عروض کا سافٹوئر

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ احمد بھائی، اپنی شاعری کے ٹیسٹ رزلٹ بھی بتا دیں :)


نتیجہ
(-) ہجائے کوتاہ
(=) ہجائے بلند
ہزج مسدّس محذوف
مفاعیلن مفاعیلن فعولن
پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے
-===-===-==
ہزج مسدّس محذوف
مفاعیلن مفاعیلن فعولن
مرےنقشِ کفِ پاکون دیکھے
-===-===-==

×××××××××

نتیجہ
(-) ہجائے کوتاہ
(=) ہجائے بلند

مضارع مثمّن اخرب مکفوف محذوف

مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
جز رشتۂ خلوص یہ رشتہ کچھ اور تھا
==-=-=--==-=-=

مضارع مثمّن اخرب مکفوف محذوف
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
تم میرے اورکچھ میں تمھارا کچھ اور تھا
==-=-=--==-=-=

(y)
 

سید ذیشان

محفلین
نتیجہ
(-) ہجائے کوتاہ
(=) ہجائے بلند
ہزج مسدّس محذوف
مفاعیلن مفاعیلن فعولن
پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے
-===-===-==
ہزج مسدّس محذوف
مفاعیلن مفاعیلن فعولن
مرےنقشِ کفِ پاکون دیکھے
-===-===-==

×××××××××

نتیجہ
(-) ہجائے کوتاہ
(=) ہجائے بلند

مضارع مثمّن اخرب مکفوف محذوف

مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
جز رشتۂ خلوص یہ رشتہ کچھ اور تھا
==-=-=--==-=-=

مضارع مثمّن اخرب مکفوف محذوف
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
تم میرے اورکچھ میں تمھارا کچھ اور تھا
==-=-=--==-=-=

(y)


ناٹ ٹو مینشن بہت عمدہ کلام۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں نے تو ایسے ہی خود سے لکھ کر ایک مصرعہ چیک کیا۔ یہ نتیجہ آیا ہے۔ :)
نتیجہ
(-) ہجائے کوتاہ
(=) ہجائے بلند

منسرح مثمّن مطوی مکسوف
مفتعلن فاعلن مفتعلن فاعلن
کس قدر اجالا ہے کس قدر اندھیرا ہے
= -- ==- = = -- ==- =
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مسائل حل ہو گئے ہیں (مجھے معلوم ہے آپ کہہ رہے ہونگے کہ یہ بات تو ہم پہلے دس مرتبہ سن چکے ہیں۔ :D )

لیکن اس مرتبہ مجھے امید ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ میں نے ڈیٹیل ایرر دکھانا بھی اینیبل کر دیا ہے۔ اگر ایرر آئے تو یہاں پر پیسٹ کر دیں۔ اس سے مجھے معلوم ہوگا کہ کوڈ کے کس حصے میں ایرر ہے۔ شکریہ :)
اب کام کر رہا ہے ذیشان بھائی
 
بہت عمدہ سید ذیشان صاحب۔

پہلا ٹیسٹ، اقبال کے دو شعر اور عروض ڈاٹ کام کا دیا ہوا رزلٹ:

نتیجہ
(-) ہجائے کوتاہ
(=) ہجائے بلند
متقارب مثمّن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
نہ آتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی
- == -= = - ==- = =
متقارب مثمّن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
مگر وعدہ کرتے ہوئے عار کیا تھی
-= =- == -= =- = =
متقارب مثمّن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
تامّل تو تھا ان کو آنے میں قاصد
-== - = = - == - ==
متقارب مثمّن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
مگر یہ بتا طرزِ انکار کیا تھی
-= = -= =- ==- = =
۔۔۔۔۔۔
مزید پھر سہی۔ :applause::good1::best:
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ ذیشان۔
مجھے عروض کے بارے میں تو علم نہیں ہے لیکن اس پراجیکٹ کی تفصیلات ضرور جاننا چاہوں گا۔ آپ نے اس سوفٹویر کی تیاری کے لیے کس پروگرامنگ لینگویج کا استعمال کیا ہے؟ اس سے پہلے بھی محسن حجازی اس قسم کا ایک ٹول ڈیویلپ کر چکے ہیں۔ آپ کا سوفٹویر اس ٹول سے کتنا مختلف یا بہتر ہے؟
 

سید ذیشان

محفلین
بہت عمدہ سید ذیشان صاحب۔

پہلا ٹیسٹ، اقبال کے دو شعر اور عروض ڈاٹ کام کا دیا ہوا رزلٹ:

نتیجہ
(-) ہجائے کوتاہ
(=) ہجائے بلند
متقارب مثمّن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
نہ آتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی
- == -= = - ==- = =
متقارب مثمّن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
مگر وعدہ کرتے ہوئے عار کیا تھی
-= =- == -= =- = =
متقارب مثمّن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
تامّل تو تھا ان کو آنے میں قاصد
-== - = = - == - ==
متقارب مثمّن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
مگر یہ بتا طرزِ انکار کیا تھی
-= = -= =- ==- = =
۔۔۔ ۔۔۔
مزید پھر سہی۔ :applause::good1::best:



بہت شکریہ استادِ محترم۔ آپ کی کتاب سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے :)
 
بہت شکریہ استادِ محترم۔ آپ کی کتاب سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے :)
آداب عرض ہے۔ ایک ذرا سا کام ابھی کر دیجئے۔ جواب نمبر 1 میں جو فیچر اور ہدایات درج کی ہیں، وہ سائٹ کے صفحہ اول پر لگا دیجئے، وہاں ان کی ضرورت بنیادی ہے۔
اس کے فیچر درج ذیل ہیں:
1- اس میں آپ کئی اشعار ایک ساتھ فیڈ کر سکتے ہیں۔
2- میر کی ہندی بحر کے علاوہ مشہور بحور (رباعیات سمیت) یہ جانچ سکتا ہے۔
3- اضافت، وصالِ الف وغیرہ کا بھی اس میں خیال رکھا گیا ہے۔
4- ایک سے زیادہ مصرعے ہوں تو یہ مشترک بحر بھی بتا سکتا ہے۔

اس کو استعمال کرتے ہوئے درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں:

- اضافت کے لئے صرف زیر کا ستعمال کریں۔ مثلاً آئینہء کی جگہ آئنیہِ کا استعمال کریں۔
- مرکب الفاظ کو الگ لکھنے کی کوشش کریں۔ مثلاً بیدردی کی جگہ بے دردی لکھیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
بہت شکریہ ذیشان۔
مجھے عروض کے بارے میں تو علم نہیں ہے لیکن اس پراجیکٹ کی تفصیلات ضرور جاننا چاہوں گا۔ آپ نے اس سوفٹویر کی تیاری کے لیے کس پروگرامنگ لینگویج کا استعمال کیا ہے؟ اس سے پہلے بھی محسن حجازی اس قسم کا ایک ٹول ڈیویلپ کر چکے ہیں۔ آپ کا سوفٹویر اس ٹول سے کتنا مختلف یا بہتر ہے؟


ویب ڈیولپمنٹ کا مجھے بالکل زیرو تجربہ ہے اس لئے پایئتھن، روبی وغیرہ میں نے نہیں سیکھیں۔ ارادہ تھا کہ ان زبانوں میں بنایا جائے لیکن سیکھنے کے لئے میرے پاس زیادہ وقت نہیں تھا اس لئے اے ایس پی ڈاٹ نیٹ سے ہی کام چلایا اور سی شارپ لینگوج کا استعمال کیا۔
جہاں تک محسن حجازی صاحب کے ٹول کی بات ہے تو شائد کافی عرصے سے انہوں نے اس پر کام نہیں کیا۔
ان کے ٹول کی ٹیکنیکل ڈیٹیل تو مجھے معلوم نہیں ہے لیکن اندازہ یہی ہے کہ وہ الفاظ کی تقطیع رول بیسڈ کرتے ہیں۔ میں الفاظ کے لئے اردو دائرہ معارف کی ڈکشنری استعمال کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ الفاظ کی مختلف اشکال اور جمع وغیرہ بھی گیس کرتا ہوں۔ ایک اور فہرست ہے جس میں کافی عام طور پر استعمال ہونے والے الفاظ ہیں (جو کہ یہاں سے لی گئی ہے)، جو تقطیع میں کافی مدد فراہم کرتی ہے۔ جو الفاظ ان میں کہیں پر بھی موجود نہ ہوں تو ان کی تقطیع کے لئے کچھ رول بنائے ہیں۔ ان رولز کو اور بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
جہاں تک بہتری کی بات ہے تو یہ تو یوزرہی بتا سکتے ہیں کہ ان کو کونسا ٹول بہتر لگتا ہے۔
اگرچہ ابھی اس میں کافی کام باقی ہے۔ اصولی طور پر تو یہ مبتدی شعرا کے کام آنا چاہیے کہ وہ اپنا کلام پرکھ سکیں لیکن فی الحال یہ فیچر اس میں شامل نہیں ہے۔ وقت ملنے پر یہ سب سے پرائریٹی پر ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویب ڈیولپمنٹ کا مجھے بالکل زیرو تجربہ ہے اس لئے پایئتھن، روبی وغیرہ میں نے نہیں سیکھیں۔ ارادہ تھا کہ ان زبانوں میں بنایا جائے لیکن سیکھنے کے لئے میرے پاس زیادہ وقت نہیں تھا اس لئے ای ایس پی ڈاٹ نیٹ سے ہی کام چلایا اور سی شارپ لینگوج کا استعمال کیا۔


آپ شاید اے ایس پی ڈاٹ نیٹ کہنا چاہ رہے ہیں۔
کیا آپ کو الفاظ کی فہرست بنی بنائی مل گئی تھی یا خود سے اکٹھی کرنی پڑی تھی؟
 

سید ذیشان

محفلین
آپ شاید اے ایس پی ڈاٹ نیٹ کہنا چاہ رہے ہیں۔
کیا آپ کو الفاظ کی فہرست بنی بنائی مل گئی تھی یا خود سے اکٹھی کرنی پڑی تھی؟


بنی بنائی تو کسی فہرست کا مجھے علم نہیں ہے۔ کم از کم اس کام کے لئے تو نہیں۔ اردو دائرہ معارف والوں کی ویبسائٹ پر الفاظ کے تلفظ کے بارے میں موجود انفارمیشن سے ہی فہرست بنائی ہے۔
 

نمرہ

محفلین
واہ!یہ تو اچھا خاصا کام کرتا ہے۔ میں نے اس میں سات آٹھ بحریں ٹیسٹ کر کے دیکھی ہیں۔ :cool:
دو مسائل جو میں نے نوٹ کیے:
۱۔ ایک تو یہ مفاعلن مفاعلن مفاعلن کو نہیں پہچانتا۔ انپٹ یہ تھا:
وہ ساحلوں پہ گانے والے کیا ہوئے
وہ کشتیاں چلانے والے کیا ہوئے
وہ صبح آتے آتے رہ گئی کہاں
جو قافلے تھے آنے والے کیا ہوئے
۲۔ مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن اور مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن کے ساتھ بھی کچھ مسئلہ ہے۔
رمل مثمّن مخبون محذوف
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن
مجھے واپس اُسی جنگل میں جانا ہے کسی دن
-- == -- == - -= = -- =
رمل مثمّن مخبون محذوف
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن
مجھے تہذیب نے بازار سے باندھا ہوا ہے
-- ==- - ==- - == -- =
مجتث مثمّن مخبون محذوف
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فَعِلن
میں اُس کو سر اٹھا کر دیکھنا تو چاہتا ہوں
- = - = -- = =-= - =-- =
رمل مثمّن مخبون محذوف
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن
کہ میں نے آئنہ کردار سے باندھا ہوا ہے
- - = =-- ==- - == -- =
 
جناب سید ذیشان صاحب ۔۔
میرے حساب سے اس میں جو مشکل ترین گرہ کھولنے کی تھی، وہ تھی اخفاء اشباع اور ایصال۔
آپ نے کمپیوٹر کو یہ ’’سکھا دیا ہے‘‘ تو یقین کیجئے ایک بہت بڑی چھلانگ لگوائی ہے۔
حیرت انگیز کامیابی!!! مبارک ہو
 

سید ذیشان

محفلین
واہ!یہ تو اچھا خاصا کام کرتا ہے۔ میں نے اس میں سات آٹھ بحریں ٹیسٹ کر کے دیکھی ہیں۔ :cool:
دو مسائل جو میں نے نوٹ کیے:
۱۔ ایک تو یہ مفاعلن مفاعلن مفاعلن کو نہیں پہچانتا۔ انپٹ یہ تھا:
وہ ساحلوں پہ گانے والے کیا ہوئے
وہ کشتیاں چلانے والے کیا ہوئے
وہ صبح آتے آتے رہ گئی کہاں
جو قافلے تھے آنے والے کیا ہوئے
۲۔ مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن اور مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن کے ساتھ بھی کچھ مسئلہ ہے۔
رمل مثمّن مخبون محذوف
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن
مجھے واپس اُسی جنگل میں جانا ہے کسی دن
-- == -- == - -= = -- =
رمل مثمّن مخبون محذوف
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن
مجھے تہذیب نے بازار سے باندھا ہوا ہے
-- ==- - ==- - == -- =
مجتث مثمّن مخبون محذوف
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فَعِلن
میں اُس کو سر اٹھا کر دیکھنا تو چاہتا ہوں
- = - = -- = =-= - =-- =
رمل مثمّن مخبون محذوف
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن
کہ میں نے آئنہ کردار سے باندھا ہوا ہے
- - = =-- ==- - == -- =


بہت شکریہ نمرہ بہن۔

اسی طرح کی انپٹ دیتے رہیں تو مزید بہتری بھی آتی جائے گی انشاء اللہ۔
 

سید ذیشان

محفلین
جناب سید ذیشان صاحب ۔۔
میرے حساب سے اس میں جو مشکل ترین گرہ کھولنے کی تھی، وہ تھی اخفاء اشباع اور ایصال۔
آپ نے کمپیوٹر کو یہ ’’سکھا دیا ہے‘‘ تو یقین کیجئے ایک بہت بڑی چھلانگ لگوائی ہے۔
حیرت انگیز کامیابی!!! مبارک ہو


استادِ محترم، بہت نوازش آپ کی۔ میں تو بس جو کچھ اپنی شاعری کیساتھ کرتا ہوں وہی کچھ کمپیوٹر سے کروا دیا ہے۔ :)
 
Top