عجیب و غریب سوالات

فخرنوید

محفلین
دل کے دروازے پر لکھا تھا محبت کا داخلہ سختی سے ممنوع ہے لیکن محبت پھر بھی داخل ہو جاتی ہے۔ کیوں؟
 

محمد وارث

لائبریرین
محبت نہ ہوئی کوئی وائرس ہو گیا جو باہر سے داخل ہوا۔ اور اگر وائرس نہیں ہے تو غور کیجیئے گا کہیں اندر ہی پیدا ہوئی ہوگی۔

سوال: محبت کر کے لوگ کون سا تیر مار لیتے ہیں؟
 

مدرس

محفلین
جس سے اپنا ہی دل زخمی ہو جا تا ہے اورد وسرا بے وقوف اور خوش فہمی کا شکار ہو جاتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
محبت ایسے ہی ہے جیسے کمپیوٹر کا ماؤس کسی بھی اپلیکشن میں براہ راست گُھس جاتا ہے۔
 

اقبال خاں

محفلین
محبت نہ ہوئی کوئی وائرس ہو گیا جو باہر سے داخل ہوا۔ اور اگر وائرس نہیں ہے تو غور کیجیئے گا کہیں اندر ہی پیدا ہوئی ہوگی۔

سوال: محبت کر کے لوگ کون سا تیر مار لیتے ہیں؟
جواب: بھائی مجھے زیادہ علم تو نہیں مگر اتنا کہوں گا کہ '1'جو دنیا میں سب سے زیادہ گھٹیاں انسان بھی ہو گا اور سخت ترین انسان بھی ہوگا محبت وہ بھی کرتا ہےاور ہمارے ہاں محبت سمجھا ہی اُسی کو جاتا ہے '2'جو لڑکی اور لڑکے کا درمیان ہو، حالانکہ یہ جائز نہیں اور '3'جو جائز محبت ہے اس کی ہماری نگاہ میں کوئی اہمیت ہی نہیں۔
1: گھٹیا یا سخت انسان ساری دنیا سے نفرت کر سکتا ہے مگر خود سے تو محبت کرے گا ہی۔ یہ بھی ایک قسم کی محبت ہی ہے۔
2: شادی سے پہلے محبت پاک ہو تو شاید کو بات ہو پر معذرت قرآنِ مجید میں منع فرمایا ہے۔
3: جو جائز محبت ہے ،وہ ہے والدین کے ساتھ ، میاں بیوی کے درمیان، اللہ کی مخلوق سے، بہن بھائی اور باقی جو بھی جائز رشتے ہیں۔
 
اللہ جی ۔۔۔۔۔۔۔ مجھ مسکین پر یہ الزام محض ہے ۔۔۔ میں تیر چلاتا نہیں ۔ بلکہ انسانوں کو یہ عادت ہے اپنی حرکتوں پر دوسروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں کبھی شیطان کبھی کیوپڈ اور کبھی حالات
 
واہ جی یہاں عجیب و غریب سوال داغے جار ہے ہیں اور یہ لڑی ہماری نگاہوں سے اوجھل تھی ۔۔۔۔۔چلیں خیر نظر میں آہی گئی ہے تو اک سوال پیش خدمت ہے۔۔۔۔۔
محفل میں کون سا ایسا شخص ہے جس سے ملاقات کی تمنا تمام محفلین کرتے ہیں۔۔۔؟؟؟
 

اقبال خاں

محفلین
واہ کیا بات ہے یہاں پر تو عجیب و غریب سوالوں کی پوچھاڑ ہوئی ہے۔
میرا بھی ایک سوال ہے جواب دیں ۔
)۔(” دنیا کے دو کون سے ایسے جرائم ہیں جو اگر پایہء تکمیل تک پہنچ جائیں تواسے دنیا کی کوئی طاقت سزا نہیں دے سکتی، لیکن اگر نامکمل رہ جائیں تو سزا دی جا سکتی ہے“)۔(
 
Top