تعارف عبدالروف اعوان

نیلم آپکا بہت شکریہ

محمد احمد ، آپکا بھی بہت شکریہ

خوش آمدید عبدالروف اعوان

امید ہے کہ یہاں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے
مہ جبین، میرا تعارف پڑھنے اور تاثرات دینے پر میں آپکا بہت مشکور ہوں۔
 
میر انیس

لائبریرین
خوش آمدید اعوان صاحب ۔ آخر اتنے دن چپ کیوں رہے ؟ ویسے جب آپ 2007 سے خاموش قاری ہیں تو جانتے تو سب کو ہی ہوں گے اور آپ کیلئے یہ کہنا کہ پہلے محفل کے مزاج کو سمجھ لیں نہایت ہی غلط ہوگا جیسے عموماََ نئے آنے والوں کو کہا جاتا ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لگے ہاتھوں اس راز سے بھی پردہ اٹھائیے کہ کس بات نے اس خاموشی کو توڑنے پر مجبور کر دیا۔ 5 سال تھوڑے نہیں ہوتے چپ رہنے کے لیئے اتنے عرصہ میں تو یوگا کی عمل تنفس کی مشقوں پر بندہ عبور حاصل کر لیتا;)
اب آپ 5 سال پہلےسے یہاں اور مجھے آئے ہوئے جمعہ جمعہ 8دن اور کچھ گھنٹے ہوئے ہیں:p۔ اگر میں کہوں گا کہ :newbie: تو آپ کہیں گے :old: لہذا آپ کو جب بھی مناسب لگے مجھے خوش آمدید کر لیجیئے گا۔ میں برا نہیں مناؤں گا۔ :D البتہ میں آپکو چپ کا روزہ توڑنے پر مبارکباد دے دیتا ہوں۔ مبارک ہو سرکار:congrats:
 
خوش آمدید برادر۔۔۔ ہمیں بھی یہاں آئے کچھ ہی وقت ہوا ہے۔۔ نیرنگ خیال صاحب بھی آپ کی طرح ایک عرصہ خاموش قاری رہے ہیں۔۔۔ اسی خاطر انہیں آپ سے اتنی ہمدردی ہے کہ وہ اب محفل میں یوگا کہ اکلوتے استاد کہلاتے تھے اور اب آپ ان کے ساتھ اس کار خیر میں شریک ہولیے۔۔ :D
 
ارے قبلہ ہم تو پہلے دن سے حلق پھاڑ پھاڑ کر اپنے ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں اور آپنے خاموشی کا الزام دھر دیا:p
 
ارے قبلہ ہم تو پہلے دن سے حلق پھاڑ پھاڑ کر اپنے ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں اور آپنے خاموشی کا الزام دھر دیا:p
میاں ہمیں مجبور نہ کیجے کہ آپ کے تعارف کے دھاگے میں گھس اس سے اقتباس لے یہاں چسپاں کر دیں نہیں تو سب حضرات کے سامنے راز کھل جائیں گے۔۔۔ ;)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میاں ہمیں مجبور نہ کیجے کہ آپ کے تعارف کے دھاگے میں گھس اس سے اقتباس لے یہاں چسپاں کر دیں نہیں تو سب حضرات کے سامنے راز کھل جائیں گے۔۔۔ ;)
بس جی بس دوستی ہو گئی، چھوڑیئے جی کہاں چلے گئے آپ۔(y) اور چائے شائے پی آپ نے۔ بیٹھیں بیٹھیں۔:mrgreen: جا چھوٹے بھاگ کر دو چائے لا۔:D
 
Top