جہاں تک عربیک فانٹس جمع کرنے کی بات ہے تو بہت اچھا خیال ہے میرے پاس بھی کافی سارے عربی فانٹس ہیں۔ مگر وہ اردو لکھنے کیلئے موزوں نہیں ہیں۔ کچھ الفاظ نہیں لکھے جا سکتے ان عربیک فانٹس میں۔
دوسری بات آپ نے یہ کہی کہ کیا انہیں اردو یونیکوڈ میں ڈھالا جا سکتا ہے ؟
میرے خیال میں یہ تو کوئی مشکل کام نہیں ہے پر اس پر بہت وقت درکار ہو گا۔
اوہ۔ تو جناب اسکا سادھا سا حل یہ ہے کہ جو فانٹس آپکو زیادہ پسند ہو۔ اسکی ایک کاپی یہاں پوسٹ کر دیں۔ ہمارے اشی بھائی چند ہی دنوں میں اسمیں اردو کیریکٹرز شامل کر دیں گے!
ایک اور بہترین فونٹ viewer آپ یہاں سے بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں ۔
اسے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس کے لئے ڈاٹ نیٹ فریم ورک انسٹال کرنے کی ضرورت ہے ۔ بس ڈبل کلک کریں اور استعمال کریں
میری نظر سے اب تک یونی کوڈ فانٹ ویور نہیں گزرا جو کامپلیکس سکرپٹ کے بھی کیریکٹرس دکھاتا ہو، یہ محض لیٹن۔۔ مطلب انگریزی کیریکٹرس دکھاتے ہیں۔ البتہ کچھ اپنا متن ٹائپ کرنے دیتے ہیں جہاں اردو یا عربی یا درست کہوں تو کسی بھی کامپلیکس سکرہٹ میں اس فانٹ کی تحریر آ سکتی ہے۔