عبداللہ محمد
محفلین
ادارہ مدیرانِ انٹرویو و محفل سے ہرگز معذرت خواہ نہیں کہ ہم سے پیارے عرفان سعید بھائی کی یہ بیتابی دیکھی نہیں جا رہی تھی-
انج وی بقول شخصے اگر دو انٹرویو ایک ساتھ بھی چل رہے ہوں تو کوئی نو بال نہیں ہو جاندی- وغیرہ وغیرہ
یوں بھی جب سے معلوم پڑا کہ انہوں نے پالیمر میں مقالے جات لکھ رکھے ہیں ہمیں ان سے اُلفت و ہمدردی یکساں و بیک وقت ہو گئی ہے- لہذا ہم انکا انٹرویو شروع کر رہے-مذاق ایک طرف رکھتے ہوئے، کل ساری رات خواب میں اردو محفل کے انٹرویو کے جوابات چلتے رہے۔ صبح اٹھا تو انٹرویو کی اجازت کی خوشگوار حیرت ہوئی۔ پوری زندگی کبھی انٹرویو نہیں دیا۔ گھر میں تفتیش روز ہوتی ہے۔ اس پس منظر میں میری فطری طفلانہ عجلت پر درگزر فرمائیں۔
انج وی بقول شخصے اگر دو انٹرویو ایک ساتھ بھی چل رہے ہوں تو کوئی نو بال نہیں ہو جاندی- وغیرہ وغیرہ
نور سعدیہ شیخ نے کہا:عرفان سعید زندگی کے دومقاصد لیے پیدا ہوئے جس میں پہلا تو عرفانِ کیمسڑی ہے. حاضرین! کیمسٹری کے فارمولے جہاں بلائے جان ہوتے ہیں. کہیں پالیمرز، کہیں نامیاتی مرکبات، کہیں کیتھوڈ اور اینوڈ کا چکر، کہیں الیکٹران ایفینٹی تو کہیں انشقاق کا عمل .یہ کہنا بجا ہوگا عرفان صاحب محفل میں اک طرف تو ماہر کیمیا ہیں تو دوسری طرف انسانی کیمیاگری کے فن کو ادب کے لطیف گوشوں میں ڈھونڈنے کے خواہاں ہیں. یہ ان کا شخصیت کا دلچسپ مگر متضاد پہلو ہے.. ہمیں تو لگتا ہے کہ عرفان صاحب تو محبت کی تعریف بھی الیکڑان، پروٹان کی تشبیہات سے کریں گے تو رقابت کے جذبے کو مقناطیسی قطب کے ذریعے متعارف کرائیں گے مگر اے دِل تھم ذرا! کیمیا عرف عام "چاچا مستری " کے ماہر اردو ادب کی ضخیم کتب کا سیر حاصل مطالعہ کرچکے ہیں. قابلِ حیرت امر یہ ہے کہ نہ تو سر کے بال اترے نا موٹے عدسوں والے عینک لگی، نا محبوط الحواس ہوئے بلکہ رنگا رنگی فطرت کو اردو زبان میں ڈھال کے محفل میں رونق افزا ہیں. شنید ہے کہ "وزن "کے معاملے میں تو خواتین پریشان ہوتی ہیں مگر یہاں تو الٹی گنگا بہ نکلی. راقم نے خود ایسے مراسلے دیکھے ہیں جن میں وزن کو توازن میں لانے کے ٹوٹکے پوچھے جارہے تھے. گھبرائیے نہیں، یہاں شاعری میں وزن کی بات کی جارہی ہے. اس وزن موئے نگوڑے نے جانے کتنے "میر " ہم سے چھین لیے تو کہیں اقبالِ ثانی بننے کے خواب "وزن " کے نیچے کچل دیے گئے. عرفان صاحب ایسے دھنی، وزن نہ سہی نثر سہی! نثر بھی ایسی شائستہ و دل پذیر کہ پطرس صاحب کی روح جھلکتی دکھتی ہے تو کہیں شفیق الرحمان کی یاد آنے لگتی ہے .... اور ان کی نثمیں تو ضمیر جعفری کی یاد دلاتی ہیں ... تو آیے محفل کی اس دلچسپ رنگا رنگ شخصیت کا بھرپور تالیوں میں استقبال کیجیے ....
جی، محفلین کی پرزور اصرار پر آج یہ انٹرویو دینے پر اسٹیج پر تشریف لائے ہیں. آداب عرض ہے!