عبایا /برقع

اختر شیرانی کے شعری مجموعے "نغمۂ حرم" سے۔ نظم کا عنوان "عورت اور پردہ"
چلو اسی بہانے سے یہ بھی بتادیں کہ یہ شعر کس کا ہے اختر شیرانی کا یا جان نثار اختر کا
ایمان و جاں نثار تیری اک نگاہ پر
تو جان آرزو ہے تو ایمان آرزو
 
مدرس

محفلین
یہ آپ نے بالکل صحیح کہا ہے اسلامی موضوعات کو مقبولیت صرف انہی موضوعات کو ملتی ہے جو اردو محفل کو بھا جائے
ورنہ دھمکی بھی مل جاتی ہے
 
مدرس

محفلین
بالکل یہئ معاملہ میرے ساتھ بھی ہو چکا ہے اور
اور خفیہ اور اعلانیہ دھمکی بھی مل چکی ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ آپ نے بالکل صحیح کہا ہے اسلامی موضوعات کو مقبولیت صرف انہی موضوعات کو ملتی ہے جو اردو محفل کو بھا جائے
ورنہ دھمکی بھی مل جاتی ہے

آپ کو شاید ملنے والی وارننگ کی کافی تکلیف ہے۔ ہر جگہ اسی کا رونا روتے رہتے ہیں۔
 
آپ کو شاید ملنے والی وارننگ کی کافی تکلیف ہے۔ ہر جگہ اسی کا رونا روتے رہتے ہیں۔

جناب یہ صرف ان کے ساتھ نہیں، میرے ساتھ بھی ہو چکا ہے۔
آپ حضرات مغرب زدہ ذہنیت کی ترویج کر رہے ہیں۔میں نے حجاب اور داڑھی کے موضوع پر ایک دھاگہ شروع کیا تو اسے اپرول ہی نہیں دیا گیا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جناب ہم مغرب زدہ ذہنوں سے آپ اور کیا توقع رکھتے ہیں؟ ہم ایسی ذہنیت ہی کی تو ترویج کریں گے۔ آپ ہی برائے مہربانی کوئی راسخ العقیدوں کا پلیٹ فارم ڈھونڈ کر شوق سے مناظرے کریں جہاں آپ کو وارننگ جاری کرنے والا کوئی نہ ہو۔
 
ابو یاسر

محفلین
یار یہاں تو معاملہ کافی سنگین لگ رہا ہے
بھائیوں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی عادت ڈالو
ویسے بھی دنیا میں سب یکساں نہیں
 
جناب ہم مغرب زدہ ذہنوں سے آپ اور کیا توقع رکھتے ہیں؟ ہم ایسی ذہنیت ہی کی تو ترویج کریں گے۔ آپ ہی برائے مہربانی کوئی راسخ العقیدوں کا پلیٹ فارم ڈھونڈ کر شوق سے مناظرے کریں جہاں آپ کو وارننگ جاری کرنے والا کوئی نہ ہو۔

جناب ایک تو چوری اور اوپر سے سینہ زوری ؟
ایک تو خود کو مسلم کہلوا کر غیر اسلامی سوچ کی ترویج، اور پھر جو اس پر تنبیہ کرے اسے یہاں سے چلے جانے کی دھمکیاں؟
لگتا ہے آپ کو بڑا گھمنڈ ہے اس فورم پر ؟
 
گھمنڈ تو خیر کو ئی بری بات نہیں اس لئے کہ واقعی ایک مقبول فورم ہے جو اردوکی خدمات کے حوالہ سے بہرحال معروف ہے لیکن دین ۔۔۔۔۔۔۔۔کے حوالہ آنے والے کو ہی پتہ لگتا ہے
امید ہیکہ میرے اس انداز پر نبیل بھائی کو کافی تکلیف نہیں ہو گی
تھوڑی بہت ہو نا تو آپ کا حق ہے
 
جناب غصہ کس بات کا کر رہے ہیں؟ دھمکی نہیں محض مشورہ دیا ہے۔ یہاں آپ جیسے نام نہاد اسلام پسند پہلے بھی آ کر جا چکے ہیں۔ اسی لیے کہہ رہا تھا۔ باقی آپ کی مرضی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہائے رونا بھی نا روں تو کہاں جاوں

گھمنڈ تو خیر کو ئی بری بات نہیں اس لئے کہ واقعی ایک مقبول فورم ہے جو اردوکی خدمات کے حوالہ سے بہرحال معروف ہے لیکن دین ۔۔۔۔۔۔۔۔کے حوالہ آنے والے کو ہی پتہ لگتا ہے
امید ہیکہ میرے اس انداز پر نبیل بھائی کو کافی تکلیف نہیں ہو گی
تھوڑی بہت ہو نا تو آپ کا حق ہے

مدرس، میں آخری مرتبہ اس بات کا نرمی سے جواب دے رہا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ آپ اس بات کو نہیں دہرائیں گے۔
 
جناب غصہ کس بات کا کر رہے ہیں؟ دھمکی نہیں محض مشورہ دیا ہے۔ یہاں آپ جیسے نام نہاد اسلام پسند پہلے بھی آ کر جا چکے ہیں۔ اسی لیے کہہ رہا تھا۔ باقی آپ کی مرضی ہے۔

کون نام نہاد ہے کون اصلی۔۔۔
اس کا فیصلہ تو آخرت میں ہو گا۔
لیکن آنجناب سے التماس ہے کہ مشورہ اور دھمکی میں فرق ہوتا ہے۔اگر اتنی تمیز نہیں تو کہیں سے سیکھ لیں۔
اور حضور! اطلاع کے لئے عرض ہے، بندہ عنقریب اپنا فورم لانچ کر رہا ہے۔
یہ فورم اردو کی ترویج کے لئے تھا، استشراق کی ترویج کے لئے نہیں۔۔۔
 
گھمنڈ تو خیر کو ئی بری بات نہیں اس لئے کہ واقعی ایک مقبول فورم ہے جو اردوکی خدمات کے حوالہ سے بہرحال معروف ہے لیکن دین ۔۔۔۔۔۔۔۔کے حوالہ آنے والے کو ہی پتہ لگتا ہے
امید ہیکہ میرے اس انداز پر نبیل بھائی کو کافی تکلیف نہیں ہو گی
تھوڑی بہت ہو نا تو آپ کا حق ہے

بندہ کو آپ کی رائے سے اس حد تک تو اتفاق ہے کہ یہ ایک مقبول فورم ہے۔میں خود کئی دوستوں کو اس کا ممبر بننے کا مشورہ دے چکا ہوں۔لیکن اس کے مقاصد اردو کی ترویج تھی نہ کہ مغربی ذہنیت کی۔
 
نبیل یار آپ سے ایسی تیزی کی توقع نہیں تھی بہت افسوس ہوا
بہرحال آپ کو درخواست کی جاتی ہے کہ جناب ذرا ہاتھ ہولا رکھیں آپ جیسے بندے کو تو بہت زیادہ یخ مزاج ہونا چاہیے ہے۔
ویسے بھی اس فورم کا ایک موڈیٹر بہت جلد اشتعال میں آنے والا ہے اللہ اس کے حال پر رحم کرے ہم کو بھی اس نے ایک وارننگ انتہائی نامناسب انداز میں دی ہے اور اس میں سارا کا سارا کسور بھی اس کی اپنی ناسمجھی کا ہے ایک بات کو سمجھ ہی نہیں پارہا ہے لیکن وارننگ ضرور دے رہا ہے۔
شعیب خٹک میرے بھائی آپ فورم بے شک بناؤ لیکن میرے بھائی آپ کو میں ایک بات بہت واضح طور پر کردوں کہ فورم کو چلانا بہت مشکل کام ہوتا ہے اور پھر انٹرنیٹ پر وہی فورم زیادہ چلتے ہیں جو کہ مغرب زدہ ہوتے ہیں یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ میرا 2002سے انٹرنیٹ کا تجربہ اور مشاہدہ کہہ رہا ہے مثال کے طور پر ایک بات نقل کرتا چلوں جب گستاخ خاکوں کا معاملہ فیس بک پر اٹھا تو سب علماء نے اس پر کفر کا فتویٰ دے دیا لوگوں نے اس فتویٰ پر لبیک کہا لیکن کیا ہوا آپ فیس بک پر جا کر دیکھ سکتے ہو 100فیصد میں سے صرف 20فیصد نے فیس بک پر سے اپنے کھاتے ختم کیئے ہیں باقی سب اسی طرح چل رہا ہے امید ہے بات آپ کی سمجھ میں آچکی ہوگی۔ باقی میرے دوست اگر آپ کے فورم کو میری خدمات کی ضرورت ہے تو بے شک میں اور میری ٹیم حاضر خدمت ہے۔
مدرس بھائی جان میں آپ پر قربان میرے جیسے لوگ تو آپ جیسے لوگوں کے قدموں میں بیٹھنے کو ہی غنیمت سمجھتے ہیں ہم نے جو مشورہ شعیب خٹک کو دیا ہے آپ بھی ذرا اس پر غور کیجیو اور اگر مناسب ہوسکے تو سکائپ پر بندہ ناچیز سے بات کرلیجیو۔
اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہر بندے کو مغل صاحب کی طرح حسن اخلاق سے نوازے بیشک اقبال کا شعر مغل صاحب پر منطبق ہوتا ہے
نگہ بلند سخن دلنواز جان پرسوز
یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیئے
 
Top