عام لطیفے

شمشاد خان

محفلین
عجیب مگر دلچسپ
263a
1f60a
1f60a
1f60a
1f600
1f600
1f601

‏اردو زبان کے کچھ الفاظ الٹا کرکے پڑھنے سےمعنی ہی بدل جاتے ہیں;

سیب = بیس
تاریخ = خیرات
لاش = شال
بیج = جیب
نام = مان
روز = زور
بات = تاب
ناپ = پان
رات = تار
ریت = تیر
شوخ = خوش
شام = ماش
رش = شر
لوگ = گول
ناک = کان
لات = تال
سارہ = ہراس
روس = سور

لیکن؟ دو چیزیں ایسی ہیں ۔۔ان کو الٹا کر لیں سیدھا کرلیں۔۔ جو مرضی کرلیں۔۔۔

ذرا نہیں بدلتے

"ساس" اور "داماد"
 
محمد فہد

محفلین
ایک لڑکی اپنے والد کے ساتھ بُک شاپ میں کتابیں فروخت کررہی تھی کہ اپنے بوائے فرینڈ کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا.

کہنے لگی: کیا آپ المانی کی کتاب" ابو میرے برابر میں کھڑے ہیں" خریدنے آئے ہیں؟

لڑکے نے جواب دیا: نہیں میں توماس ہرنانیر کی کتاب" کب ملو گی" خریدنے آیا ہوں.

لڑکی: یہ کتاب ہمارےپاس نہیں البتہ باتریس فرد کی کتاب " کل یونیورسٹی میں " مل سکتی ہے.

لڑکا: اچھی بات ہے لیکن کل آپ بلجیکی برنار کی کتاب " رات کو فون پہ بات ہوسکتی ہے" لاسکتی ہیں؟

لڑکی: ہاں کیوں نہیں. کیا آپ میشیل دانیال کی کتاب " رات دس بجے کے بعد" بھی خریدنا پسند فرمائیں گے؟

لڑکے نے جواب دیا: بسرو چشم.

جب لڑکا چلا گیا تو باپ نے بیٹی سے کہا: کیا یہ لڑکا ان ساری کتابوں کا مطالعہ کرسکےگا؟

بیٹی نے کہا: جی ہاں یہ ذہین ہے اور یونیورسٹی میں شریف طالبعلم ہے.

والد: اچھی بات ہے بیٹی لیکن میرے پاس تم دونوں کیلئے دو بہترین کتابیں ہیں. یہ کتابیں تم دونوں ضرور پڑھنا. ایک ھولندی فرانک مارتیز کی کتاب " میں بےوقوف نہیں ہوں سب کچھ سمجھ گیا ہوں " ہے اور دوسری روسی موریس ھنری کی کتاب " کل اپنے چچازاد کے ساتھ شادی کیلئے تیار رہو " ہے.
(عربی سے ترجمہ )
بشکریہ فیس بوک
 
محمد فہد

محفلین
سگریٹ کی عادت سے جان چھڑانے کیلئے بہت جتن کیے
پھر ایک سیانے نے مشورہ دیا کہ
سگریٹ کو خرید کر پینا چھوڑ دو
زیادہ دل کرے تو کسی سے بھی مانگ کر پی لینا
دو ماہ میں دیکھنا تمہاری سگریٹ کی عادت خودبخود چھوٹ جائے گی
اب دو ماہ ہوگئے ہیں
سگریٹ پینے کی عادت تو چُھوٹی نہیں
مانگنے کی عادت پڑ گئی ہے
 
مہنگے پرائیویٹ سکول کے سوئمنگ پول سے بچے کا تولیہ گم ہو گیا
بچے کی ماں نے شکائت کی، عجیب بات ہے کہ اتنے مہنگے سکول میں بھی بچے چوریاں کرتے ہیں

پرنسپل صاحبہ نے کہا کہ۔ایسا ہر گز نہیں ہے۔ کوئی بچہ غلطی سے لے گیا ہوگا۔ ویسے آپ اپنے بچے کے ٹاول کی کوئی نشانی بتا سکتی ہیں کیا؟؟؟

بچے کی ماں نے بتایا۔۔سفید رنگ کا تولیہ تھا

پرنسپل صاحبہ نے کہا۔۔تقریبا" سبھی ٹاول سفید رنگ ہی کے ہوتے ہیں۔ کوئی اور نشانی بتائیں

بچے کی ماں نے کہا۔۔ٹاول کے ایک کونے پر
Hotel Marriott
لکھا ہوا ہے
 
جاسمن

لائبریرین
ریاض۔ی کے پروفیسر نے اپنی منگیتر کو میسیج کیا..................
12.9999999999999999
بہت سوچنے کے بعد منگیتر کو سمجھ آیا
"تیرا ہونے لگا ہوں"
 
جاسمن

لائبریرین
انباکس میں پوچھنے لگی: " آپ کہاں سے ہیں اور کیا کرتے ہیں؟"
میں نے کہا: " میری پروفائل دیکھ لیجیے۔'
کہنے لگی: ' پروفائل میں تو لوگ کچھ بھی لکھ دیتے ہیں۔"
میں نے کہا: "فیصل آباد میں آلو چنے کی ریڑھی لگاتا ہوں۔"
کہنے لگی: "لیکن پروفائل میں تو لکھا ہے کہ آپ پروفیسر ہیں۔ "
میں نے کہا: " پروفائل میں تو لوگ کچھ بھی لکھ دیتے ہیں۔'
 
جاسمن

لائبریرین
کتاب کبھی ادھار نہ دیں۔ کیوں کہ کوئی واپس نہیں کرتا۔ خود میری لائبریری میں صرف وہی کتابیں باقی ہیں جو لوگوں نے مجھے ادھار دی تھیں.

اناتول فرانس
 
سیما علی

لائبریرین
فقیر ایک مالدار کے دروازے پر آیا اور اس سے روٹی اور پیسے مانگے
مالدار نے کہا :__ اے خالد تم عامر سے کہو کہ وہ بشیر سے کہے کہ وہ نذیر سے کہے کہ وہ فقیر کو روٹی دے دے
تو فقیر نے جواب دیا :__
_ یا اللہ تو جبریل سے فرما کہ وہ میکائیل سے کہے کہ وہ اسرافیل سے کہے کہ وہ عزرائیل سے کہے کہ وہ اس بخیل کی روح قبض کر لے۔۔۔🤣🤣🤣🤣🤣🤣
 
جاسمن

لائبریرین
‏ایک دفعہ لاہور میں کچھ دوست ایک ریسٹورنٹ پر لے گئے.
‏ ویٹر آرڈر لینے آیا ‏تو دوستوں نے میری طرف اشارہ کیاکہ مہمان جو کہے لے آؤ۔
‏ویٹر نے خوشدلی سے پوچھا۔
‏" کیا لاؤں"؟
‏میں نے سر اٹھا کر اسے دیکھا اور مسکرا کر کہا:
‏"ایک کلو مٹن کڑاہی ہلکی کالی مرچ میں, روغنی نان اور خاص طور پر ہمدردی کے دو بول"
‏کچھ دیر ہم باتوں میں مگن رہے اتنے میں ویٹر ہمارا آرڈر لیکر آ گیا۔
‏تازہ لگے نان اور کالی مرچ کی کڑاہی کی بھینی بھینی خوشبو نے بھوک اور بھی بڑھا دی تھی, ہم ‏کھانے پر ٹوٹنے ہی والے تھے ‏کہ ویٹر کی آواز نے سکوت توڑا۔
‏"اور کیا کہا تھا آپ نے"؟
میں دانت نکالتے ہوئے :
‏"اور ہاں-ہمدردی کے دو بول"
‏ویٹر نے ادھر ادھر نظر دوڑائی اور اپنا منہ میرے کان کے پاس کر کے بولا۔
‏ ” نا کھائیں ....... کھوتا ہے "
 
جاسمن

لائبریرین
معروف ٹی وی ایکٹر اورنگ زیب لغاری کو مری میں ایک شخص نے گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہا کہ آپ فردوس جمال ہیں نا میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں؟
اورنگ زیب لغاری صاحب مسکرا کر بولے کہ؛ "جتنا مجھے دکھ ہوا کہ تم نے مجھے نہیں پہچانا اس سے زیادہ دلی خوشی اس بات کی ہوئی کہ تم فردوس جمال کو بھی نہیں جانتے"۔۔🤣

صدارتی ایوارڈ یافتہ بہترین فنکار اورنگ زیب لغاری
(منقول)
 
محمداحمد

دلچسپ! :)
 
ویسے ان میں کچھ نہ کچھ مماثلت تو پائی ہی جاتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے بھی مماثلت لگی تھی۔ لیکن جو "فین" ہوں، انھیں تو پہچان ہونی چاہیے۔

ویسے مداح بھی عجیب لوگ ہوتے ہیں۔

ہمارے ہاں جو لوگ فنکاروں کے مداح ہوتے ہیں۔ وہ اُنہیں دیکھ لیں تو بڑی مصیبت ہو جاتی ہے۔ چاہے وہ کوئی بھی موقع اور کوئی بھی جگہ ہو وہ جا کر اُن سے ملتے ضرور ہیں۔ اپنے مداح ہونے کا ذکر ضرور کرتے ہیں اور پھر اُن کے ساتھ سیلفی بھی لیتے ہیں۔

خاموش مداح کا تصور ہمارے ہاں نہیں پایا جاتا۔

بہت سے لوگ تو مداح نہ ہوتے ہوئے بھی یہی حرکتیں کرتے ہیں۔ بس اُنہیں کوئی بتا دے کہ سامنے کھڑا شخص کوئی اداکار یا فنکار ہے۔
 
عوامی جگہوں پہ ایسی حرکات نہیں کرنی چاہیئں۔ ان کی بھی اپنی زندگی ہے۔ ہم ان کی روزمرّہ کی زندگی مشکل بنا دیتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
پھر اُن کے ساتھ سیلفی بھی لیتے ہیں۔
ساتھ سیلفی لینے کے لئے پاکستانی صرف مشہور فنکاروں کو نہیں دیکھتے بلکہ ہمارا تجربہ تو یہ ہے کہ وہ ہمیں فارنر جانتے ہوئے سیر سپاٹے کے دوران ہمارے ساتھ بھی سیلفی لے رہے تھے
 
سیما علی

لائبریرین
ساتھ سیلفی لینے کے لئے پاکستانی صرف مشہور فنکاروں کو نہیں دیکھتے بلکہ ہمارا تجربہ تو یہ ہے کہ وہ ہمیں فارنر جانتے ہوئے سیر سپاٹے کے دوران ہمارے ساتھ بھی سیلفی لے رہے تھے
اب تو کراچی۔ میں فارنر بھی عنقا ہوئے ایک زمانہ تھا بوہری بازار اور زینب مارکیٹ میں انگا رش ہوتا تھا
ہمارے ایچ بی ایل کے پرائیوٹیائزئشن کے ابتدائی دور کی کی بات ہے اکتوبر 1998
ہم نے۔ امریکن کنسلٹینٹ ڈاکٹر کارل پٹس کے ساتھ کام کیا جب انکی بیوی کرسٹین کراچی آئیں تو انکو بوہری بازار اور زینب مارکیٹ سے شاپنگ کرائی ۔تو کہتیں کہ اتنی سستی شاپنگ اُنھوں نے پورے پاکستان سے نہیں کی ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
بہت سے لوگ تو مداح نہ ہوتے ہوئے بھی یہی حرکتیں کرتے ہیں۔ بس اُنہیں کوئی بتا دے کہ سامنے کھڑا شخص کوئی اداکار یا فنکار ہے۔
انتہائی افسوسناک صورتحال ہے
ہم عمران خان کے اپنے زمانۂ طالب علمی سے مداح تھے بہت قریب سے دیکھا اسٹیڈیم جاتے ہی انکے لئے لیکن نہ کبھی گھس کے تصویر کھنچوائی نہ ہی آٹو گراف لیا ۔۔۔۔
اداکاروں سے تو کوئی لینا دینا نہیں ایک مرتبہ ریکھا کو ہھیترو ایرپورٹ پر دیکھا قعطناً پہچان میں نہ آئیں یہ انڈین اداکار اصلی زندگی میں اتنے حسین نہیں ہیں کم از کم جنکو ہم نے دیکھا ہے البتہ پآکستانی اداکار دیکھنے میں زیادہ خوبصورت ہیں ۔۔۔۔۔۔
 
Top