مزمل شیخ بسمل
محفلین
اس سے میری مراد اس طرح کی بحریں ہیں:
بحرِ رمل مسدس مخبون
1- فاعلاتن فعلاتن فعلاتن
2- فعلاتن فعلاتن فعلاتن
یعنی شروع میں اپنی مرضی سے سبب ثقیل یا سبب خفیف لا سکتے ہیں۔
اس طرح کی بحور کوئی زیادہ نہیں صرف تین بحور ہیں۔ ایک یہی بحر رمل ہے۔ دوسرا متقارب کا وہ میر تقی میرؔ والا وزن ہے، تیسرا متدارک کا انشاؔ والا وزن ”انشا جی چلو اب کوچ کرو۔۔الخ“ اس کے علاوہ کسی بحر میں ایسا تصرف مروج نہیں۔ اس لئے یہ بھی کوئی ایسی پریشانی کی بات نہیں۔