عثمان بزدار پر قتل کا الزام، تحقیقات میں حقائق سامنے آگئے: اصل قاتل کوئی اور مگر ہم نام ہے

جاسم محمد

محفلین
حکومت میں رہ کر کیسی کیسی سننی پڑتی ہیں اس کا اندازہ تو ابھی آگے چل کر ہو گا ۔ یہ تو آغاز ہے پیارے بھائی ۔
تنقید ضرور کریں۔ پر اس کے اندر کچھ مواد بھی شامل کر لیں تاکہ بعد میں رسوائی نہ ہو۔
وزیر اعظم عمران خان نے نماز عید ادا نہیں کی کیونکہ تصویر اپلوڈ نہیں ہوئی۔ یا نواز شریف اپنے منصب کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے تھے وغیرہ محض تنقید برائے تنقید ہے۔ اس سے تحریک انصاف کو ہی فائدہ ہوگا۔
 

ابوعبید

محفلین
تنقید ضرور کریں۔ پر اس کے اندر کچھ مواد بھی شامل کر لیں تاکہ بعد میں رسوائی نہ ہو
یہاں آپ کے قائد محترم کا ایک جملہ کوٹ کرنا چاہوں گا ۔

ہم حزب مخالف میں ہیں ہمارا کام الزام لگانا ہے جبکہ ثابت کرنا حکومت کا کام ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہم حزب مخالف میں ہیں ہمارا کام الزام لگانا ہے جبکہ ثابت کرنا حکومت کا کام ہے۔
مجھے معلوم نہیں کہ یہ عمران خان نے کہا ہے۔ لیکن بہرحال غلط ہے۔ جرم کو صرف عدالت میں ثابت کیا جا سکتا ہے۔ الزام تو کوئی بھی لگا سکتا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ناقدین ومخالفین چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے یوٹرنز کا دفاع کروں۔ یہ ممکن نہیں ہے۔ اس لئے باتیں سننی پڑ رہی ہیں۔

ویسے حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنے بڑے فورم پر صرف ایک رکن تحریک انصاف کی حمایت کرنے والے باقی بچے ہیں۔ :)

بڑے کٹھن وقت میں آئی ڈی بنائی آپ نے۔لیکن یہ ہے کہ نبھا بھی رہے ہیں۔
 
اصل تبدیلی بھی آگئی۔ دیکھتے ہیں مخالفین اس میں سے کیا کیڑے نکالتے ہیں
آنکھ میں دھول جھونکنا!
قبلہ وزیر اعظم اور ان کے موکلین کو بتایا جائے کہ آئینِ پاکستان میں ان جرائم کی سزا موجود ہے۔
انصاف تو یہ ہوگا کہ مدعی بنیں، مقدمہ درج کرائیں اور عدالت کو فیصلہ کرنے دیں۔
 
Top