تعارف عزیزامین

عزیزامین

محفلین
شمشاد جی میرے پاس وقت کم پڑ جاتا ھے آپ لوگوں کی محبتیں بہت سی میل ان تمام کے سوال جواب سارا دن لگ جاتا ھے
 

شمشاد

لائبریرین
پہلا سوال :
آپ کینیڈا میں کیا کرتے ہیں؟ کوئی اپنا کاروبار ہے یا کہیں ملازمت کرتے ہیں، دونوں صورتوں میں کام کی کیا نوعیت ہے؟
 

تعبیر

محفلین
خوش آمدید

میرا سوال آپکی ہر بات پرندوں/جانوروں سے ہی کیون شروع ہوتی ہے :confused:
کیا آپکو معاشرتی جانور پسند نہیں ہیں کیا
 

عزیزامین

محفلین
یہ تو مجھے بھی پتہ نھیں

خوش آمدید

میرا سوال آپکی ہر بات پرندوں/جانوروں سے ہی کیون شروع ہوتی ہے :confused:
کیا آپکو معاشرتی جانور پسند نہیں ہیں کیا
اسکی وجہ یہ میرا شوق اور میرے وطن کا ایک اہم مسئلہ ھے ۔ انسانوں سے محبت کس کو‌نھیں بابا مجھے انسانوں سے بے حد محبت ھے
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی آپ کے سوال کرنے کی باری نہیں آئی، فی الحال ہمارے سوالوں کا جواب دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک سوال میں بھی کر رھا ھوں کیا یہ اردو محفل ھے یا زاتی انٹر ویو؟

محفل پر انٹرویو میں عام بے ضرر قسم کے سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ تاہم یہ آپ کی مرضی ہے کہ کسی سوال کے جواب سے انکار کر دیں۔ کسی بھی سوال کے لئے لازمی نہیں‌ کہ جواب دیں
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عزیز امین۔ پورا تانا بانا دیکھا تو اتنا پتہ چلا کہ تعلق کینیڈا سے ہے۔ اور دوسری بات جو پتہ چلی وہ میں سمجھ نہیں سکا کہ ہندوستانی ہوں پنجابی نہیں جانتا۔ وہ یہ کہ ویلے ہیں، جو بھی اس کا مطلب ہو۔
اپنا ذرتا تفصیلی تعارف دیں۔ اتنی خواہ مخواہ کی باتوں‫‫‌کا وقت تو نکال ہی لیا ضروری کے لئے بھی نکالیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے میرے سوال کا جواب ہی نہیں دیا۔
کیا میں امید رکھوں کہ سوال کا جواب ملے گا یا اگلا سوال کروں؟
 
Top