محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
عظیم بھائی کا شکریہ کہ انہوں نے ایک سال پہلے ہماری صلاح کو آج ایک سال کے بعد درخورِ اعتنا جانا اور مہر پسندیدگی ثبت کی۔
ہم تو خیر کس شمار و قطار میں لیکن ان محفلین کا بھی سوچیے جن کی رائے محفل میں ایک بہت اعلیٰ مقام کی حامل ہے اور ان کے تبصروں پر آپ نے انہیں ناراض کیا۔ استاد محمد یعقوب آسی ، جناب سید عاطف علی ، جناب محمداحمد ، یہ وہ شخصیات ہیں جن کا شعری ذوق کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ہم سب محفلین ان سے سیکھتے ہیں۔
ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ اپنی شاعری پر توجہ دیں، جو نامانوس الفاظ وترکیبات آپ استعمال کرتے ہیں ان کا استعمال ترک کردیں اور غزل کے شعر کو ایک مضمون سمجھیں ایک جملہ نہ سمجھیں، جس کا پہلا آدھا جملہ پہلے مصرع میں ہو اور دوسرا آدھا جملہ دوسرے مصرع میں۔اساتذہ اور دوستوں کے مشوروں کو خاطر میں لائیں اور اپنی کہی ہوئی غزل کو دوبارہ تصحیح کے بعد پیش کریں تاکہ خود آپ کی غزل کی تصحیح کے ساتھ ساتھ ہمارے مشوروں کا بھی علم ہوکہ صحیح ہیں یا غلط۔ ہم سب کے لیے سیکھنے کا موقع فراہم ہو۔
مثال کے طور پر
خود کو دیکھا ہے پارکر باباکا مطلب ہمیں سمجھادیجیے۔
یا
آن سے جاؤں ، بان سے جاؤں
اور یہ در دروں پر مارنا کیا ہوتا ہے، ہمیں بھی سمجھادیجیے!
یا ازلوں کی تان سونا
ہماری اس اصلاح سمیت آج آپ نے ہمیں کئی غیر پسندیدہ اور غیر متفق کے ٹیگوں سے نوازا ہے۔ کیا ہم یہ پوچھنے کی جسارت کرسکتے ہیں کہ اس مراسلے میں کیا کچھ ایسا ہے جس پر استادِ محترم جناب اعجاز عبید کے متفق ہونے کے باوجود آپ نے بجائے اس صلاح کو مثبت طور پر لینے کے اور اپنی اصلاح کرنے کے ، اسے ناپسندیدہ گردانا ہے؟