نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ والدین کی محبت کا احساس واقعی اس وقت جاگتا ہے جب اپنی اولاد ہو جاتی ہے۔
لیکن بعض لوگ اس وقت بھی والدین پر اپنی اولاد کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔۔
والدین کی محبت تو بےلوث ہے اور وہ ایسا میوہ ہیں جو زندگی میں صرف ایک بار ہی ملتا ہے۔۔
اللہ پاک ہمیں والدین کی خدمت اور ان کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
والدین کی کمی کا احساس کیا ہوتا ہے کوئی ہم جیسوں سے پوچھے جن کا ایک قدم بھی ان کی اجازت اور خوشنودی کے بغیر نہ اٹھتا تھا اور اب ان کے بعد۔۔۔ ۔۔۔ :(۔۔ بس چھوڑیں۔۔ اب اور کیا کہوں۔۔دل بھر آ رہا ہے
بالکل صحیح کہا شیزان بھائی :)

بھیا کیا کرتے ہیں آپ۔

اب میں کسی کو کیا بتاؤں کہ میری آنکھیں کیوں بھیگ رہی ہیں۔
جی احمد بھائی :)
آپ بھی رات ہونے کا انتظار کیجیئے :)
 
سید زبیر

محفلین
نیرنگ خیال ! بہت سلیقے سے جذبات کو تحریر کیا ہے ۔ بے شک اولاد بہت بڑی آزمائش ہوتی ہے ۔اللہ ہمیں رشتوں میں عدل کی توفیق عطا فرمائے ۔ جیتے رہیں خوش رہیں (آمین)
 
فلک شیر

محفلین
ذوالقرنین بھائی! عرفان صدیقی کا شعر آپ کی نذر:
ایک لڑکا شہر کی رونق میں سب کچھ بھول جائے
ایک بُڑھیا روز چوکھٹ پر دِیا روشن کرے

اور ادریس بابر کا ان انمول رشتوں کے لیے شعرہے کہ:
شام سویرے دِل میں اُتر کے میں پڑھتا ہوں
اَن دیکھے، دو کتبے، جو مشہور نہیں ہیں

اور یارِ عزیز شناور اسحاق کا یہ شعر بھی، کہ
جیسے گمشدہ بیٹے ماؤں سے جا ملتے ہیں
یعنی جب ہم مرتے ہیں، تو گاؤں سے جا ملتے ہیں

نایاب

لائبریرین
کلاسیک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہوئی کیوں آنکھ نم ۔۔۔۔۔ اب کیا بتائیں ۔
تحریر اپنی جگہ " حق والدین " یاد کرا گئی
اور " تاویل " ٹحہری " حاصل مطالعہ "
جیو سدا نیرنگ خیال بھائی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال ! بہت سلیقے سے جذبات کو تحریر کیا ہے ۔ بے شک اولاد بہت بڑی آزمائش ہوتی ہے ۔اللہ ہمیں رشتوں میں عدل کی توفیق عطا فرمائے ۔ جیتے رہیں خوش رہیں (آمین)
اس پذیرائی پر صمیم قلب سے مشکور و ممنون ہوں۔ دعاؤں کی درخواست ہے :)

ذوالقرنین بھائی! عرفان صدیقی کا شعر آپ کی نذر:
ایک لڑکا شہر کی رونق میں سب کچھ بھول جائے
ایک بُڑھیا روز چوکھٹ پر دِیا روشن کرے

اور ادریس بابر کا ان انمول رشتوں کے لیے شعرہے کہ:
شام سویرے دِل میں اُتر کے میں پڑھتا ہوں
اَن دیکھے، دو کتبے، جو مشہور نہیں ہیں

اور یارِ عزیز شناور اسحاق کا یہ شعر بھی، کہ
جیسے گمشدہ بیٹے ماؤں سے جا ملتے ہیں
یعنی جب ہم مرتے ہیں، تو گاؤں سے جا ملتے ہیں

واہ واہ۔۔۔۔۔۔ عمدہ

اور عباس تابش کا شعر یاد آیا کہ
گھر ٹپکتا دیکھ کر روتی ہے ماں
چھت تلے اک چھت پرانی اور ہے
ہائے۔۔۔

کلاسیک ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ہوئی کیوں آنکھ نم ۔۔۔ ۔۔ اب کیا بتائیں ۔
تحریر اپنی جگہ " حق والدین " یاد کرا گئی
اور " تاویل " ٹحہری " حاصل مطالعہ "
جیو سدا نیرنگ خیال بھائی
شکریہ نہیں ادا کرنا نایاب بھائی آپکا۔ :)
 
زبیر مرزا

محفلین
مائیں نی میں کنو آکھا درد وچھوڑے دا حال نی
کبھی آنسووں کو لفظوں میں ڈھالا جاسکے تو وہ اس تحریرسے ہوں گے بے اختیار اوربے لوث جذبوں کے ترجمان
مشکل کام ہوتا جذبات کا اس طورپربیان کہ ان کی راہ میں آنکھوں کی دھندلاہٹ آجاتی ہے جس سے اس وقت میں دوچار ہوں
مقامِ عشق، مقامِ فکر اور مقامِ درد کو یکجا کردیا نیرنگ تم نے اس مختصر سی تحریر میں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب صورت، بہت عمدہ
احساسات کو جھنجھوڑ دینے والی تحریر۔
انتہا بھائی :)

مائیں نی میں کنو آکھا درد وچھوڑے دا حال نی
کبھی آنسووں کو لفظوں میں ڈھالا جاسکے تو وہ اس تحریرسے ہوں گے بے اختیار اوربے لوث جذبوں کے ترجمان
مشکل کام ہوتا جذبات کا اس طورپربیان کہ ان کی راہ میں آنکھوں کی دھندلاہٹ آجاتی ہے جس سے اس وقت میں دوچار ہوں
مقامِ عشق، مقامِ فکر اور مقامِ درد کو یکجا کردیا نیرنگ تم نے اس مختصر سی تحریر میں
زبیر بھائی میں نے جانا یہ سب بھی میرے دل میں ہے :(
شہر میں آ کر پڑھنے والے بھول گئے
کس کی ماں نے کتنا زیور بیچا تھا
 
اسے پڑھ کر اپنے والد کی محبت اور لاڈ کے کئی منظر آنکھوں بس گئے ہیں

شاید سارے بابا اپنے بیٹیوں سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ بچپن سے لڑکپن اور پھر بعد کے سفر میں بچوں کی زندگی سے جڑی چھوٹی چھوٹی باتوں سے ہی اپنی ہر خوشی وابستہ کرلیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اپنا ہر خواب اپنے بچوں کے حوالے سے دیکھنے لگ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور کتنا عجیب ہے ناں یہ کہ ہم بچے جب بڑے ہوجاتے ہیں تو اپنی خوائشات کے آگے ہمیں والدین کے خواب دھندلے دکھائی دینے لگتے ہیں

پر اثراور بہت عمدہ تحریر ہے
نیرنگ خیال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اسے پڑھ کر اپنے والد کی محبت اور لاڈ کے کئی منظر آنکھوں بس گئے ہیں

شاید سارے بابا اپنے بیٹیوں سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ بچپن سے لڑکپن اور پھر بعد کے سفر میں بچوں کی زندگی سے جڑی چھوٹی چھوٹی باتوں سے ہی اپنی ہر خوشی وابستہ کرلیتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اور اپنا ہر خواب اپنے بچوں کے حوالے سے دیکھنے لگ جاتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

اور کتنا عجیب ہے ناں یہ کہ ہم بچے جب بڑے ہوجاتے ہیں تو اپنی خوائشات کے آگے ہمیں والدین کے خواب دھندلے دکھائی دینے لگتے ہیں

پر اثراور بہت عمدہ تحریر ہے
نیرنگ خیال۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
جی بالکل صحیح بات کی۔۔۔ اور پھر اپنی ان حرکتوں کو جائز قرار دینے کے لیئے ہم لوگ تاویلات تراشتے ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
میری طرف سے ڈھیروں ڈھیر شاباشی نین
سیدھے دل کو چھو گئی یہ تحریر اور جذباتی کر گئی۔
اللہ ہمارے والدین کو سلامت رکھے صحت اور تندرستی کے ساتھ
والدین کی صحیح قدر اور احساس تب ہی ہوتا ہے جب آپ خود والدین بنتے ہیں۔
ایک بار پھر ڈھیروں شاباشی اور پیار چھوٹے:)
 
عمران اسلم

محفلین
خوبصورت۔ احساسات کو جگانے والی تحریر ، دل کے تار بج اٹھے اور آنکھ میں نمی تیر گئی۔

رب ارحمھما کما ربیانی صغیرا۔
 
جی اپیا بالکل :)

خوبصورت۔ احساسات کو جگانے والی تحریر ، دل کے تار بج اٹھے اور آنکھ میں نمی تیر گئی۔

رب ارحمھما کما ربیانی صغیرا۔
آمین
[ARABIC]وَقَضَى رَبُّكَ أَلاّ َتَعْبُدُواْ إِلاَّ إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَن عِندَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلاَهُمَا فَلاَ تَقُل لَّهُمَا أُفٍّ وَلا تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلاً كَرِيمًا ّ وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَة وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا[/ARABIC]

ترجمہ: اور تیرے پروردگار نے حکم دے رکھا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرو، اگر ان میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہاری موجودگی میں بڑھاپے کو پہنچیں تو ان کو اُف بھی نہ کہو اور نہ ان کو جھڑکو ، اور ان کو عزت سے مخاطب کیا کرو اور محبت سے ان کے آگے جھک جایا کرو اور ان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کرو اے میرے پروردگار ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے لڑکپن میں میری پرورش کی۔
 
مہ جبین

محفلین
موتی سمجھ کے شانِ کریمی نے چن لئے
قطرے جو تھے مِرے عرقِ انفعال کے
ایک دفعہ پھر بہت ساری داد بناوٹ سے پاک جذبات کے لئے
جیتے رہو نیرنگ خیال
اللہ تمہارے الفاظ کو مزید تاثیر عطا فرمائے آمین
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہمیشہ کی طرح ایک اور بہت ہی عمدہ تحریر نین بھائی۔:applause:

نین بھائی! یہ محفلی بلونگڑا "حکایت نیرنگ" پر تہمت کس رہا ہے اور آپ خاموش تماشائی بنے کھڑے ہیں۔۔۔ o_O
وہ آف لائن ہیں لہٰذا خاموش تماشائی طرح کھڑے ہونے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔:laughing:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
Top