عبایا /برقع

حضرت روحانی صاحب !
تجاویز کے لئے بہت بہت شکریہ۔
دراصل اگر کوئی اکیلا فورم یا جنرل نیٹ ورکنگ جیسے کام شروع کرے تو یقینا کافی مشکل ہوگا۔
لیکن اگر ایک ٹیم مل کر اس پر کام کرے تو امید ہے اچھے نتائج آئینگے۔
میرے ساتھ انشا ءاللہ ایک ٹیم کام کرے گی۔
اور ابھی لانچ ہو نے میں کافی ٹائم ہے۔شاید عیدالاضحی کے بعد لانچ ہو جائے۔۔
انشاء اللہ آپ کو دعوت دوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس دھاگے پر نقوی صاحب تو آئے ہی نہیں، غالباً آپ مراسلہ کسی اور دھاگے میں بھیجنا چاہ رہے تھے۔
 

ہندو

محفلین

ma20.jpg


ma19.jpg

پتہ نہیں کیا ہے اور کیا نہں
 

سیف امان

محفلین
کسی بھی نقطہ نظر کی ترویج کیلئے مناسب فورم اور جگہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جس طرح روزانہ خبروں کیلئے رونامہ جنگ یا دیگر اخبار ہوتے ہیں اور دینی علوم کی ترویج کیلئے الگ سے رسائل کا اجراء کیا جاتا ہے ۔اسی طرح دینی معاملات کی ترویج کیلئے الگ فورم پر اظہار خیال ہی ذیب دیتا ہے ۔
دینی معاملات بہت حساس ہوتے ہیں ایک بات ایک فقہ کے نزدیک درست اور دوسرے کے نزدیک غلط ، اوپر سے برداشت اور تحمل سے عاری پیروی کرنے والے۔۔۔ اس لئے اگر فرض کریں اس فورم پر اظہار خیال کی اجازت ہو بھی تو خلق خدا انٹرنیٹ پر اردو ٹیکنالوجی سیکھنے کی بجائے باہمی تنازعات میں الجھ کر معاملات کو کہیں سے کہیں لے جائے گی۔
آپ نیک کام کا آغاز کریں جو لوگ آپ کے کام کو پسند کریں گے وہ آپ کے فورم کو جوائن کرتے جائیں گے لیکن کسی کے فورم کی مقبولیت کو اس طرح اسلامی معاملات لا کر استعمال نہ کریں۔
نبیل بھائی اور دیگر احباب کی طرح اگر آپ جنون کے ساتھ تخلیقی کام کریں گے تو کریڈٹ ضرور ملے گا۔ صرف باتوں سے کچھ نہیں ملتا۔
 

منصور مکرم

محفلین
جب گستاخ خاکوں کا معاملہ فیس بک پر اٹھا تو سب علماء نے اس پر کفر کا فتویٰ دے دیا

کیا فیس بک بھی کافر یا مسلمان ہوسکتا ہے؟
میں تو کہتا ہوں کہ فیس بک کا عوام کیلئے استعمال مفید ہے کہ نہیں ، میں نے اس پر بھی ایک دو مضامین لکھے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ نے مضامین لکھے ہیں تو شریک محفل کریں تاکہ ان سے مستفیذ ہوا جا سکے۔
 
عموما پاکستان اور افغانستان میں مقبول اس قسم کے برقعے نیلے رنگ کے کیوں
r

ہرات میں ایک برقع کی دکان
 
یار کتنے غلط لوگ ہیں، برقعہ کی لڑی میں اپنے دماغ کا گند پرونے سے بھی باز نہیں آتے۔ کیا یہ گفتگو صرف برقعوں تک محدود نہیں رہ سکتی تھی، میری انتظامیہ سے درخواست ہے کہ موڈریٹرز کی مدد سے اس بد انتظامی پر قابو پایا جائے اور لڑی کو موضوع سے نہ ہٹنے دیا جائے۔
 
Top