ذرا وضاحت فرمادیتے تو آسانی ہوجاتی۔ آپ کو یہ کیونکر علم ہوتا ہے کہ کوئی غلطی اگلے چند روز میں آپ کو معلوم ہونے والی ہے۔ نیز اس سے آپ کا وقت کیسے بچتا ہے؟ پھر ہمارے اس غلطی کی قبل از وقت نشاندھی کرنے سے کیا نقصان ہوتا ہے؟
تفصیلی جواب لکھ کر عند اللہ ماجور ہوں۔
بہت شکریہ خلیل بهائی آپ میری غلطیوں کی نشاندہی فرماتے رہئے اصلاح بابا سے مل جاتی ہے صلاح آپ دیتے رہئے - اور جیسا آپ کو مناسب لگے اگر پچهلی غزلوں میں سے کوئی مصرع اٹها کر لانا ہے لائیے - جو آپ بہتر سمجهیں - مجهے اس بحث سے دور رہنے کی اجازت دیجئے -
آپ کا بہت بہت شکریہ خلیل بهائی اور کہا سنا معاف کر دیجئے گا .