عبداللہ امانت محمدی کے اقوال

عزت دار بننے کا طریقہ :"کسی کو نادم کرنا نہیں بلکہ عزت دینا ہے ۔"

بڑوں کا ادب بڑا بنا دیتا ہے ۔

اچھے لوگوں کو اکثر اچھے لوگ ہی ملتے ہیں۔

اپنے علم کو زندہ رکھنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ :"تم اس پر عمل کرو اور دوسروں تک پہنچاؤ ۔"

تقوی شخص کو حیوان سے انسان بنا دیتا ہے ۔

اکثر لوگوں کو یہ سمجھ آ جاتا ہے کہ :" کوئی کیا کہنا چاہتا ہے "، لیکن اکثر لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ :"اللہ تعالیٰ کیا کہہ رہے ہیں ۔"

ہم عبادت کے لئے بنائے گئے ہیں شرارت کے لئے نہیں ۔

جو قرابت داروں کا خیر خواہ ہے وہ پوری دنیا کا خیر خواہ ہے ۔

یہ نہ کہو :"اللہ نہ کرے "، بلکہ کہو :"اللہ محفوظ فرمائے "۔ کیونکہ اللہ پاک ہمیشہ اچھا ہی کرتا ہے اور پریشانیاں تو ہمارے ہی ہاتھوں کی کمائی ہیں ۔

اگر حکمران قرآن و حدیث کے مطابق فیصلے کریں تو ملک سے بدامنی ، افراتفری اور بے چینی جڑ سے ختم ہو جائے۔

By: Abdullah Amanat Muhammadi
 
اقوال کی تصاویر:
Izat%2Bdar.PNG

%25D8%25A8%25DA%2591%25D9%2588%25DA%25BA%2B%25DA%25A9%25D8%25A7%2B%25D8%25A7%25D8%25AF%25D8%25A8.bmp

%25D8%25A7%25DA%2586%25DA%25BE%25DB%2592%2B%25D9%2584%25D9%2588%25DA%25AF%25D9%2588%25DA%25BA%2B%25DA%25A9%25D9%2588.bmp

Knowledge1.bmp

%25D8%25AA%25D9%2582%25D9%2588%25DB%258C.bmp

%25D8%25A7%25D9%2584%25D9%2584%25DB%2581%2B%25D8%25AA%25D8%25B9%25D8%25A7%25D9%2584%25DB%258C%25D9%25B0%2B%25DA%25A9%25DB%258C%25D8%25A7%2B%25DA%25A9%25DB%2581%25DB%2581%2B%25D8%25B1%25DB%2581%25DB%2592%2B%25DB%2581%25DB%258C%25DA%25BA.bmp

%25DB%2581%25D9%2585%2B%25D8%25B9%25D8%25A8%25D8%25A7%25D8%25AF%25D8%25AA%2B%25DA%25A9%25DB%2592%2B%25D9%2584%25D8%25A6%25DB%2592%2B%25D8%25A8%25D9%2586%25D8%25A7%25D8%25A6%25DB%2592%2B%25DA%25AF%25D8%25A6%25DB%2592%2B%25DB%2581%25DB%258C%25DA%25BA%2B%25D8%25B4%25D8%25B1%25D8%25A7%25D8%25B1%25D8%25AA%2B%25DA%25A9%25DB%2592%2B%25D9%2584%25D8%25A6%25DB%2592%2B%25D9%2586%25DB%2581%25DB%258C%25DA%25BA%2B%25DB%2594.PNG

%25D9%2582%25D8%25B1%25D8%25A7%25D8%25A8%25D8%25AA%2B%25D8%25AF%25D8%25A7%25D8%25B1.bmp

%25D8%25A7%25D9%2584%25D9%2584%25DB%2581%2B%25D9%2585%25D8%25AD%25D9%2581%25D9%2588%25D8%25B8%2B%25D9%2581%25D8%25B1%25D9%2585%25D8%25A7%25D8%25A6%25DB%2592.bmp

government.PNG
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عزت دار بننے کا طریقہ :"کسی کو نادم کرنا نہیں بلکہ عزت دینا ہے ۔"

بڑوں کا ادب بڑا بنا دیتا ہے ۔

اچھے لوگوں کو اکثر اچھے لوگ ہی ملتے ہیں۔

اپنے علم کو زندہ رکھنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ :"تم اس پر عمل کرو اور دوسروں تک پہنچاؤ ۔"

تقوی شخص کو حیوان سے انسان بنا دیتا ہے ۔

اکثر لوگوں کو یہ سمجھ آ جاتا ہے کہ :" کوئی کیا کہنا چاہتا ہے "، لیکن اکثر لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ :"اللہ تعالیٰ کیا کہہ رہے ہیں ۔"

ہم عبادت کے لئے بنائے گئے ہیں شرارت کے لئے نہیں ۔

جو قرابت داروں کا خیر خواہ ہے وہ پوری دنیا کا خیر خواہ ہے ۔

یہ نہ کہو :"اللہ نہ کرے "، بلکہ کہو :"اللہ محفوظ فرمائے "۔ کیونکہ اللہ پاک ہمیشہ اچھا ہی کرتا ہے اور پریشانیاں تو ہمارے ہی ہاتھوں کی کمائی ہیں ۔

اگر حکمران قرآن و حدیث کے مطابق فیصلے کریں تو ملک سے بدامنی ، افراتفری اور بے چینی جڑ سے ختم ہو جائے۔

By: Abdullah Amanat Muhammadi
بھائی عبداللہ امانت محمدی! آپ نے بہت ہی اچھی باتیں لکھی ہیں۔ اللہ تعالی ہم سب کو ان پر یقین رکھنا اور عمل کرنا آسان بنائے۔ آمین۔
 
آخری تدوین:
انتظامیہ میں سے کوئی "اقوالِ محمدی"، کے عنوان کو تبدیل کر کے "عبداللہ امانت محمدی کے اقوال"، کردے؟
ابن سعید بھائی؟
فی الحال ہم یہ تبدیلی کیے دیتے ہیں، لیکن اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ہر مراسلے کے نیچے "رپورٹ" کا ربط موجود ہوتا ہے، اس پر کلک کر کے اس مراسلے میں تبدیلی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ عنوان میں تبدیلی کے لیے پہلے مراسلے کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
چند باتیں اور:

1۔ اقوال کو متن کی صورت لکھنے کے بجائے تصویری شکل میں شامل کرنے کے پیچے کیا راز ہے جو نہ تلاش کیا جا سکے گا اور نہ ہی بہت عرصہ تک موجود رہے گا، وقت کے ساتھ تصویر کا ربط مر جائے گا اور خالی مراسلہ منہ چڑائے گا۔ :) :) :)
2۔ لڑی شروع کرتے ہوئے آپ نے تین نام ٹیگ کی صورت شامل کیے تھے وہاں اراکین کو ٹیگ نہیں کیا جاتا بلکہ اس میں موضوع کی مناسبت سے کی ورڈ لکھے جاتے ہیں۔ :) :) :)
 
فی الحال ہم یہ تبدیلی کیے دیتے ہیں، لیکن اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ہر مراسلے کے نیچے "رپورٹ" کا ربط موجود ہوتا ہے، اس پر کلک کر کے اس مراسلے میں تبدیلی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ عنوان میں تبدیلی کے لیے پہلے مراسلے کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
میں نے رپورٹ بھی کی تھی لیکن تبدیلی نہیں آئی اس وجہ سے آپ کو کہا۔
 
چند باتیں اور:

1۔ اقوال کو متن کی صورت لکھنے کے بجائے تصویری شکل میں شامل کرنے کے پیچے کیا راز ہے جو نہ تلاش کیا جا سکے گا اور نہ ہی بہت عرصہ تک موجود رہے گا، وقت کے ساتھ تصویر کا ربط مر جائے گا اور خالی مراسلہ منہ چڑائے گا۔ :) :) :)
ویسے تو میں نے اقوال لکھے بھی ہیں اور تصویریں بھی شامل کیں ہیں اکیلی تصویریں تو نہیں دیں۔
 
میں نے رپورٹ بھی کی تھی لیکن تبدیلی نہیں آئی اس وجہ سے آپ کو کہا۔
کوئی بھی رپورٹ مدیران کی نظروں سے مخفی نہیں ہوتی، ان پر دیر سویر کاروائی کرنی ہی پڑتی ہے، خواہ وہ کاروائی مسترد کرنا ہی کیوں نہ ہو۔ ایسے میں صبر اچھی چیز ہے کیونکہ متعلقہ مدیران ہمہ وقت موجود نہیں ہوتے ہیں اور ان کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔ :) :) :)
 
Top