عرفان جعفری : اورنگزیب کے مزار پر ایک لمحہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سید زبیر

محفلین
اورنگزیب کے مزار پر ایک لمحہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم جو سطوت شاہانہ کے مالک تھے کبھی​
ابھی دلی ۔ تو ابھی ارضِ دکن​
رات دن گھوڑے پہ سرگرم سفر رہتے تھے​
عشق خیرات کیا کرتے تھے​
نور جاگیر عطا کرتے تھے​
ایک فرمان سے قسمت پہ مہر لگتی تھی​
تم کہ شاہی میں فقیرا نہ ادا رکھتے تھے​
تم کو اپنے لیے ہوس جاہ نہ تھی​
مسند شاہی کو​
دولت کی کوئی چاہ نہ تھی​
تم تو وہ تھے جو گذارے کے لیے​
نانِ جویں کی خاطر​
ٹوپیاں سی کے​
صحیفے کی کتابت کر کے​
پس انداز کیا کرتے تھے​
شکر ادا کرتے تھے​
تم تو وہ تھے کہ جہاں اپنے قدم رکھتے تھے​
بس وہیں فتح کے نقارے بجا کرتے تھے​
آج یہ حال ہے​
پیر و مرشد کی درگاہ کے خنک سائے میں​
قبرِ بے سائباں میں سوئے ہو​
اور رکھا ہے سرہانے​
لکڑی کا مقفل ڈبہ​
جس میں دالے گئے سکوں کی کھنک​
دور تلک جاتی ہے​
عرفان جعفری​

 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اورنگزیب کے مزار پر ایک لمحہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
تم جو سطوت شاہانہ کے مالک تھے کبھی​
ابھی دلی ۔ تو ابھی ارضِ دکن​
رات دن گھوڑے پہ سرگرم سفر رہتے تھے​
عشق خیرات کیا کرتے تھے​
نور جاگیر عطا کرتے تھے​
ایک فرمان سے قسمت پہ مہر لگتی تھی​
تم کہ شاہی میں فقیرا نہ ادا رکھتے تھے​
تم کو اپنے لیے ہوس جاہ نہ تھی​
مسند شاہی کو​
دولت کی کوئی چاہ نہ تھی​
تم تو وہ تھے جو گذارے کے لیے​
نانِ جویں کی خاطر​
ٹوپیاں سی کے​
صحیفے کی کتابت کر کے​
پس انداز کیا کرتے تھے​
شکر ادا کرتے تھے​
تم تو وہ تھے کہ جہاں اپنے قدم رکھتے تھے​
بس وہیں فتح کے نقارے بجا کرتے تھے​
آج یہ حال ہے​
پیر و مرشد کی درگاہ کے خنک سائے میں​
قبرِ بے سائباں میں سوئے ہو​
اور رکھا ہے سرہانے​
لکڑی کا مقفل ڈبہ​
جس میں دالے گئے سکوں کی کھنک​
دور تلک جاتی ہے​
عرفان جعفری​


اور اسی تناظر میں ساحر لدھیانوی کی لکھی تاج محل بیشک اردو ادب کے شاہکاروں میں سے ایک ہے۔۔۔

بہت عمدہ انتخاب سر۔۔۔ بہت شکریہ :)
 
بہت خوب انتخاب شاہ جی
میر تقی میر کی ایک غزل یاد آ گئی
جس سر کوغرورآج ہے یاں تاجوری کا
کل اس پہ یہیں شور ہے پھر نوحہ گری کا
شریک محفل کرنے کا شکریہ
آللہ آپ کو ڈھیروں سعادتیں نصیب فرمائے آمین
 

نایاب

لائبریرین
اک بہترین انتخاب
آج یہ حال ہے
پیر و مرشد کی درگاہ کے خنک سائے میں
قبرِ بے سائباں میں سوئے ہو
اور رکھا ہے سرہانے
لکڑی کا مقفل ڈبہ
جس میں دالے گئے سکوں کی کھنک
دور تلک جاتی ہے
 

علی فاروقی

محفلین
نظم لاجواب ہے، لیکن یہ اورنگزیب عالمگیر وہی حضرت ہیں نہ جنہوں نے بقول انشاء جی" زندگی میں کوئی نماز قضا نہیں کی اور کسی بھائی کو زندہ نہیں چھوڑا۔"اور شاید سلسلہ مغلیا کے واحد بادشاہ ہیں جو رحمتہ اللہ علہہ بھی کہلاتے ہیں۔
 
Top