عبدالروف اعوان
محفلین
ماشاءاللہ ، یہاں تو رش لگا ہوا ہے دوستوں کا اور ایک ہم ہیں جو بے خبر بیٹھے ہیں
بہت بہت شکریہ آپکا اور یہ کہ آپ یہاں تشریف لائیں ۔
بہت شکریہ نیزنگ برادر، آپ تو کوئی بڑے پہنچے بزُرگ لگتے ہیں، آتے ساتھ ہی آپ نے بتا دیا کہ میں 5 سال سے مراقبے میں تھا ۔ اور روزہ افطاری کی خیر مبارک ، کچھ سموسے اور پکوڑے لیے ابھی آپکے خوش آمدید والے تھریڈ میں حاضر ہوتا ہوں ۔
مہدی برادر آپکا بھی بہت شکریہ ۔ جیسے کہ ایک میان میں دو تلواریں نہیں رہ سکتیں ، اسی طرح ایک جگہ پر دو گُروں کی بھی کم ہی بنتی ہے ، اسلیے آپ نیزنگ برادر کو میان میں اکیلا ہی رہنے دیں ، اور ہم مراقبے میں ہی بھلے
بہت شکریہ میر بھائی ، درست فرمایا، چپ اسلیے رہا کہ میں زیادہ تر ٹیکنالوجی والے سیکشن تک ہی محدود رہتا تھا، وہاں شاید آپکو میری اکا دکا پوسٹس مل جائیں ، لیکن اب انشاءاللہ آپ سب دوستوں کے ساتھ خوب گپ شپ رہے گی۔خوش آمدید اعوان صاحب ۔ آخر اتنے دن چپ کیوں رہے ؟ ویسے جب آپ 2007 سے خاموش قاری ہیں تو جانتے تو سب کو ہی ہوں گے اور آپ کیلئے یہ کہنا کہ پہلے محفل کے مزاج کو سمجھ لیں نہایت ہی غلط ہوگا جیسے عموماََ نئے آنے والوں کو کہا جاتا ہے
وعلیکم اسلام ،السلام علیکم
اردو محفل فورم میں خوش آمدید!
بہت بہت شکریہ آپکا اور یہ کہ آپ یہاں تشریف لائیں ۔
لگے ہاتھوں اس راز سے بھی پردہ اٹھائیے کہ کس بات نے اس خاموشی کو توڑنے پر مجبور کر دیا۔ 5 سال تھوڑے نہیں ہوتے چپ رہنے کے لیئے اتنے عرصہ میں تو یوگا کی عمل تنفس کی مشقوں پر بندہ عبور حاصل کر لیتا
اب آپ 5 سال پہلےسے یہاں اور مجھے آئے ہوئے جمعہ جمعہ 8دن اور کچھ گھنٹے ہوئے ہیں۔ اگر میں کہوں گا کہ تو آپ کہیں گے لہذا آپ کو جب بھی مناسب لگے مجھے خوش آمدید کر لیجیئے گا۔ میں برا نہیں مناؤں گا۔ البتہ میں آپکو چپ کا روزہ توڑنے پر مبارکباد دے دیتا ہوں۔ مبارک ہو سرکار
بہت شکریہ نیزنگ برادر، آپ تو کوئی بڑے پہنچے بزُرگ لگتے ہیں، آتے ساتھ ہی آپ نے بتا دیا کہ میں 5 سال سے مراقبے میں تھا ۔ اور روزہ افطاری کی خیر مبارک ، کچھ سموسے اور پکوڑے لیے ابھی آپکے خوش آمدید والے تھریڈ میں حاضر ہوتا ہوں ۔
خوش آمدید برادر۔۔۔ ہمیں بھی یہاں آئے کچھ ہی وقت ہوا ہے۔۔ نیرنگ خیال صاحب بھی آپ کی طرح ایک عرصہ خاموش قاری رہے ہیں۔۔۔ اسی خاطر انہیں آپ سے اتنی ہمدردی ہے کہ وہ اب محفل میں یوگا کہ اکلوتے استاد کہلاتے تھے اور اب آپ ان کے ساتھ اس کار خیر میں شریک ہولیے۔۔