عروض ڈاٹ کام

سید ذیشان

محفلین
@سیدذیشان ! آپ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔۔ یقین مانیئے مجھے جتنی خوشی ہو رہی ہے میں اس کا اظہار کسی اور طور تو نہیں کر پایا لیکن ویب سیٹ کے انٹر فیس کے لیے ایک ڈیزائن بنا دیا ہے اگر قبول کر لیں تو مجھے خوشی ہوگی ۔۔ یاد رہے یہ ڈیزائن میں نے اپنے نئے نستعلیق فانٹ میں تیار کیا ہے جس پر آج کل کام کر رہا ہوں :)
550302_10202732466743598_804018064_n.jpg

آپ کی بہت نوازش قادری صاحب۔ بہت خوبصورت بینر ہے۔ فیس بک پیچ پر تو اسی وقت ڈالتا ہوں۔ سائٹ پر بھی ڈال کر دیکھتا ہوں کہ اگر تھیم کیساتھ میچ کر گیا اور کوئی مسئلہ نہ ہوا تو وہاں پر بھی مستقل کر لوں گا۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
بھائی سید ذیشان ، واقعی سائٹ بہتر تو ہوئی ہے،اس پر مبارکباد بلا شبہ آپ کا حق ہے۔
اس پر میں نے اپنی تازہ غزل عرض کی :
جان حاضر ہے دوستی کے لیے
زندگی ہے تری خوشی کے لیے
ہم تو زندہ ہیں موت کی خاطر
لوگ مرتے ہیں زندگی کے لیے
وہ جو در بند کرکے رکھتے ہیں
کھولتے ہیں کسی کسی کے لیے
اک نظر دیکھئے چراغوں کو
کیسے جلتے ہیں روشنی کے لیے
لکھ چکے اپنے غم کا افسانہ
اب قلم تھامیے سبھی کے لیے
ایک لمحے کو بولنےوالے
اب ہیں خاموش اک صدی کےلیے
نتیجہ کچھ یوں رہا کہ سب کے سب مصرعے فاعلاتن مفاعلن فعلن پر تقطیع ہوتے ہیں۔ تاہم جو مصرعے انجن کو سمجھ میں نہ آئے، و ہ غائب کر دئیے گئے۔ بہتر ہوتا کہ غائب کرنے کی بجائے سائٹ اسے بطور"ناقابل تقطیع" کے شناخت کرتی۔ جہاں تک میں سمجھا ہوں، سائٹ کچھ الفاظ کے تلفظ کو نہیں سمجھتی۔ جب ان کا استعمال کیاجاتا ہے تو وہ مصرع ہی غائب ہوتا ہے۔ بطور "ناقابل تقطیع" علیحدہ لکھنا تو ایک تجویز ہوئی۔ دوسری تجویز یہ ہے کہ سائٹ ان الفاظ کو سرخ کردے جو اس کے ذخیرہ الفاظ میں موجود نہیں ہیں اور اگر کسی وزن کے لحاظ سے برابرلفظ مہیا کرنے کا آپشن دے ، تو تقطیع کا مسئلہ خودبخود حل ہوسکتا ہے۔ تاہم لوگوں کے دئیے گئے الفاظ کو خودبخود جمع کرنے کی بجائے انہیں آپ کی صوابدید پر چھوڑے۔
ایک اور خیال میرے ذہن میں اس انجن کو دیکھ کر یہ آیا کہ اس کا سافٹ وئیر آف لائن بھی ہونا چاہئے ۔ چاہے آپ اسے مفت رکھیں یا نہ رکھیں، تاہم ایسے سافٹ وئیر کی ڈویلپ منٹ آپ کا اگلا سنگ میل ہونا چاہئے۔ ایک بار پھر دلی مبارکباد۔

پسند کرنے کا شکریہ :)

سب سے پہلے تو انپٹ دیتے وقت خیال رکھنا ضروری ہے کہ سارے الفاظ الگ الگ لکھے جائیں۔ ”ایک لمحے کو بولنےوالے“ میں بولنےوالے الگ الگ لکھنا ضروری ہے۔ کیونکہ بولنےوالے کوئی لفظ نہیں ہے۔ بولنے والے البتہ دو الفاظ ہیں۔

دوسری بات کہ واقعی کچھ الفاظ ہیں جن میں یہ مکمل طور پر ناکام ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر 6+ حرفی الفاظ۔ ان کے لئے رول بنانا تو بہت مشکل کام ہے۔ ان کی تقطیع کے لئے الگورتھم بن چکا ہے لیکن ابھی سائٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ تب تک آپ تقطیع کی بجائے اصلاح میں اپنا کلام ڈالیں اور جو الفاظ سرخ ہوں اور ان کا کوڈ --- ہو تو ان کو رپورٹ کر دیں اس طرح ان کو ڈکشنری میں شامل کر کے سافٹ وئیر کو مضبوط تر بنایا جا سکے گا۔

یہ رہا آپ کا کلام کا نتیجہ :
http://aruuz.com/Create/Output/19332#

لفظ تھامیے کی تقطیع میں یہ فیل ہو گیا ہے۔ تھامئے لکھتے تو نتیجہ درست آتا۔ رپورٹ کرنے کے لئے آپ کا ممنون ہوں :)
 
بالکل درست فرمایا آپ نے۔ میں تو خیر کمپیٹیشن کا قائل ہوں۔ اگر کوئی اور اس جیسا یا اس بہتر سافٹوئر بنانا چاہے تو سو بسم اللہ۔ اور ویسے بھی یہ مشغلے کے طور پر لیتا ہوں ویسے تو میری فیلڈ اس سے کافی مختلف ہے۔ مقالہ تحریر کرنے کا بھی مقصد یہی ہوتا ہے کہ اس کام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ :)
کمپیٹیشن اپنی جگہ اور اپنی محنت اپنی جگہ اگر کوئی نئے سرے سے بناتا ہے تو اور بات ہے اور وہ سراہے جانے کے لائق ہے مگر کوئی اسی کو کاپی کر کے اسے اپڈیٹ کر کے اپنے نام سے رجسٹرڈ کروا لے تو یہ ذیادتی ہو گی
 
جی یہ تو ہے۔ :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
آپ کی بہت نوازش قادری صاحب۔ بہت خوبصورت بینر ہے۔ فیس بک پیچ پر تو اسی وقت ڈالتا ہوں۔ سائٹ پر بھی ڈال کر دیکھتا ہوں کہ اگر تھیم کیساتھ میچ کر گیا اور کوئی مسئلہ نہ ہوا تو وہاں پر بھی مستقل کر لوں گا۔ :)
بہت شکریہ سیدصاحب! تھیم کے ساتھ میچ نہ بھی کرے تو ہم میچ کر لیں گے ترامیم کے ساتھ اور ریسائز کرکے ۔۔ آپ اس کو شامل۔۔ضرور۔ ؎کیجئے
 
ابن رضا

لائبریرین
میں بھی انہی اہل پنجاب میں سے ہوں۔ دراصل بات یہ ہے کہ اگر اسکول اور اسٹارٹ درست الفاظ ہوتے تو انگریزی میں بھی ان کو Ischool اور Istartلکھا جاتا۔ یہ الفاظ اصل میں سکول اور سٹارٹ ہی ہیں۔ میرے ناقص علم کے مطابق اردو میں ان سے پہلے الف اس لیے استعمال کرتے ہیں کیونکہ اردو قواعد کے مطابق کوئی بھی لفظ ساکن حرف سے شروع نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا جو بھی ایسے الفاظ تھے ان سے پہلے الف لکھا، بلکہ پڑھا بھی گیا۔ اب اصل تو ان کی انگریزی ہے، نہ کہ اردو۔ سو اس معاملے میں جو پرانے خیالات کا اردو دان طبقہ ہے، وہ الف استعمال کرنے پر زور دیتا ہے جبکہ نئی نسل کو الف کا استعمال معیوب لگتا ہے۔ جب وہ الفاظ انگریزی کے ہیں تو اردو کے قواعد کا اطلاق ان پر کرنے کی ضرورت ہی کیا؟بس یہ دو مختلف طبقہ ہائے فکر ہیں۔ ا س موضوع پر کوئی صاحب یا صاحبہ مزید روشنی ڈالیں تو خوشی ہوگی۔
آپ کے کلام سے ہر چند اختلاف نہیں میں نےمحض اس تفریق کی نشاندہی از راو لطافت کی ہے۔ کیونکہ میری زوجہ کراچی سے ہیں(اردو سپیکنگ) اور میں پنجاب سے تو میں سکول کہتا ہو اور موصوفہ اسکول کہتی ہیں اور وہ مجھے اور میں اسے چِڑاتا رہتا ہوں۔
 
ابن رضا

لائبریرین
بھائی سید ذیشان ، واقعی سائٹ بہتر تو ہوئی ہے،اس پر مبارکباد بلا شبہ آپ کا حق ہے۔
اس پر میں نے اپنی تازہ غزل عرض کی :
جان حاضر ہے دوستی کے لیے
زندگی ہے تری خوشی کے لیے
ہم تو زندہ ہیں موت کی خاطر
لوگ مرتے ہیں زندگی کے لیے
وہ جو در بند کرکے رکھتے ہیں
کھولتے ہیں کسی کسی کے لیے
اک نظر دیکھئے چراغوں کو
کیسے جلتے ہیں روشنی کے لیے
لکھ چکے اپنے غم کا افسانہ
اب قلم تھامیے سبھی کے لیے
ایک لمحے کو بولنےوالے
اب ہیں خاموش اک صدی کےلیے
نتیجہ کچھ یوں رہا کہ سب کے سب مصرعے فاعلاتن مفاعلن فعلن پر تقطیع ہوتے ہیں۔ تاہم جو مصرعے انجن کو سمجھ میں نہ آئے، و ہ غائب کر دئیے گئے۔ بہتر ہوتا کہ غائب کرنے کی بجائے سائٹ اسے بطور"ناقابل تقطیع" کے شناخت کرتی۔ جہاں تک میں سمجھا ہوں، سائٹ کچھ الفاظ کے تلفظ کو نہیں سمجھتی۔ جب ان کا استعمال کیاجاتا ہے تو وہ مصرع ہی غائب ہوتا ہے۔ بطور "ناقابل تقطیع" علیحدہ لکھنا تو ایک تجویز ہوئی۔ دوسری تجویز یہ ہے کہ سائٹ ان الفاظ کو سرخ کردے جو اس کے ذخیرہ الفاظ میں موجود نہیں ہیں اور اگر کسی وزن کے لحاظ سے برابرلفظ مہیا کرنے کا آپشن دے ، تو تقطیع کا مسئلہ خودبخود حل ہوسکتا ہے۔ تاہم لوگوں کے دئیے گئے الفاظ کو خودبخود جمع کرنے کی بجائے انہیں آپ کی صوابدید پر چھوڑے۔
ایک اور خیال میرے ذہن میں اس انجن کو دیکھ کر یہ آیا کہ اس کا سافٹ وئیر آف لائن بھی ہونا چاہئے ۔ چاہے آپ اسے مفت رکھیں یا نہ رکھیں، تاہم ایسے سافٹ وئیر کی ڈویلپ منٹ آپ کا اگلا سنگ میل ہونا چاہئے۔ ایک بار پھر دلی مبارکباد۔

لفظوں کے مابین سپیس ضرور شامل رکھیں ۔ دوسرا اگر آپ اصلاح والے ایڈیٹر میں کچھ بھی لکھ کر جانچیں تو وہ چاہے بحر میں ہو نہ ہو غائب نہیں ہوتا بلکہ قریب ترین بحرکی طرف اشارہ مل جاتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
دو الفاظ اگر جڑے ہوں تو اب ان کی درست تقطیع کرے گا۔ کوشش یہی کریں کہ الفاظ الگ الگ ہی لکھیں۔

وہ الفاظ جن کی تقطیع نہ کر پا رہا ہو تو ان پر اعراب لگا لیں تو درست تقطیع کرے گا۔ (یہ قاعدہ 6 حرفی اور اس سے زیادہ حروف والے الفاظ پر لاگو نہیں ہوتا)
 
ابن رضا

لائبریرین
مزید نکھار دیا ہے آپ نے سائٹ کو ، کور پیچ سے اور مثالوں پر بحور اور شعرا کا فلٹر لگا کر۔ خوش رہیں
 
ابن رضا

لائبریرین
علم عروض سے معتلق کوئی کتاب کا مشورہ دیں تاکہ میں استفادہ کرسکوں۔ بصدشکریہ

آسان عروض از محمد یعقوب آسی صاحب کے نام سے ایک رسالہ اسی فورم پر موجود ہے سرچ کریں مل جائے گا۔ اس کے علاوہ اور بھی مواد یہاں اصلاح سخن کے زمرےمیں دستیاب ہے۔

آسان عروض کے دس سبق از استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب۔
شاعری، موسیقی اور علمِ عَروض از مزمل شیخ بسمل صاحب۔
عروض از مہدی نقوی حجاز صاحب۔
استاد شاعری یعنی علم عروض از ڈاکٹر مشاہد رضوی صاحب۔
اشعار کا وزن معلوم کرنے کے لیے آن لائن سوفٹ وئیر از سید ذیشان صاحب۔[/quote]
 
آخری تدوین:

عزیز آبادی

محفلین
آسان عروض از محمد یعقوب آسی صاحب کے نام سے ایک رسالہ اسی فورم پر موجود ہے سرچ کریں مل جائے گا۔ اس کے علاوہ اور بھی مواد یہاں اصلاح سخن کے زمرےمیں دستیاب ہے۔

آسان عروض کے دس سبق از استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب۔
شاعری، موسیقی اور علمِ عَروض از مزمل شیخ بسمل صاحب۔
عروض از مہدی نقوی حجاز صاحب۔
استاد شاعری یعنی علم عروض از ڈاکٹر مشاہد رضوی صاحب۔
اشعار کا وزن معلوم کرنے کے لیے آن لائن سوفٹ وئیر از سید ذیشان صاحب۔
[/quote]
 
Top