ربیع م
محفلین
جوابوں اور تجویز کے لیے بہت شکریہ۔
جوابوں یا جوابات ؟
جوابوں اور تجویز کے لیے بہت شکریہ۔
اردو قواعد کے رُو سے دونوں درست ہیں۔جوابوں یا جوابات ؟
حسان بھائی ہارٹ اٹیک کے لئے حملہء قلب زیادہ معروف اور مستعمل ہے ۔ قلبی حملہ تو شاید قلبی لگاؤ اور قلبی تعلق جیسے الفاظ کے ذیل میں آ جائے گا ۔"تُوُفِّيَ الممثل المصري ممدوح عبد العليم الثلاثاء في مستشفى بالقاهرة بأزمة قلبية مفاجئة."
"مصری اداکار ممدوح عبدالعلیم سہ شنبے کے روز قاہرہ کے ایک شفاخانے میں ناگہانی قلبی حملے کے باعث وفات پا گئے۔"
ماخذ
اردو قواعد کے رُو سے دونوں درست ہیں۔
اور اگر اصل کو دیکھیں تو سوال کی جمع اسئلۃ اور جواب کی اجوبۃ ہے ۔(بر وزن سلسلہ )جوابوں یا جوابات ؟
عاطف بھائی بہت ہی عمدہ انتخاب ہے ۔بامحاورہ ترجمہ اس پر مستزاد!!كان الليث بن سعد يتاجر في العسل
وذات يوم رست سفينة له محملة بالعسل وكان العسل معبأ في براميل فأتت له سيدة عجوز تحمل وعائا صغيرا وقالت له ، أريد منك أن تملأ هذا الوعاء عسلا لي فرفض وذهبت السيدة لحالها
ثم أمر الليث مساعده أن يعرف عنوان تلك السيدة ويأخذ لها برميلا كاملا من العسل فاستعجب الرجل وقال له:-
لقد طلبت كمية صغيرة فرفضت وها أنت الآن تعطيها برميلا كاملا
فرد عليه الليث بن سعد ، يا فتى أنها تطلب على قدرها وانا اعطيها على قدري
لو علم المتصدق حقّ العلم وتصور أن صدقته تقع في ( يد الله ) قبل يد الفقير ، لكانت لذّة المعطي أكبر من لذة الأخذ.
لیث بن سعد شہد کی تجارت کرتے تھے ۔
ایک دن ان کا شہد سے لدا ہوا کا جہاز کنارے سے لگا۔اس کے صندوقوں میں شہد بھرا ہوا تھا۔ان کے پاس ایک بوڑھی عورت ایک چھوٹا برتن لے کر آئی اور اس سے کہا ۔
اس برتن میں مجھے کچھ شہد چاہیئے۔انہوں نے انکار کر دیا۔اور وہ بڑھیا اپنا سا منہ لے کر چلی گئی۔
اس کے بعد تاجر نے اپنے کارندے سے کہا کہ اس بڑھیا کے گھر کا پتہ معلوم کرے اور ایک مکمل صندوق اس کے پاس پہنچائے۔کارندہ خیران ہوا اور کہنے لگا ۔
آپ نے اسے چھوٹے برتن پر تو انکار کیا اور اب اسے بڑا صندوق دے رہے ہیں ۔سعد نے جواب دیا ۔اس نے اپنی ظرف کے مطابق طلب کیا اور میں اسے اپنے ظرف کے مطابق دے رہا ہوں۔
۔ اگر دینے والے کو پتہ چل جائے کہ اس کی عطا لینے والے فقیر کے ہاتھوں سے پہلے اللہ کے پاس پہنچ جاتی ہے تو دینے کی لذت لینے سے زیادہ ہوتی ہے۔
ظہیر بھائی، میں نے فارسی کے 'حملۂ قلبی' اور عربی کے 'نوبۃ قلبیۃ' پر قیاس کرتے ہوئے اردو میں 'قلبی حملہ' کا استعمال کیا تھا۔ آپ کا نکتہ معقول ہے کہ شاید اردو میں 'قلبی حملہ' کے مقابلے میں 'حملۂ قلب' زیادہ معنائی وضوح کا حامل ہو۔حسان بھائی ہارٹ اٹیک کے لئے حملہء قلب زیادہ معروف اور مستعمل ہے ۔ قلبی حملہ تو شاید قلبی لگاؤ اور قلبی تعلق جیسے الفاظ کے ذیل میں آ جائے گا ۔
اس کا ترجمہ بھی کردیجیے۔ کافی دلچسپ معلوم ہورہاہے۔