تعارف عبدالروف اعوان

اسلام و علیکم۔
امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے۔ ویسے تو میں محفل کا 2007 سے رکن ہوں پر فقط ایک خاموش قاری ، محفل کے اس پیغام (فورم پر اپنا تعارف پیش کریں) کے باربار اصرار پہ سوچا آج چُپ کا روزہ توڑ ہی دوں۔

تو جناب ، نام والدین نے عبدالروف اعوان رکھا۔ آپ نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور اسکے فورا" بعد اعلی تعلیم کے لیے لندن تشریف لے آئے اور ایسا آئے کہ پھر وہیں کے ہو کہ رہ گئے۔

عام حالات میں کوئی خاص قابل ذکر چیز نہیں ، بس صبح گھر سے دفتر، دفتر سے جم اور جم سے بستر

محبوب ترین مشاغل میں نیند سے بہتر تو اور کچھ نہیں ، البتہ لاہور کی نسبت کی وجہ سے نت نئے کھانے بنانا اور پھر ان تجربات کو دوست و احباب پر آزمانہ بھی خاصہ مزہ دیتا ہے۔

اسکے علاوہ جو کچھ بھی آپ جاننا چاہیں۔ :thinking2:
 

نایاب

لائبریرین
محترم عبدالروف اعوان بھائی
محفل اردو کے پیغام کا شکریہ جس نے آپ کو چپ کا ررزہ افطار کرنے پر مجبور کر دیا
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
شہر لاہور کی فضاؤں میں کس سن میں آنکھ کھولی ۔
ابتدائی تعلیم کہا ں سے حاصل کی ۔
اور لندن کا کس سن میں رخ کیا ۔
کیا سوچ کر لندن گئے تھے ۔
اور کیسا پایا لندن کو اپنی سوچ کے مطابق ؟؟
 
بہت شکریہ نایاب صاحب !

آنکھ تو اچھے وقتوں میں ہی کھلی تھی الحمدللہ ، اگراسکا آپ آج سے موازنہ کر رہے ہیں، البتہ جہاں تک سن کا تعلق ہے تو وہ 1986 تھا۔
ابتدائی تعلیم لاہور کے ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے سے حاصل کی، اور پھر 2003 میں لندن سے تعلیم کا دوبارہ آغاز کیا۔

لندن آتے وقت خیالی پلاو ولا برتن کافی حد تک خالی تھا، اسکی شاید ایک وجہ یہ بھی تھی کہ مجھے بچپن سے ہی معلوم تھا کہ مجھے لندن آنا ہے اور اللہ تعالی نے عزت رکھ لی، باقی آنے سے پہلے تھوڑی ایکسائٹمنٹ تو تھی لیکن جیسا کے میں نے پہلے بھی عرض کیا کے کوئی مخصوص توقعات نہ تھیں جن کے پورے نہ ہونے پہ دھجکا یا رنج ہوا ہو۔ بس اللہ تعالی کی کرم نوازی اور Go with Flow والی صورت حال رہی ہے۔
 
بہت شکریہ وارث بھائی اور روحانی صاحب۔

آپ وہی ہو نہ جس نے مجھے ذاتی پیغام کیا ہے وہ شیر والے اوتار سے؟؟؟؟؟
جی میں وہی ہوں، مجھے آپکا پیغام مل گیا ہے جسکے لیے میں آپکا مشکور ہوں ، میں کل ہی اس پر عمل درآمد کرتا ہوں ، ابھی تو خاصی دیر ہو گئی ہے پاکستان میں۔
 

باباجی

محفلین
خوش آمدید اعوان صاحب
بہت خوشی ہوئی آپ کا تعارف پڑھ کے
سب اچھی بات آپ کی قناعت پسندی لگی (گو ود دی فلو)
اللہ آپ کو خوش و کامیاب رکھے
 
خوش آمدید اعوان صاحب
بہت خوشی ہوئی آپ کا تعارف پڑھ کے
سب اچھی بات آپ کی قناعت پسندی لگی (گو ود دی فلو)
اللہ آپ کو خوش و کامیاب رکھے
بہت شکریہ بھائی آپکا۔

خوش آمدید اعوان صاحب آپ تو بہت پرانے ھیں
مجھے تو ابھی دو اور دو چار دن ھوئے ھیں
بہت شکریہ علی صاحب ، اور میری طرف سے آپکو بھی ویلکم۔

بیحد شکریہ الف عین صاحب۔

اعوان صاحبہ ، آپ کا بھی بیحد شکریہ۔

خوش آمدید اعوان صاحب۔
خالد صاحب، تواڈا وی شکریہ
 
Top