سیما علی

لائبریرین
ایک اور خوبصورت ترین تحریر۔
انسان کا انسان سے تعلق۔
آج مجھے بھی اپنی ایک پرانی تحریر ملی ۔۔۔اس کے ایک جملے پر نظر پڑی۔۔۔۔۔کہ اپنے علاقے کے ریڑھی والے سے بھی اپنائیت کی خوشبو آتی ہے۔۔۔۔۔کچھ ایسی ہی تحریر تھی۔
جاسمن جی !!!
آپ نے صحیح کہا ایسا ہی ہے اپنے علاقے ریڑھی والا تو انسان ہے ہمارے اپاڑنمنٹ میں ایک بچہ رہتا ہے میرے لیے وہ بیٹوں جیسا ہے جانوروں سے بے حد پیار کرتا تو جیسے ہی اسکی گاڑی آتی ہے بلیاں ساری ایسے اسکے پاس آتیں ہیں جیسے اسکی خوشبو آتی ہے یہی اپنائیت ہے وہ باقائدہ اسکا انتظار کرتیں ہیں
 

عمار نقوی

محفلین
عجب تعلق

کچھ تعلق بہت عجیب ہوتے ہیں۔ ان کا کوئی نام نہیں ہوتا۔ یہ یوں ہی بن جاتے ہیں۔ ان کہے، ان سنے۔ ان کی اپنی ایک چاشنی ہوتی ہے۔ آپ سامنے والا کا نام نہیں جانتے۔ وہ آپ کا کام نہیں جانتا۔ لیکن اس کے باوجود ایک آشنائی کی صورت قائم رہتی ہے۔ ایسے تعلقات گفتگو کے متقاضی نہیں ہوتے۔ بلکہ ان کے درمیان ایک لگا بندھا سا رشتہ ہوتا ہے۔ بہت ہی عمومی سا۔ میں ایسے بہت سے لوگوں کو جانتا ہوں جن کے نام مجھے نہیں آتے۔ ان کو یقینی طور پر میرا نام نہیں آتا ہوگا۔ لیکن ہمارے درمیان ایک ان کہا دوستانہ سا موجود ہے۔

بچپن میں لائبریری کے لیے نکلا کرتا تھا۔چونکہ پیدل جانا ہوتا تھا تو شارٹ کٹ کے چکر میں محلے کے بیچ سے گزرتی گلیوں سے ہوتا لائبریری جاتا تھا۔ دو تین گلیاں گزرنے کے بعد ایک گھر کے باہرایک چھوٹا سا سٹال آتا تھا۔ اس سٹال پر ایک ہم عمر نے بسکٹ، ٹافیاں یا ضروریات زندگی کا کچھ سامان رکھا ہوتا تھا۔ میں اس دکان پر رکتا ، رسیلی سپاری خریدتا اور آگے لائبریری کی طرف نکل جاتا۔ شب و روز گزرتے چلے گئے۔ بڑا ہونے پر بابا نے مجھے سائیکل دلا دی۔ یوں پیروں کی جگہ پیڈل نے لے لی۔ ۔ اُدھر اس لڑکے نے اپنے گھر کی بیٹھک کو ہی دکان بنا لیا تھا۔ کچھ اور سامان بھی رکھ لیا تھا۔ میں جیسے ہی اس کی دکان کے سامنے پہنچتا، تو وہ بن کہے ایک مخصوص رقم کی سپاری میرے سامنے دھر دیتا۔ ادھر میری مٹھی میں وہی رقم ہوتی جو میں نے اس کو دینی ہوتی تھی۔ میں کاؤنٹر پر رقم رکھ کر سپاری اٹھا کر آگے نکل پڑتا۔کالج کے بعد صادق آباد چھوڑ دیا۔ وہ راستے، لائبریری سب کچھ پیچھے رہ گیا۔ لائبریری بند ہوگئی۔ کیسے اور کیوں بند ہوئی۔ یہ گفتگو الگ سے طویل تحریر کی متقاضی ہے۔ تاہم ابھی کچھ دن قبل گھر بیٹھا تھا کہ امی نے مجھے بازار سے کچھ لانے کا کہا۔ میں نے سوچا چلو پیدل ہی چلتے ہیں۔ بازار ان گلیوں سے بہت قریب تھا۔ اندازاً بھی پندرہ برس کے بعد میں انہی گلیوں سے گزرنے کا قصد کر رہا تھا۔ چلتے چلتے میں جب اس دکان کے سامنے پہنچا تو بےارادہ ہی رک گیا۔وہ چھوٹی سی دکان ایک جنرل سٹور بن چکی تھی۔ وہی لڑکا وہاں خاموشی سے بیٹھا ہوا تھا۔ میری طرح وہ بھی موٹا ہو چکا تھا۔ عمرِ رواں کی دی ہوئی لکیریں اس کے ماتھے پر بھی ابھر آئی تھیں۔ مجھےدیکھ کر اس کے لبوں پر بےاختیار مسکراہٹ ابھر آئی۔ وہ کاؤنٹر سے باہر نکلا۔ بڑی گرمجوشی سے گلے ملا۔ اور پہلی بار میں نے شاید اس کی آواز سنی تھی۔ "کہاں چلے گئے تھے تم"؟ بس فکر روزگار کھینچ کر لے گئی تھی۔ میں نے جواب دیا۔ "موٹے ہوگئے ہو۔ " اس نے ہنس کر کہا۔ اور پھر اپنی توند پر ہاتھ پھیر کر اور بھی ہنسنے لگا۔ "سپاری اب بھی کھاتے ہو؟" " نہیں۔ دو سال قبل چھوڑ دی تھی۔ اس وقت سونف کھاؤں گا ۔" میں نے کہا۔ اس نے سونف مجھے پکڑا دی۔ میں نے روپے دینے کی کوشش کی تو کہنے لگا۔ رہنے دو۔ میں نے زبردستی ادائیگی کی۔دعائیہ کلمات کا تبادلہ کیا اور بازار کی طرف چل پڑا۔

سال کے آخری دن سے تعلق بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ آخری دن آتا ہے۔ میں اپنی عمر کی الماری سے بارہ مہینے نکال کر سامنے رکھ دیتا ہوں۔ وہ بدلے میں چند لمحے، کچھ پل، خوشی غمی کے مجھے تھما دیتا ہے۔ میں کہتا رہ جاتا ہوں۔ مجھے یہ یادیں نہیں چاہییں۔ یہ چھبن یہ نادانی لے جاؤ۔ اگر تم پلٹ سکو تو یہ فیصلہ میں بدلنا چاہتا ہوں۔ وہ مسکرا دیتا ہے۔میرا کاندھا تھپکتا ہے۔ آنے والے کے استقبال کا کہتا ہے اور آگے نکل پڑتا ہے۔ میں کتنی دیر تک اسے جاتا ہی دیکھتا رہ جاتا ہوں۔ اور پھر ان یادوں کو سمیٹ کر حافظے کی دراز میں رکھ دیتا ہوں۔ کتنے سال ہیں جوآخری دن بھی مجھ سے ملنے ہی نہیں آئے۔ ان کی درازیں خالی پڑی ہیں۔پھر مدتوں بعد جب کوئی سال مجھ سے ملنے آیا تھا۔ تو میں بھی کتنے تپاک سے اسے ملا تھا۔ کہاں رہ گئے تھے تم۔ ایسا ہی کچھ سوا ل میرا بھی تھا۔ اس کا جواب یاد نہیں۔شاید وہ ہنس پڑا تھا۔ میرے بیوقوفانہ سوال پر۔ کسی کسی دراز میں اب کہیں کوئی ایک واقعہ ہے۔ کہیں کسی خوشی کے استعارے بھی ہیں۔ اب یہ درازیں بھرنے لگی ہیں۔ امسال ان یادوں کی درازوں میں دوائیوں اور تشخیصی نسخوں کا بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔سوال و جواب جو تشنہ تھے۔ ملاقاتیں جو ادھار تھیں۔ ارادے جو ادھورے رہ گئے ہیں۔ ان کہی باتیں جو کہیں دل میں ہی رہ گئیں۔ اور کہی ہوئی جو بار سماعت ٹھہریں یا پھر شور میں سماعتوں تک نہ پہنچ سکیں۔ میں ان سب کو حیرت سے دیکھ رہا ہوں۔ کیا خبر کہ اگلے سال کی ادائیگی میں حیرت بھی ہوگی یا نہیں۔


یکم جنوری 2016 کو لکھی گئی تحریر "اوستھا"
2 جنوری 2015 کو لکھی گئی تحریر "سال رفتہ"
31 دسمبر 2013 کو لکھی گئی تحریر" کہروا"
آج دوسری بار اس تحریر کو پڑھا ہے۔عجب پر اثر اور دل کے تاروں کو چھیڑتی ہوئی تحریر ہے۔کاش یہ انداز نگارش مجھے بھی حاصل ہو جائے۔خدا نیرنگ خیال صاحب کو ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے !!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت عمدہ لکھا عمدگی سے!
پہلی بار اردو محفل پہ کسی تحریر نے جانے کیوں آنکھیں نم کردیں!
کبھی نہ لوٹ کے آنے والا ماضی اور یادوں کی ہم جولیاں کہیں کسی الماری میں پڑی سسک رہی ہوں گی سانس کی روانی میں!
بہت دنوں کے بعد یہ تبصرہ پڑھ رہا ہوں۔ تاخیر کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ آپ کی نوازش اور کرم فرمائی پر شکرگزار ہوں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جاسمن جی !!!
آپ نے صحیح کہا ایسا ہی ہے اپنے علاقے ریڑھی والا تو انسان ہے ہمارے اپاڑنمنٹ میں ایک بچہ رہتا ہے میرے لیے وہ بیٹوں جیسا ہے جانوروں سے بے حد پیار کرتا تو جیسے ہی اسکی گاڑی آتی ہے بلیاں ساری ایسے اسکے پاس آتیں ہیں جیسے اسکی خوشبو آتی ہے یہی اپنائیت ہے وہ باقائدہ اسکا انتظار کرتیں ہیں
کچھ تفصیل سے بیان کیجیے ایسے واقعات کو۔۔۔۔ منتظر ہیں۔ جاسمن صاحبہ تو کبھی لکھیں گی نہیں۔ آپ ہی لکھ ماریے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آج دوسری بار اس تحریر کو پڑھا ہے۔عجب پر اثر اور دل کے تاروں کو چھیڑتی ہوئی تحریر ہے۔کاش یہ انداز نگارش مجھے بھی حاصل ہو جائے۔خدا نیرنگ خیال صاحب کو ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے !!
آپ کی توجہ اور محبت پر تہہ دل سے شکرگزار ہوں عمار۔
 

سیما علی

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
نین بھائی !

آج پھر پڑھی یہ تحریر! دل گرفتگی وہی کی وہی ہے۔

سدا بہار اور لاجواب ، آپ کی باقی تحریروں کی طرح! :in-love:

اب یہ سال بھی ختم ہو رہا ہے ، آپ کمر کس لیجے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھائی !

آج پھر پڑھی یہ تحریر! دل گرفتگی وہی کی وہی ہے۔

سدا بہار اور لاجواب ، آپ کی باقی تحریروں کی طرح! :in-love:

اب یہ سال بھی ختم ہو رہا ہے ، آپ کمر کس لیجے۔ :)
احمد بھائی آپ کی محبت ہے۔۔۔ :bighug:

اس سال جو حالات ہیں کوئی پرانی تحریر ہی لگانی پڑے گی یا پھر یہ خود ساختہ روایت ہی ختم کرنی پڑے گی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی آپ کی محبت ہے۔۔۔ :bighug:

اس سال جو حالات ہیں کوئی پرانی تحریر ہی لگانی پڑے گی یا پھر یہ خود ساختہ روایت ہی ختم کرنی پڑے گی۔

تنگ آمد بجنگ آمد !

یہ زبان کے چٹخارے لینے والے ہر موقع کے لئے کچھ نہ کچھ ہانک کر گئے ہیں۔ :)

تحریر کا انتظار رہے گا۔ :waving:
 
Top