عجیب دھاگہ

قیصرانی

لائبریرین
شاعر کہتے ہیں اور ہم سنتے ہیں کہ اداسی کے بھی موسم ہوتے ہیں۔ ویسے زکریا بھائی، صحیح‌بتائیں، آپ کی تصویر ہے کہ انتونیو کی لگائی ہوئی ہے؟
 

زیک

مسافر
محب علوی نے کہا:
زکریا جب سے آپ نے ہیٹ اتارا ہے کچھ نرم نرم سے نہیں ہوگئے ہیں :p

پہلے تو نہیں آتی تھی تم کو یہ ادائیں :wink:

کہتے ہیں تو ابھی لڑ لیتے ہیں۔ موقع بھی ہے اور قیصرانی نے دھاگہ بھی اسی مقصد کے لئے کھولا ہے۔ :D
 
ویسے زکریا جب سے یہ تصویر دیکھی ہے ڈر بالکل نہیں لگتا اور واقعی اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی یونانی دیوتا مجسم ہو کر محفل میں چلا آیا ہے :D
 

قیصرانی

لائبریرین
بسم اللہ۔ میں تو سونے جا رہا ہوں۔ لیکن دیکھتا رہوں گا۔ ویسے 911 پر فون کر دوں گا۔ فکر مت کریں۔ :D شروع ہو جائیں :wink: (مذاق)
 

شمشاد

لائبریرین
(زکریا جب سے آپ نے ہیٹ اتارا ہے کچھ نرم نرم سے نہیں ہوگئے ہیں

پہلے تو نہیں آتی تھی تم کو یہ ادائیں )

تو اچھا ہے ناں، تبدیلی بھی تو آنی چاہیے ناں
 
مگر زکریا تو پھر لڑنے کو تیار نظر آتے ہیں :)

لگتا ہے اب کاؤ بوائے سٹائل چھوڑ کر فری ریسلنگ کا ارادہ ہے ، میں کشتی کر تو لیتا پر پچھلے دنوں ذرا بیمار شمار رہا ہوں تو خطرہ ہے کہ مقابلہ برابری کی بنیاد پر نہیں ہو سکے گا
 

شمشاد

لائبریرین
آپ اس کو کیا سمجھتے ہیں؟ لاہوریا ہے لاہوریا اور ابھی کل ہی فیصل آباد سے بھی ہو کے آیا ہے ، ہاں
 
لاہوریا ہے نہ اس لیے تو کہہ رہا ہوں ، گوجرانوالہ یا گجرات سے ہوتا تو کوئی بات بھی تھی۔

زکریا کا مقابلہ آسان نہیں‌ ہے
 

فرذوق احمد

محفلین
بھئی میرا ذکر کیوں چل رہا ہے یہاں ؟
اور یہ لاہور کی تعریف ہو رہی ہے یہ برائی ؟
میں نے تو ہاتھ اس لیے کھڑے کیے تھے کہ میں اپنی پیاری بہن آپی ماوراء کیساتھ الیکشن نہیں لڑ سکتا تھا ،اور ویسے بھی شمشاد بھائی کہتے کم پیسوں میں الیکشن نہیں لڑے جاتے ہیں
 

F@rzana

محفلین
ارے، یہ تو بڑا مزیدار دھاگہ ہے :wink:
میں نے ابھی ابھی دیکھا، جوابات بھی پڑھے :lol:
لیجئے شروعات بھی ہوگئی، واہ واہ واہ قیصرانی، ڈوئی اچھی گھماتے ہیں آپ :wink:
محفل کے تمام ممبران مہذب اور شائستہ ہیں اس لیئے شمشاد بھائی جمع خاطر رکھیں، امید ہے کوئی آپے سے باہر نہیں ہوگا،جی!

8)
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ کرئے آپے سے باہر نہ ہی ہوں، ویسے یہ دھاگہ کھلا ہی اس لیے ہے کہ کچھ ہو گئے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب کیا ہے زکریا بھائی، پڑھ لوں گا، فی الحال محب اور فرذوق دونوں ہی آپ سے ڈر کر کشتی لڑنے سے انکاری ہو گئے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
ارے، یہ تو بڑا مزیدار دھاگہ ہے :wink:
میں نے ابھی ابھی دیکھا، جوابات بھی پڑھے :lol:
لیجئے شروعات بھی ہوگئی، واہ واہ واہ قیصرانی، ڈوئی اچھی گھماتے ہیں آپ :wink:
محفل کے تمام ممبران مہذب اور شائستہ ہیں اس لیئے شمشاد بھائی جمع خاطر رکھیں، امید ہے کوئی آپے سے باہر نہیں ہوگا،جی!

8)
شکریہ فرزانہ صاحبہ۔
 
Top