محمد احسن سمیع راحلؔ
محفلین
معزز محفلینِ کرام، آداب و تسلیمات!
جشنِ یومِ تاسیس کے عنوان کے تحت سالانہ عالمی مشاعرے کا انعقاد اردو محفل کی ایک خوبصورت روایت رہا ہے جو گزشتہ کچھ برس سے انقطاع کا شکار ہے۔ یومِ تاسیس شانزدہم کے موقع پر مکرمی و محترمی جناب محمد خلیل الرحمٰن بھائی کی تحریک پر اس روایت کے احیا کی ایک بار پھر کوشش کی جا رہی ہے۔ امید ہے محفل کے شعرائے کرام اس سلسلے میں دلچسپی ظاہر کریں گے اور مشاعرے کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ جو شعرائے کرام مشاعرے میں شرکت کے خواہشمند ہوں وہ ذیل میں دیے گئے ربط پر شرکت کے لیے اپنی آمادگی ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔
سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء
نوٹ: حفظِ مراتب کے پیش نظر محفل کے اساتذہ و سینئر شعرا کو الگ سے دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا۔
مشاعرے کا وقت اور طریقہ کار ابھی حتمی طور طے نہیں کیا گیا، اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے گو اب تک ہمارا ارادہ یہی ہے کہ مشاعرے کو زوم میٹنگ کے ذریعے منعقد کیا جائے اور اس کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا جائے۔
اس سلسلے میں ہمیں ان محفلین کی مدد درکار ہے جو ملٹی میڈیا مینجمنٹ، یوٹیوب چینل چلانے کا تجربہ رکھتے ہوں۔ اگر کوئی دوست اپنے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد رکھتے ہوں اور وہ اپنے چینل پر لائیو نشریات کی میزبانی کرنا چاہیں تو اور بھی بہتر ہوگا۔
زوم کے ذریعے وڈیو مشاعرے کے لیے ہمیں کسی ایسے دوست کی مدد بھی درکار ہو گی جن کے پاس زوم کا پروفیشنل اکاؤنٹ ہو۔
جو احباب اوپر بیان کیے گئے معاملات میں مدد کرنا چاہیں وہ نجی پیغام میں مجھ سے یا بھائی خلیل الرحمٰن سے رابط کر سکتے ہیں۔
امید کرتے ہیں امسال محفلین سالانہ مشاعرے کے انعقاد کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے میں ہماری بھرپور مدد فرمائیں گے۔
آپ کے تعاون کا طلبگار،
محمد احسن سمیع راحلؔ۔

آخری تدوین: