زیرک
محفلین
عطاءالحق قاسمی کی ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عطاءالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دے دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں عطاءالحق قاسمی کو دی جانے والی تنخواہوں اورمراعات کو بھی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں واپس لینے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق عطاءالحق قاسمی کے بطور ایم ڈی پی ٹی وی تمام فیصلے بھی غیر قانونی متصور ہوں گے۔ عطاءالحق قاسمی کی تنخواہوں اور مراعات پر 19 کروڑ 78 لاکھ سے زیادہ کے اخراجات ہوئے، عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ یہ رقم پرویزرشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے وصول کی جائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کل ادا شدہ تنخواہوں اور مراعات 19 کروڑ 78 لاکھ روپے کا آدھا حصہ عطاءالحق قاسمی ادا کریں گے، ٪20 رقم (4 کروڑ) پرویز رشید سے اور ٪20 رقم (4کروڑ) اسحاق ڈار سے جبکہ ٪10رقم (2کروڑ) فواد حسن فواد ادا کریں گے، علاوہ ازیں عطاء الحق قاسمی کو تا حیات سرکاری عہدے کے لیے نا اہل شریف بھی قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت مستقل بنیادوں پر قانونی تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کرے جس کا تعلق اسی شعبے سے متعلق ہو۔
آخری تدوین: