سیما علی

لائبریرین
یہ حافظ عبدالرحمٰن عبدالحفیظ صاحب کی پلے لسٹ ہے۔ اس میں کوشش کی گئی ہے کہ گرامر کی تفصیل میں جائے بنا قرانی عربی کی مبادیات سکھائی جا سکیں۔

چونکہ رمضان میں لوگوں کا قران اور قران فہمی کی طرف جھکاؤ زیادہ ہوتا ہے اس لئے یہ لنک شامل کیا ہے۔
جزاک اللہ خیرا 🥰
 
دو ہزار سات میں ہم نے بھی اسی فورم پر کچھ کوششیں کی تھیں ، عزیزہ محترمہ معلمہ ہمشیرہ سیدہ شگفتہ صاحبہ مدظلہ العالی و جزا اللہ احسن الجزاء کی منور و روشن قیادت میں کچھ اسباق بنائے تھے جو وقت کی گرد تلے دب کر دور کہیں دور جا پہنچے ہیں
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
محترم آصف مہر علی عربی گرامر کے بہت ہی اچھے استاد ہیں۔ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

ان کا یہ ایکسٹیسو کورس یوٹیوب پر موجود ہے۔ طالبانِ علم اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

میرا ایک فیورٹ چینل یہ ہے ۔ یہ کتب میں نے یہاں ایک کورس میں پڑھیں ہیں ۔ لیکن اس لڑکے کی انگلش وضاحت بہت پسند آئی ۔ خصوصا کتاب 3 اور کتاب 4۔
 
محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین

آج کل میں اس کورس کے باقی ماندہ اسباق سیکھ رہا ہوں۔
52 میں سے 26 میں نے کافی پہلے کر لیے تھے۔ پھر سستی آڑے آگئی۔ کچھ اور سورسز سے بھی سیکھ رہا تھا۔ اب باقی ماندہ اسباق کر رہا ہوں۔

جاسمن کیا آپ کا کورس بھی اس سے ملتا جلتا ہے؟؟
 
محمد احمد بھائی میں عربی لفظ کے تین حرفی مادہ اور اس سے اخذ کیے قرانی الفاظ اور آیات دیکھنے کے لیے یہ ایپ استعمال کرتا ہوں۔ بے حد مفید ہے۔ امید ہے دیگر احباب کے لیے بھی آسانی کا سبب بنے گی۔

بہت شکریہ!

ایپ ٹھیک لگ رہی ہے۔ لیکن ویب لنک کے ساتھ شاید سیکورٹی مسائل ہیں ۔
 
جی ویب سائٹ پر ایڈونس پر کلک کر کے گو ٹو سائٹ لنک پر کلک کریں۔ اس سائٹ کا ایس ایس ایل سرٹیفیکٹ اپنی معیاد پوری کر چکا ہے اور سا ئٹ بنانے والے مزید رقم خرچ کر نہیں سکتے۔ آپکو معلوم ہی ہوگا کہ یہ اسلامی ایپ اور سائٹ چندے سے بنی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
آج کل میں اس کورس کے باقی ماندہ اسباق سیکھ رہا ہوں۔
52 میں سے 26 میں نے کافی پہلے کر لیے تھے۔ پھر سستی آڑے آگئی۔ کچھ اور سورسز سے بھی سیکھ رہا تھا۔ اب باقی ماندہ اسباق کر رہا ہوں۔

جاسمن کیا آپ کا کورس بھی اس سے ملتا جلتا ہے؟؟
پہلے میں دیکھ لوں پھر بتاتی ہوں ان شاءاللہ
 
جاسمن

لائبریرین
آج کل میں اس کورس کے باقی ماندہ اسباق سیکھ رہا ہوں۔
52 میں سے 26 میں نے کافی پہلے کر لیے تھے۔ پھر سستی آڑے آگئی۔ کچھ اور سورسز سے بھی سیکھ رہا تھا۔ اب باقی ماندہ اسباق کر رہا ہوں۔

جاسمن کیا آپ کا کورس بھی اس سے ملتا جلتا ہے؟؟
مجھے تو لگتا ہے کہ یہی ڈاکٹر عبدالعزیز عبدالرحیم صاحب کا ڈیزائن کردہ کورس ہی ہم بھی پڑھ رہے ہیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
بھئی احمد بھائی ہم پھر بھول جاتے جو کچھ عرصے پہلے تحریک ملی تھی آپ کی اس لڑی سے مگر ہماری خوش بختی کہ پھر یہ سامنے آگئی او رپھر ایک نیا ولولہ ابھرا اپنی دیرینہ خواہش یعنی عربی سیکھنے کی پھر در آئی ابھی ہم نے ایم اے پاس کیا ہے آپ کے علم میں ہے اس میں بتانا یہ مقصود ہے کہ میں بالکل صفر تھا بلکہ ابھی بھی ہوں عربی میں مگر بس ترجمہ کے ساتھ قرآن کے پڑھنے سے میٹر صفر سے تھوڑا سا آگے کی طرف حرکت کر گیا تو ہم نے آپشنل ہونے کے باوجود عربی مضمون کا انتخاب کیا اور دوسروں کو تو کیا حیرت ہوتی ہمیں خود حیرت ہوئی جب ہمارا عربی کا پیپر کلئیر ہو گیا شاید ٹامک ٹوئیاں کام کر گئیں مگر ہم بالکل بھی مطمئین نہ ہو سکے اور تہیہ کیا کہ عربی سیکھ کر ہی رہیں گے گھر کے پاس دعوت اسلامی کا ایک مدرسہ ہے وہاں بورڈ لگا ہوا دیکھا آئیے عربی سیکھیں ٹائم بھی مناسب تھا لبیک کہتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور داخلہ لے لیا نام لکھوا دیا کہ ہم بھی آیا کریں گے انہوں نے خوش دلی سے ویلکم کیا نیچے فلیٹ میں مسجد کے ایک موذ ن اور قار ی صاحب سے اچھی سلام دعا ہے درس نظامی کا آخری سال ہے ان سے تذکرہ کیا تو انہوں نے کچھ حوصلہ افزا ئی نہیں کی اس مدرسے میں نام لکھوانے پر بلکہ اوپر سے یہ کہا کے میں خود شروع کروانے والا ہوں آپ میرے پاس آئیے گا وہاں نہ جائیں کچھ سمجھ نہیں آیا لیکن ہمیں تو غرض صرف سیکھنے سے تھی حامی بھر لی وہاں شروع ہو کے ختم بھی ہو گیا ہم نہیں گئے اور انہوں نے آج کل آج کل کر کے ہمیں صرف آسرے میں رکھا مگر ہمارے آتش ِ شوق کی بجھی ہوئی آگ میں پھر شعلے بھڑکا دیے بس دعا کیجیے گا یہ سرد نہ پڑے باقی ہم بھی اپنی سی کوشش کرینگے ۔۔۔
 
سبحان اللہ اکمل بھائی! کیا بات ہے۔

یہ آپ کی سچی لگن ہے جو کہیں نہ کہیں سے آپ کو اشارے ملتے رہتےہیں۔ اُمید ہے کہ ان شاء اللہ جلد کوشش سے آپ کی عربی پہلے سے کہیں بہتر ہو جائے گی۔ بس کوشش جاری رکھیے۔ ڈیڈیکٹڈ وقت دیتے رہیے۔ ان شاء اللہ بہت فرق پڑے گا۔
 
احمد بھائی فی الحال صرف ایک منتخب جامع کتاب کا لنک بتا دیں شروعات کے لیے ۔۔۔اللہ کا شکر ہے پیپر کی تیاری میں زمین تو سازگار ہو گئی ہے فصل آنے میں دیر نہیں لگے گی۔۔ :flower:
 
Top