عجیب دھاگہ

قیصرانی

لائبریرین
میں‌نے یہ دھاگہ اس حوالے سے کھولا ہے کہ ہم میں سے اکثر دوست کسی نہ کسی بات پر اداس ہوتے ہیں یا انہیں غصہ آتا ہے، جسے وہ ظاہر بھی نہیں کر سکتے، مگر ان کے پیغامات سے چھلک پڑتا ہے۔۔۔
کیا خیال ہے؟ اس کو یہاں‌اس دھاگے پر لکھ دیا جائے؟ جو دل کرے، اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے۔ ایک اور بات میں واضح کر دوں۔ اس دھاگے پر دوسرے دھاگوں کے ربط دئے جا سکتے ہیں۔ لیکن اس دھاگے پر ہونے والی کسی بھی قسم کی بات، پیغام یا گفتگو کو دوسرے دھاگوں پر لے جانا، کاپی کرنا یا کسی بھی شکل میں‌محفوظ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔سب اسے دیکھ سکتے ہیں۔ غصہ نکال سکتے ہیں۔ اداسی دور کر سکتے ہیں۔ کسی کو کوئی پابندی نہیں ہے کہ کیا لکھناہے اور کیا نہیں۔ دکھ، اداسی اور غصہ شئیر کریں۔ ہم دوست سب مل کر ان مسائل کا حل ڈھونڈیں گے۔
اب فٹا فٹ سے شروع ہو جائیں۔۔۔
ایک اور اہم بات، اس دھاگے کی موجودگی میں کسی دوسرے دھاگے پر کوئی اداسی والی بات نہیں کرنی(ویسے یہ پیغام میرے اپنے لئے ہے) اور نہ کسی سے کوئی لڑائی ہو، اور نہ اپنے موڈ کو وہاں اثر انداز ہونے دینا ہے ۔ٹھیک؟
اسی طرح‌اگر کوئی دوست اس فورم کے دوسرے دوست سے ناراض‌ہو تواس دھاگے پر تشریف لائے۔ اور یہاں‌الف، بے، جیم، دال، غرض‌کسی بھی نام سے اس دوست کو مخاطب کر کے پوری بات سنا دے۔ تاکہ بات دوسرے دوست تک پہنچ جائے اور بد مزگی بھی پیدا نہ ہو۔کیسا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
سب سے پہلے میں‌پیغام لکھتا ہوں۔
کئی دن سے ایک دوست سے ناراضگی چل رہی ہے۔ میں‌نے منانے کی بہت کوشش کی ہے۔ لیکن ناکامی ہوئی ہے۔ جناب نے نہ ماننے کی قسم کھائ ہے شاید۔ ویسے اس کے علاوہ آج کل مزدوری کر رہا ہوں۔ اصلی تیں وڈی والی۔۔۔اللہ پاک کا دوست بنا ہوں۔ شاید شیطان کو پسند نہیں آرہا۔ مگر کیا کر لے گا؟
کوئی مشورہ دیں۔میں آج بھی اسی وجہ سے چپ ہوں۔ کوئی ممبر یہ نہ سمجھے کہ میں‌کسی سے ناراض ہوں، جیسا کہ ماورا نے لکھا مثال کے طور پر۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
273_hehe_1.gif

تو کیا آپ کو اپنے دوست کا اللہ سے دوستی کرنا اچھا نہیں لگ رہا؟ یہ ناراضگی کب سے چل رہی ہے۔ کسی اور کو تو کچھ نہیں پتہ۔ مزدوری کون سی کر رہے ہیں۔۔۔سمجھ نہیں آئی۔ :roll: :p
 
رضوان

محفلین
قیصرانی بہت عمدہ اور نیک کام شروع کیا ہے ۔ ایک پنچنگ (باکسنگ والا ) بیگ بھی رکھ دو۔۔۔ :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
273_hehe_1.gif

تو کیا آپ کو اپنے دوست کا اللہ سے دوستی کرنا اچھا نہیں لگ رہا؟ یہ ناراضگی کب سے چل رہی ہے۔ کسی اور کو تو کچھ نہیں پتہ۔ مزدوری کون سی کر رہے ہیں۔۔۔سمجھ نہیں آئی۔ :roll: :p
اللہ سے دوستی بہت اچھی لگ رہی ہے۔ میرا کورس ختم ہوا ہے تو اب میں‌نے ورک پریکٹس کرنی ہے۔ اس سلسلے میں‌مجھے ایک جگہ الاٹ کی گئی ہے۔ اس میں میں‌فزیکل مزدور کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ سارادن صوفے، بیڈ، الماریاں وغیرہ وغیرہ کو گھروں سے اس دفتر لانا، یہاں‌سے چیزیں وہاں‌لے جانا۔6 گھنٹے مزدوری ہے۔ اور پیسہ کوئی نہیں:(۔اب کیا کہوں۔ باقی دوست جانے اور اس کی ناراضگی کی وجہ بھی اسے پتہ۔ میں‌نے تو اپنی سی ساری کوشش کر لی ہے‌ :oops:
مایوس تو نہیں، لیکن کافی برا محسوس کر رہا ہوں‌کہ دوست کو ناراض کر دیا۔
 
ماوراء

محفلین
کوئی ناراض نہیں ہے۔ میں تو اپنا رویہ بدل کر دوسروں کو راضی کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ پر لگتا ہے کہ یہ کام الٹا ہی ہو گیا ہے۔ :?
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
کوئی ناراض نہیں ہے۔ میں تو اپنا رویہ بدل کر دوسروں کو راضی کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ پر لگتا ہے کہ یہ کام الٹا ہی ہو گیا ہے۔ :?
سچی؟ بہت بہت شکریہ۔ ویسے وجہ نہیں پوچھیں گی کہ مزدوری کیسے شروع کی؟ کیونکہ میں‌نے تو آپ لوگوں‌کو اپنا سافٹ وئیر انجینئر کا بتایا ہوا ہے ناں؟
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی صاحب میں آپ سے متفق نہیں ہوں۔

اس محفل میں ایک دوسرے پر غصہ کرنا سختی سے منع ہے۔
اگر آپ ایک دوسرے کی عزتِ نفس کا خیال کرتے ہوئے بات چیت کریں گے تو ایسی نوبت ہی نہیں آئے گی کہ کسی کو کسی پر غصہ کرنا پڑے اور بعد میں دست بستہ معافی مانگنی پڑے۔

برائے مہربانی اس دھاگے کو لپیٹ دیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:

معذرت شمشاد بھائی، میں تو اس دھاگے کو نہیں لپیٹوں گا۔ ہم انسان ہیں۔ اور غلطی انسانوں‌سے ہوتی ہے۔ اگر غصے کو یا اداسی کو دور کرنے کا ایک کونہ مل رہا ہے تو اسے رہنے دیں۔۔۔کیا برا ہے؟
 
خوب

ویسے اچھا خیال ہے قیصرانی ایک شعر عرض ہے:

آو سکوت عشق کی دیوار توڑ دیں
پر امن رہ چکے ہیں بہت لڑنا چاہیے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے یار دوستوں سے نوک جھونک تو رہتی ہی ہے۔ میں نے بھی کئی دوستوں سے نہ ملنے کی قسم کھائی لیکن جب غلط فہمی دور ہوئی تو ہم پھر سے دوست بن گئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اداسی کی حد تک ٹھیک ہے، غصے کی حد تک نہیں،

غصہ دور کرنے کا کوئی اور طریقہ تلاش کریں لیکن اس محفل پر نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
چلیں جب تک کوئی متبادل نہ ملے، اسی سے کام چلاتے ہیں۔ بعد ازاں ادھر منتقل ہو جائیں گے۔ غصہ اس لئے کہا کہ آپ بڑے ہیں۔ آپ برداشت کرتے ہیں۔ ہم بچوں کا کام کھیلنا اور کھیل کھیل میں روٹھ جانا ہے۔ تو اسی بہانے ایک صحت مند طریقے سے غصے کے اظہار کا کونہ مل رہا ہے تو اچھا ہی ہے ناں۔ اور جب اپنی مرضی کی بات کہ دی تو پھر ناراضگی بھی خود ہی ختم ہو جائے گی۔ ویسے اس دھاگے کو مزاح‌کے حوالے سے بھی لے سکتے ہیں۔
باقی جیسا کہ وہاب بھائی نے کہا، غلط فہمی اسی طرح دور ہوگی جب کچھ کمیونیکیشن ہو۔ اس کے لئے یہ سوچ آئی تھی۔
 
شمشاد

لائبریرین
خوب

ر
وہاب اعجاز خان نے کہا:
ویسے اچھا خیال ہے قیصرانی ایک شعر عرض ہے:

آو سکوت عشق کی دیوار توڑ دیں
پر امن رہ چکے ہیں بہت لڑنا چاہیے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے یار دوستوں سے نوک جھونک تو رہتی ہی ہے۔ میں نے بھی کئی دوستوں سے نہ ملنے کی قسم کھائی لیکن جب غلط فہمی دور ہوئی تو ہم پھر سے دوست بن گئے۔

وہاب بھائی میں آپ کی بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں۔ لیکن کسی کو کچھ بھی کہنے سے پہلے آپس میں ذہنی ہم آہنگی ہونی چاہئے۔ آپ میرے دوست ہیں، بھائی ہیں لیکن میں آپ سے کوئی ایسی بات نہیں کہہ سکتا جو باجو سے کہہ لیتا ہوں، ماورا سے کہہ لیتا ہوں، رضوان سے کر لیتا ہوں، جب آپ مجھے سمجھ جائیں گے اور میں آپ کو سمجھنے لگوں گا پھر اور بات ہے۔
 
ویسے آج کل اداسی کا کوئی موسم آیا ہوا ہے اور مجھے لگتا ہے اس وائرس کا شکار بہت سے لوگ ہو رہے ہیں۔ کچھ لوگ بہت نازک مزاج ہو رہے ہیں اور کچھ بہت تنک مزاج، اب اس کا کیا کیا جائے اس پر کچھ غور و فکر کرنا چاہیے۔

ویسے میں اداس ہو کر بھی ناراض نہیں ہو پاتا یہ بھی ایک مسئلہ ہے اس کا بھی کوئی حل ہونا چاہیے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ویسے آج کل اداسی کا کوئی موسم آیا ہوا ہے اور مجھے لگتا ہے اس وائرس کا شکار بہت سے لوگ ہو رہے ہیں۔ کچھ لوگ بہت نازک مزاج ہو رہے ہیں اور کچھ بہت تنک مزاج، اب اس کا کیا کیا جائے اس پر کچھ غور و فکر کرنا چاہیے۔

ویسے میں اداس ہو کر بھی ناراض نہیں ہو پاتا یہ بھی ایک مسئلہ ہے اس کا بھی کوئی حل ہونا چاہیے۔
واقعی محب بھائی، میں‌بھی اس پر سوچتا ہوں آپ بھی سوچیں۔۔۔
 
Top