عربی سیکھنا ضروری ہے مگر کس درجے تک؟
عربی مسلمانوں کی مذہبی زبان ہے اس لئے یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ تمام مسلمان شہریوں کے لئے بندوبست کرے کہ وہ ناظرہ عربی پڑھ سکیں نماز وغیرہ عبادات باآسانی کر سکیں۔ سب مسلمانوں کے لئے عربی کے معنی جاننے کی مذہب نے بھی پابندی نہیں لگائی ۔
البتہ کچھ لوگ معاشرے میں ایسے ضرور ہونے چاہئیں جو عربی زبان اور دینی علوم پر مکمل عبور رکھتے ہوں تاکہ قوم کی دینی معاملات میں درست رہنمائی کر سکیں۔
پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں تقریبا سارے شہری قومی زبان (اردو) بول ، سمجھ اور لکھ سکتے ہیں۔ ایسی ایک قومی زبان کے ہوتے ہوئے خوامخوہ کوئی دوسری زبان مسلط کرنے کی کوشش کر کے طے شدہ معاملات کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں کرنا چاہئے۔
نوٹ: بہت سے ممالک مشترکہ قومی زبان کی نعمت سے محروم ہیں۔ اس کی قدر کیجئے