عشق سرکار ﷺ کا ہی کافی ہے

قمرآسی

محفلین
نذرانہء عقیدت بحضور سرورعالم ﷺ

عشق سرکار ﷺ کا ہی کافی ہے
دل میں یہ اک دیا ہی کافی ہے

اور دعائوں کی ہم کو کیا حاجت
لب پہ صلِ علیٰ ہی کافی ہے

دونوں عالم کے بخشوانے کو
حق ہے بس مصطفی ﷺ ہی کافی ہے

کیوں نہ ذکرِ نبی ﷺ کروں ہر دم
مجھ پہ ان ﷺ کی عطا ہی کافی ہے

کیسے جائوں میں جانبِ طیبہ
بہر عصیاں سیاہی کافی ہے

میرے امراض کو شفاء خاطر
اس گلی کی ہوا کی کافی ہے

میں کہیں اور کیوں قمر ؔجاؤں
وہ حبیبِ خدا ﷺ ہی کافی ہے
#محمدقمرشہزادآسی
 
کیسے جائوں میں جانبِ طیبہ
بہر عصیاں سیاہی کافی ہے

سیاہی کو قافیہ و ردیف میں خوب استعمال کیا ہے۔
اس شعر میں کافی بمعنی ’’بہت‘‘ ہے یا مُراد ’’بس، محض‘‘ ہے۔۔ اگر اس شعر کو سمجھا دیں تو مہربانی
 
بڑے ہی دکھ کی بات ہے کہ عارف کریم نامی ایک ممبر نے اس نعت شریف کو "پر مزاح" کی ریٹنگ دی مگر کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا:cry:
 
مدیر کی آخری تدوین:
عارف کریم بھائی کو نعت مبارکہ کی پوسٹ کو پرمزاح کی ریٹنگ کی صورت میں نعت کا مذاق اڑا کر براہ راست مسلمانوں کی دل آزاری کرنے سے روکا جائے۔ مجھے امید ہے کہ محفل کی انتظامیہ اس بات کا نٹس ضرور لے گی کہ کچھ لوگ مسلسل اشتعال انگیز تبصرے یا توہین امیز کومنٹس کر کے محفل کا دوستانہ علمی ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
محمد وارث
عاطف بٹ
سید عاطف علی
محمد تابش صدیقی
اوشو
عبدالقیوم چوہدری
حسیب
شاکرالقادری
ادب دوست
محمد اسامہ سَرسَری
نور سعدیہ شیخ
نایاب
 
آخری تدوین:
بڑے ہی دکھ کی بات ہے کہ عارف کریم نامی ایک ممبر نے اس نعت شریف کو "پر مزاح" کی ریٹنگ دی مگر کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا:cry:
دانش بھائی ۔ یہ ہم سب کیلیے ناقابل برداشت ہے۔میں نے دوستوں کو ٹیگ کر کے اس اہم معالمے کی طرف توجہ دلائی ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
میں اس سلسلے میں عارف بھائی سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ براہِ مہربانی اپنی ریٹنگ پر نظرِ ثانی کریں، اس سے بہتر ہے کہ ایسی لڑی کی طرف رخ ہی نہ کریں، ورنہ ایسے عمل کا کیا فائدہ جو نہ آپ کے کسی فائدہ میں ہے اور سراسر لوگوں کے لئے اذیت کا باعث ہو؟
کسی موضوع پر بحث مباحثہ ہو تو ضرور اپنی اختلافی رائے رکھیں، مگر نعت پر ایسی ریٹنگ یا کمنٹ صرف جذبات کو ہی ٹیس پہنچا سکتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ میری بات سمجھ سکے ہوں گے۔
 

arifkarim

معطل
بڑے ہی دکھ کی بات ہے کہ عارف کریم نامی ایک ممبر نے اس نعت شریف کو "پر مزاح" کی ریٹنگ دی مگر کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا:cry:
معلوماتی کی ریٹنگ دینی تھی لیکن چونکہ موبائل سے آن لائن ہوتا ہوں اسلئے بعض اوقات غلط ریٹنگ لگ جاتی ہے۔ آپکی اطلاع کیلئے عرض کردوں کے یہ دانستہ نہیں کیا گیا۔


میں اس سلسلے میں عارف بھائی سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ براہِ مہربانی اپنی ریٹنگ پر نظرِ ثانی کریں
مجھے اس دھاگے میں ٹیگ ہی نہیں کیا گیا وگرنہ بہت پہلے اسے درست کر دیتا۔

اور عارف کریم کو باقاعدہ وارننگ بھی دے دی گئی ہے۔
امید ہے سائنسی دھاگوں میں مذہب کو گھسیٹنے والوں کو بھی اسی طرح وارننگ جاری کی جائے گے۔ شکریہ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
میں تو یہی کہوں گی اتنی جلدی بھی ہائپر نہیں ہونا چاہیئے تھا سب کو۔بات عارف صاحب کی بھی ٹھیک ہے ۔ذاتی پیغام میں انہیں انفارم کردیا جاتا یا یہاں پہلے ٹیگ کرتے ۔بغیر تحقیق کے اتنی جلدی دوسرے کے ساتھ ایکسٹریم لیول پر نہیں جانا چاہیئے۔خاص کر مذہبی لحاظ سے سو چ سمجھ اور تحقیق کرکے ہی بات و تنقید وغیرہ کرنی چاہیے تھی۔
 

ابن رضا

لائبریرین
معلوماتی کی ریٹنگ دینی تھی لیکن چونکہ موبائل سے آن لائن ہوتا ہوں اسلئے بعض اوقات غلط ریٹنگ لگ جاتی ہے۔ آپکی اطلاع کیلئے عرض کردوں کے یہ دانستہ نہیں کیا گیا۔


آپ کو اسلام یا مسلمانوں کا ٹھیکے دار بننے کی قطعی ضرورت نہیں۔ اگر میری ریٹنگ پر اعتراض تھا تو ذاتی پیغام میں بتا دیتے اور ہم اسے درست کر دیتے۔ اس معاملہ کو مسلمانوں کی دل آزاری اور اشتعال انگیزی کیساتھ جوڑنا کہیں سے بھی درست نہیں۔ خاص کر کے جب ریٹنگ موبائل پر چھوٹے بٹن ہونے کی وجہ سے غلط لگ گئی ہو۔ باقی جہاں تک محفل کے علمی ماحول کو خراب کرنی کی بات ہے تو وہ آپ سائنسی دھاگوں میں مذہب کو زبردستی داخل کر کے کرتے رہتے ہیں۔


مجھے اس دھاگے میں ٹیگ ہی نہیں کیا گیا وگرنہ بہت پہلے اسے درست کر دیتا۔


امید ہے سائنسی دھاگوں میں مذہب کو گھسیٹنے والوں کو بھی اسی طرح وارننگ جاری کی جائے گے۔ شکریہ۔
اس غلط فہمی کی وجہ بھی آپ کا امپریشن ہے جو آپ نے محفل میں اپنے بےباک تبصروں سے قائم کر رکھا اور دوسرا آپ کا نام انگریزی میں ہے کہ ٹیگ کرنا مشکل لگتا ہے تاہم حسنِ ظن رکھتے ہوئے آپ کو صفائی کا موقع دیا جانا چاہیے تھا. جس کے لیے معذرت قبول کیجیے
 
Top