یار سمجھا کرو ۔ حاجی لوگ کنکریاں مارنے گئے تو عسکری صاحب وہاں موجود ہی نہ تھے۔ تبھی ان کو ایمر جنسی کال کی گئی کہ گھر واپس آ جاؤ تمہیں پتھروں کے علاوہ کچھ نہیں مارا جائے گا۔مبروک ۔ اب سمجھا کہ چھٹی والے دن بھی کیوں بلاتے ہیں جناب کو
یار بات چھپاؤ مت۔ یہ دیکھو تمہارا اقبالی مراسلہ جس میں تم نے جمرات کا ذکر کیا ہےجی بالکل یہاں پر
باقی دو بھی یہیں سے گئے تھے ؟یار بات چھپاؤ مت۔ یہ دیکھو تمہارا اقبالی مراسلہ جس میں تم نے جمرات کا ذکر کیا ہے
اردو محفل کے ”پراسرار“ رکن عسکری بھائی پُراسرار طریقے سے دس ہزاری منصب پر ترقی پاچکے ہیں۔ محفل میں شمولیت کے چند گھنٹے بعد ہی کسی نام کا دس ہزار مراسلے مکمل کرنا پراسرار ہی کہا جا سکتا ہے۔
عسکری بھائی ، آپ کو دس ہزار مراسلے مکمل کرنے پر سلیوٹ پیش کیا جاتا ہے۔ امید ہے یہ پیش قدمی جاری رہے گی اور آپ نئے نئے تحریری محاذ فتح کرتے رہیں گے۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔