عقل بادام کھانے سے نہیں دھوکہ کھانے سے آتی ہے؟

نایاب

لائبریرین
سنا پڑھا کچھ ایسا ہے کہ
نہ بادام کھانے سے
نہ دھوکہ کھانے سے
عقل تو آتی ہے
عقل داڑھ کے نکلنے سے
اب اپنی اپنی عقل داڑھ چیک کرنا لازم ہے دوستو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بادام کھانےسے تو یادداشت اچھی ہوتی ہے
عقل البتہ حوادثات ،تجربات سے حاصل ہوتی ہے ۔۔
جن کو نہیں آنی ہوتی ان کو تو کسی ٹھوکر کسی تجربے سے نہیں آتی
کچھ لوگ تو ہر بات ہر حادثے سے سیکھتے ہیں
اس شعر کے مصداق ! بخشا ہے ٹھوکروں نے سنبھلنے کا حوصلہ۔۔۔۔ہر حادثہ خیال کو گہرائی دے گیا
 

ساجد

محفلین
ایک آدمی نے ایک ۔۔۔ ۔۔ سے کہا کہ تمہاری قوم کے لوگ بہت عقلمند ہوتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟

اس نے کہا ہم ایک خاص قسم کی مچھلی کھاتے ہیں جو خاصی مہنگی ہوتی ہے۔ ایک چھوٹی سے مچھلی کی قیمت 10 ڈالر ہوتی ہے۔

پہلے والے نے کہا میں 10 ڈالر خرچ کرنے کو تیار ہوں، تم مجھے وہی مچھلی کھلاؤ۔

دوسرے نے 10 ڈالر لیکر ایک چھوٹی سی عام سی مچھلی بنا کر اسے کھانے کو دے دی۔

پہلے والے نے مچھلی کھائی اور چیخنے لگا کہ اس میں کیا خاص بات ہے، یہ تو عام سی مچھلی ہے۔ تم نے میرے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ نکالو میرے پیسے،،،،،،،،

دوسرے والا کہنے لگا دیکھا 10 ڈالر میں کتنی جلدی عقل آ گئی۔
پس ثابت ہوا بادام = مچھلی
لیونکہ دونوں کے کھانے سے عقل آتی ہے۔:)
 

نیلم

محفلین
بلکل ٹھیک
بادام کھانےسے تو یادداشت اچھی ہوتی ہے
عقل البتہ حوادثات ،تجربات سے حاصل ہوتی ہے ۔۔
جن کو نہیں آنی ہوتی ان کو تو کسی ٹھوکر کسی تجربے سے نہیں آتی
کچھ لوگ تو ہر بات ہر حادثے سے سیکھتے ہیں
اس شعر کے مصداق ! بخشا ہے ٹھوکروں نے سنبھلنے کا حوصلہ۔۔۔ ۔ہر حادثہ خیال کو گہرائی دے گیا
 
لفظ عقل کا لفظی مطلب ہے، گرہ دینا، باندھنا، حد مقرر کرنا یعنی چیزوں کو، حوادث کو اور مشاہدات کو correlate کرکے نتائج اخذ کرنا۔۔۔پاکیزہ رزق، پاکیزہ نظر، پاکیزہ اعمال سے عقل بھی پاکیزہ ملتی ہے۔۔۔ورنہ جتنے مرضی بادام کھائیں۔۔
جے توں عقل لطیف، کالے لکھ نہ لیکھ
اپنے گریبان میں سر نیواں کرکے دیکھ
(بابا فرید گنج شکر)
نیز یہ کہ
قدر پُھلّاں دی بلبل جانے صاف دماغاں والی۔۔۔
قدر پُھلّاں دی گِرج کیہہ جانے، مردے کھاون والی
 

نیلم

محفلین
بہت خوب بہت شکریہ
لفظ عقل کا لفظی مطلب ہے، گرہ دینا، باندھنا، حد مقرر کرنا یعنی چیزوں کو، حوادث کو اور مشاہدات کو correlate کرکے نتائج اخذ کرنا۔۔۔ پاکیزہ رزق، پاکیزہ نظر، پاکیزہ اعمال سے عقل بھی پاکیزہ ملتی ہے۔۔۔ ورنہ جتنے مرضی بادام کھائیں۔۔
جے توں عقل لطیف، کالے لکھ نہ لیکھ
اپنے گریبان میں سر نیواں کرکے دیکھ
(بابا فرید گنج شکر)
نیز یہ کہ
قدر پُھلّاں دی بلبل جانے صاف دماغاں والی۔۔۔
قدر پُھلّاں دی گِرج کیہہ جانے، مردے کھاون والی
 

نیلم

محفلین
دو چار.....بھر تو کچھ زیادہ ہی عقلمند نہیں ہوجاؤں گی.پھرآپ کےتمغوں کی خیر نہیں...
 
میرا ذاتی تجربہ تو نہیں۔ پر سنا ہے کہ عقل جوتے کھانے سے بھی آتی ہے۔
وہ کہتے ہیں نا " اتنے جوتے پڑیں گے کہ عقل ٹھکانے آجائے گی۔"
اگر کسی کو اس سلسلے میں کوئی ذاتی تجربہ ہو تو پلیز شیئر کریں تاکہ ہم بھی کچھ اس بارے میں سوچیں۔
 
Top