نبیل بھائی ! پہلی بات یہ کہ میںابھی بالکل نوآموز طفل مکتب ہوںمیرے کیا تجربات ہوںگے
تھوڑا بہت استعمال کے بعد جو میں اپنی دانست میںاب تک سمجھا ہوںوہ یہ کہ قارئ الآلی ورژن 8 ذہبی زیادہ بہترہے
میں نے ریڈایریس 11 پروفیشنل اور قارئ الآلی دونوںپر ایک ایک صفحہ چیک کیا
قارئ الآلی کا نتیجہ زیادہ اچھا رہا اور غلطیاں بھی کم تھیں جبکہ ریڈایریس پر غلطیوںکاتناسب زیادہ تھا
ریڈایریس کی شرط یہ ہے کہ امیج تین سو ریزولیشن کی ہو جبکہ قارئ الآلی میںایسی کوئی شرط نہیںہے
قارئ الآلی میںاسپیل چیکربھی موجودہے
کئی عربی فورمز پر بھی میںنے سرچ کیا عرب دنیا میںبھی قارئ الآلی زیادہ مقبول اور مستعمل ہےاوراس کی وجہ بھی یہی کہ ریڈایریس میںغلطیاںزیادہ ہیں
اس کے علاوہ ایک اور او سی آر کا بھی پتہ چلا فورم پر ہی باسم بھائی نے اس کا حوالہ دیا تھا ویرس کے نام سے اس کے بھی عرب دنیا میںکافی چرچے ہیں
http://aramedia.com/ndverus.htm
ویرس میںغالبا یہ صلاحیت بھی ہے کہ مخدوش قسم کی کتابوں کو ٹیکسٹ میںتبدیل کردے
القارئ الآلی میںفارسی اردو دونوںکی سپورٹ موجود ہے یہ بات سوفٹ وئیر کی مددگار فائل میںدرج ہے لیکن اس کا طریقہ کارمجھ جیسے کے لیے خاصا مشکل ہے
جیسے جیسے اور پتہ چلے گا بتاتا جاوںگا