سید ذیشان
محفلین
سلام باشد۔۔۔ ۔!
قابل صد احترام جناب ذی وقار، سید ذیشان اللہ کی امان میں رہو۔۔ آمین
1۔میں بلوچ ہوں اور مادری زبان براہوئی ہے ، اور میں براہوئی زبان ہی میں شاعری کرتا ہوں، کبھی کبھار اردو زبان میں بھی
( ٹوٹی پھوٹی) شاعری کرتا رہتا ہوں لیکن گرائمر کا مسلہ میری راہ میں دیوار بن کر کھڑی ہوتی ہے،
سید ذیشان۔۔۔ ۔! اس سلسلے میں آپکی راہنمائی کا طالب ہوں۔ ممنون مشکور
2۔ میں اکثر اپنی براہوئی شاعری ’’عروض ڈاٹ کام‘‘پر تقطیع کرتا ہوں تو مجھے مطلوبہ نتائج سے آگاہی فراہم نہیں کرتا۔ امید ہے کہ راہنمائی کا موقع ملے گا۔
وسلام
(حمیدعزیزآبادی، مستونگ بلوچستان)
محترم عزیز آبادی بھائی، بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ خوبصورت بلوچستان سے بھی ہمارے بھائی اس سائٹ کو استعمال کرتے ہیں۔ میری اپنی مادری زبان بھی پشتو ہے، اردو میری دوسری زبان ہے۔ جہاں تک گرائمر کی بات ہے تو جہاں تک ممکن ہوا آپ کی مدد کرنے کو تیار ہوں۔ اس کا بہتر طریقہ تو یہی ہے کہ اردو کہ جتنی زیادہ تحاریر کا مطالعہ کر سکیں اتنی ہی بہتری آتی جائے گی۔ اس کے لئے آپ www.urudlibrary.org سے آغاز کریں۔ آہستہ آہستہ بہتری آتی جائے گی۔
افسوس کیساتھ کہنا پڑے گا کہ ابھی تو عروض ڈاٹ کام صرف اردو اشعار کی تقطیع کرنے ہی کے قابل ہے۔ بہتر تو یہی ہو گا کہ پاکستان کی دیگر علاقائی زبانوں میں بھی یہ عمل سرانجام دے سکے لیکن اس کام کے لئے بہت زیادہ وقت اور ریسورسز درکار ہیں۔ میں تو اپنے فارغ وقت میں ہی اس سائٹ پر کام کرتا ہوں۔ اتنا وقت اس پر صرف کرنا شائد ممکن نہ ہو۔ اگر تو پاکستانی یونیورسٹیوں میں ریسرچ گروپ اسطرح کا کوئی کام کرنا چاہیں تو ان کی حتی الوسع مدد کرنے کو میں تیار ہوں۔