عربی فونٹ کی ضرورت ؟

سویدا

محفلین
عربی کے رسم الخط یعنی فونٹ جمع کرنے کا مجھے بہت شوق رہا

اب میرے پاس تقریبا ہزار سے زائد عربی کے فونٹ ہیں‌، کیا یہ تمام

فونٹ یونی کوڈ میں‌منتقل ہوسکتے ہیں‌

کیونکہ جو فونٹ میرے پاس ہیں‌وہ عربی کے ہیں‌اور صرف عربی کی

بورڈ پر ہی چلتے ہیں‌۔
 

arifkarim

معطل
جناب اگر آپ ان فانٹس سے ورڈ وغیرہ میں‌لکھ سکتے ہیں تو یہ سب یونیکوڈ ہیں۔ دوبارہ یونیکوڈ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
 

ابوعثمان

محفلین
عارف بھائی سویدا نے کہا ہےکہ عربی کیبورڈ پر ہی چلتے ہیں۔یعنی اردو کیلئے ڈھالنا پڑے گا۔یعنی کسی بھی کیبورڈ پر چل سکیں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جہاں تک عربیک فانٹس جمع کرنے کی بات ہے تو بہت اچھا خیال ہے میرے پاس بھی کافی سارے عربی فانٹس ہیں۔ مگر وہ اردو لکھنے کیلئے موزوں نہیں ہیں۔ کچھ الفاظ نہیں لکھے جا سکتے ان عربیک فانٹس میں۔
دوسری بات آپ نے یہ کہی کہ کیا انہیں اردو یونیکوڈ میں ڈھالا جا سکتا ہے ؟
میرے خیال میں یہ تو کوئی مشکل کام نہیں ہے پر اس پر بہت وقت درکار ہو گا۔
 

dxbgraphics

محفلین
اردو کی بورڈ میں ٹائپ کرتے وقت پ ٹ چ ڈ ڑ گ وغیرہ ایریل فونٹ میں تبدیل ہوجائیں گے۔
 

سویدا

محفلین
ورڈ پر تو لکھتے ہیں‌لیکن ان فونٹس سے اردو نہیں‌لکھی جاسکتی ان میں‌اردو کے حروف ہی نہیں‌ہیں‌مثلا پ چ گ ٹ ڈ وغیرہ وغیرہ
 

arifkarim

معطل
اوہ۔ تو جناب اسکا سادھا سا حل یہ ہے کہ جو فانٹس آپکو زیادہ پسند ہو۔ اسکی ایک کاپی یہاں پوسٹ کر دیں۔ ہمارے اشی بھائی چند ہی دنوں میں اسمیں اردو کیریکٹرز شامل کر دیں گے!
 

سویدا

محفلین
اگر کوئی ایسا سوفٹ ویئر کی طرف میری رہنمائی کردیں جس میں‌تمام فونٹس کے نمونے میں‌دیکھ سکوں‌

مطلب ان فونٹس کے نمونے دیکھنے کا آسان طریقہ کیا ہے

انسٹال کرکے ایک ایک کرکے سب کو دیکھنا تو مشکل ہے کافی کہ سب کو ورڈ میں‌چیک کروں‌ بدل بدل کر

کوئی آسان طریقہ بتادیجیے
 

اشتیاق علی

لائبریرین
dxbgraphixواقعی آپ کا کافی تجربہ لگتاہے گرافکس میں ۔ کافی پروگراموں کا علم ہے آپ کو۔ نائس یار ۔ کبھی ہمیں بھی اپنے علم سے نوازیں۔
 

رابطہ

محفلین
ایک اور بہترین فونٹ viewer آپ یہاں سے بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں ۔
اسے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس کے لئے ڈاٹ نیٹ فریم ورک انسٹال کرنے کی ضرورت ہے ۔ بس ڈبل کلک کریں اور استعمال کریں
 

سویدا

محفلین
فونٹ ویور انسٹال کرکے کیا ان سب فونٹس کو بھی انسٹال کرنا پڑے گا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟


کیا طریقہ کار ہوگا
 

سویدا

محفلین
میں‌نے فونٹ ویور انسٹال کرلیا ہے

لیکن آپ اس میں‌ویو میں‌تو سارے فونٹس انگریزی میں‌دکھا رہا ہے

فونٹ تو عربی کے ہیں‌لیکن ویو میں‌سب جگہ انگریزی آرہی ہے
 

رابطہ

محفلین
میں‌نے فونٹ ویور انسٹال کرلیا ہے

لیکن آپ اس میں‌ویو میں‌تو سارے فونٹس انگریزی میں‌دکھا رہا ہے

فونٹ تو عربی کے ہیں‌لیکن ویو میں‌سب جگہ انگریزی آرہی ہے

آپ عربی یا اردو فانٹ سلیکٹ کریں اور ویو میں انگریزی تحریر کی جگہ اردو یا عربی ٹائپ کریں تو اردو یا عربی تحریر نظر آئے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
میری نظر سے اب تک یونی کوڈ فانٹ ویور نہیں گزرا جو کامپلیکس سکرپٹ کے بھی کیریکٹرس دکھاتا ہو، یہ محض لیٹن۔۔ مطلب انگریزی کیریکٹرس دکھاتے ہیں۔ البتہ کچھ اپنا متن ٹائپ کرنے دیتے ہیں جہاں اردو یا عربی یا درست کہوں تو کسی بھی کامپلیکس سکرہٹ میں اس فانٹ کی تحریر آ سکتی ہے۔
 
Top