نشست رکھ لیجیے اور پھر ضروری نہیں بیک وقت میں سب دستیاب ہوں. اک کمپیر، اک جج کے ساتھ اک شاعر جس کے ساتھ آپ ایگری کر رہے ہو ..یا جج نہ بھی آن سکریں تو خیر ہے آپ، اسطرح سے شروع کیجیے مشاعرہ چلے گا، بھاگے گا، دوڑے گا

جیسا آپ محترم سید عاطف علی صاحب کو پکڑ لیجیے ابتدا میں
تابش بھائی کو

اک نشست میں اک شاعر لیجیے ...
ان کے افکار واضح کیجیے
ان کو سامنے لائیے
پھر دوسری نشست رکھ لیجیے

اسکو فیس بک زوم مشاعرے کی طرز پر آپ نہیں کر سکیں گے
 
Top