عروض کا سافٹوئر

سید ذیشان

محفلین
ماشأ اللہ اب صورت حال بہتر سے بہتر ہوتی جا رہی ہے
بعض اوقات تقطیع تو ہو جاتی ہے ۔۔۔ ۔ بحر کا نام بھی آجاتا ہے لیکن بحر کے ارکان ۔۔۔ ۔ فعلن فاعلن وغیر نہیں بتاتا
اس کو بھی دیکھیے گا

بہت شکریہ قادری صاحب۔ :)

آپ شائد بحر ہندی اور بحر زمزمہ کی بات کر رہے ہیں۔ ان کے ارکان دینے کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہے کہ ارکان ہر مصرع میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔
 
ابن رضا

لائبریرین
ذیشان بھائی دیکھیے گا "آپ" کی تقطیع 12 ہونی چاہیے مگر ہو 21 رہی ہے؟؟

آزمائیں
"آپ سوچو آپ سوچو آپ سوچو" یہ فاعلاتن کی تکرار ہے مگر اسے مفاعیلن بتا رہا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ذیشان بھائی دیکھیے گا "آپ" کی تقطیع 12 ہونی چاہیے مگر ہو 21 رہی ہے؟؟

آزمائیں
"آپ سوچو آپ سوچو آپ سوچو" یہ فاعلاتن کی تکرار ہے مگر اسے مفاعیلن بتا رہا ہے۔

فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن والی بحر تو شائد لسٹ میں موجود نہیں ہے۔

اور "آ" لکھنے کے لئے shift + a دبایا کریں۔ آپ پہلے a دباتے ہیں پھر اس کے بعد '~' دباتے ہیں۔ "آ" کے لئے الگ یونیکوڈ ہے (u0622) جبکہ الف (u0627) اور ٓ (u0653) کے لئے دو مختلف یونیکوڈ ہیں۔ اسی لئے یہ مسئلہ آ رہا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ممنونم جناب ، یہ بات آپ نے پہلے بھی بتائی تھی ۔ دوبارہ یاد دہانی کرانے کا بھی شکریہ :)

اصل میں دیکھنے میں یہ دونوں تقریباً ایک جیسے ہی لگتے ہیں لیکن کوڈ مختلف ہوتے ہیں اس لئے پروگرام تھوڑا کنفیوز ہو جاتا ہے۔ اس کا بھی کچھ حل کرنا پڑے گا۔ لیکن فی الحال باقی ضروری کام ہو جائیں اس کے بعد۔ :)

اگر آپ نے ویبسائٹ اور سافٹوئر کے متعلق کوئی مشورہ دینا ہو تو یہی وقت ہے کہ ابھی میں اس پر مزید کام کر رہا ہوں۔ بعد میں شائد موقع نہ مل سکے۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
بہت عمدہ...سید ذیشان بهائی....آپ نے ایک مثالی کارنامہ انجام دیا ہے....اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ کرے...آمین

آپ کا پسند کرنے کا شکریہ نقوی صاحب۔ امید ہے اس سلسلے میں مفید مشورے فراہم کریں گے تا کہ اس میں بہتری لائی جا سکے۔ :)
 
ابن رضا

لائبریرین
اصل میں دیکھنے میں یہ دونوں تقریباً ایک جیسے ہی لگتے ہیں لیکن کوڈ مختلف ہوتے ہیں اس لئے پروگرام تھوڑا کنفیوز ہو جاتا ہے۔ اس کا بھی کچھ حل کرنا پڑے گا۔ لیکن فی الحال باقی ضروری کام ہو جائیں اس کے بعد۔ :)

اگر آپ نے ویبسائٹ اور سافٹوئر کے متعلق کوئی مشورہ دینا ہو تو یہی وقت ہے کہ ابھی میں اس پر مزید کام کر رہا ہوں۔ بعد میں شائد موقع نہ مل سکے۔ :)
بہت مطمئن کن نتائج ہیں اب تک ۔فل الوقت تو کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں۔ جزاک اللہ۔
 
اگر آپ نے ویبسائٹ اور سافٹوئر کے متعلق کوئی مشورہ دینا ہو تو یہی وقت ہے کہ ابھی میں اس پر مزید کام کر رہا ہوں۔ بعد میں شائد موقع نہ مل سکے۔ :)
ذیشان بھائی! الفاظ کے اوزان کے سلسلے میں بھی کچھ پیش رفت فرمالیں۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
آف لائن ورژن کا فی الحال تو کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ آن لائن ورژن میں بھی ابھی تھوڑا بہت کام باقی ہے، ابھی ساری توجہ اسی پر ہے۔ :)
 
Top