پیالہ مبارک سے حصولِ برکت
لبِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس برتن کو مس کیا وہ بھی بڑے بابرکت ہو گئے۔
ظاہر پرست حضرات کے برعکس، صحابہ کرام ایسے برتنوں کو بطور تبرک اپنے پاس محفوظ رکھتے تھے اور پینے پلانے کے ایسے برتنوں کا استعمال باعث برکت و سعادت گردانتے تھے۔
1۔ حضرت ابوبردہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عبداﷲ بن سلام رضی اللہ عنہ نے انہیں ایک ایسے برتن میں پانی پلانے کی پیشکش کی کہ جس سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی نوش فرمایا تھا اور انہوں نے اس مبارک برتن کو اپنے پاس محفوظ کر لیا اور فرمایا :
ألا أسقيک فی قدح شرب النبی صلی الله عليه وآله وسلم فيه؟
’’کیا میں آپ کو اس پیالے میں (پانی) نہ پلاؤں جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نوش فرمایا ہے؟‘‘
بخاري، الصحيح، 5 : 2134، کتاب الأشربة، رقم : 5314
عسقلانی، تغليق التعليق، 5 : 32
تو اب ہمت ہے تو کہہ دیجئیے کہ رسول ص تو اپنی زندگی میں اپنے تبرکات سے صحابہ کو موڑ چکے تھے اور یہ صحابی رسول معاذ اللہ صرف اپنی رائے سے ایک نیا فعل/عمل/بدعت انجام دے رہا ہے اور اس صحابی کو پیالے سے کوئی نفع نہیں حاصل ہوئی بلکہ معاذ اللہ معاذ اللہ وہ یہ کام صرف شخصیت پرستی میں مبتلا ہو کر کر رہا تھا [نوٹ: میں سخت نہیں ہونا چاہتی، مگر میں نے "شخصیت پرستی" کا لفظ جان بوجھ کر استعمال کیا ہے کیونکہ ظاہر پرست حضرات ہم پر تبرکات نبوی سے شفا و نفع حاصل کرنے کے عیقدے پر شخصیت پرستش کی فتوے عام جاری کرتے ہیں۔]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دوسرے الفاظ اس طرح مروی ہیں کہ میں مدینہ پاک حاضر ہوا تو مجھے عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ ملے اور اس نے کہا :
انطلق إلی المنزل فأسقيک فی قدح شرب فيه رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم.
’’میرے ساتھ گھر چلیں میں آپ کو اس پیالہ میں پلاؤں گا جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیا ہے۔‘‘
بخاري، الصحيح، 6 : 2673، کتاب الاعتصام بالکتاب والسنة، رقم : 6910
بيهقي، السنن الکبری، 5 : 349، رقم : 10708
عسقلانی، فتح الباری، 7 : 131، رقم : 3603
عسقلانی، تغليق التعليق، 5 : 32
2۔ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :
فأقبل النبی صلی الله عليه وآله وسلم يومئذ حتي جلس في سقيفة بني ساعدة هو و أصحابه ثم قال : اسقنا، يا سهل : فخرجت لهم بهذا القدح فأسقيتهم فيه. (قال أبو حازم : ) فأخرج لنا سهل ذلک القدح فشربنا منه. قال : ثم استوهبه عمر بن عبدالعزيز بعد ذلک، فوهبه له.
’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ سقیفہ بنی ساعدہ میں تشریف فرما ہوئے۔ پھر حضرت سہل سے فرمایا : اے سہل! ہمیں پانی پلاؤ۔ پھر میں نے ان کے لیے یہ پیالا نکالا اور انہیں اس میں (پانی) پلایا۔ (ابو حازم نے کہا
سہل نے ہمارے لیے وہ پیالہ نکالا اور ہم نے بھی اس میں پیا۔ پھر حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ نے وہ پیالہ ان سے مانگ لیا تو حضرت سہل رضی اللہ عنہ نے وہ پیالہ ان کو دے دیا۔‘‘
بخاري، الصحيح، 5 : 2134، کتاب الاشربة، رقم : 5314
مسلم، الصحيح، 3 : 1591، کتاب الأشربة، رقم : 2007
ابوعوانه، المسند، 5 : 136، رقم : 8125
بيهقي، السنن الکبري، 1 : 31، رقم : 123
روياني، المسند، 2 : 201، رقم : 1036
ابن جعد، المسند، 1 : 431، رقم : 2935
طبراني، المعجم الکبير، 6 : 145، رقم : 5792
عسقلاني، فتح الباري، 10 : 99، رقم : 5314
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے پیالۂ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مس شدہ پانی اپنے سروں اور چہروں پر انڈیلا
3۔ حضرت حجاج بن حسان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
کنا عند أنس بن مالک، فدعا بإناء و فيه ثلاث ضباب حديد و حلقة من حديد، فأخرج من غلاف أسود و هو دون الربع و فوق نصف الربع، فأمر أنس بن مالک فجعل لنا فيه ماء فأتينا به فشربنا وصببنا علی رؤوسنا و وجوهنا و صلينا علی النبی صلی الله عليه وآله وسلم.
’’ہم حضرت انس رضی اللہ عنہ کے پاس تھے کہ آپ نے ایک برتن منگوایا جس میں لوہے کے تین مضبوط دستے اور ایک چھلا تھا۔ آپ نے اسے سیاہ غلاف سے نکالا، جو درمیانے سائز سے کم اور نصف چوتھائی سے زیادہ تھا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حکم سے اس میں ہمارے لیے پانی ڈال کر لایا گیا تو ہم نے پانی پیا اور اپنے سروں اور چہروں پر ڈالا اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھا۔‘‘
احمد بن حنبل، المسند، 3 : 187، رقم : 12971
ابن کثير، البديه والنهيه، 6 : 7
مقدسي، الآحاديث المختارة، 5 : 216، رقم : 1845
اس روایت کی اسناد صحیح ہیں۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ نے پیالۂ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چاندی کے تار سے جوڑا
جب وہ مبارک پیالہ ٹوٹ گیا (جس میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی پیا تھا) جو حضرت انس رضی اللہ عنہ کے پاس محفوظ تھا تو اس کی مرمت کا انہوں نے جس قدر اہتمام کیا اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنھم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب اشیاء کو کس قدر حرزجاں بنائے ہوئے تھے۔
4۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
أن قدح النبی صلی الله عليه وآله وسلم انکسر فاتخذ مکان الشعب سلسلةً من فضة. قال عاصم : رأيتُ القدح و شربتُ فيه.
’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیالہ ٹوٹ گیا تو آپ (حضرت انس رضی اللہ عنہ) نے
اسے جوڑنے کے لئے عام چیز کی بجائے چاندی کے تار لگا دیئے۔ عاصم (راوی ) کہتے ہیں : خود میں نے اس پیالے کی زیارت کی ہے اور اس میں پیا ہے۔‘‘
بخاري، الصحيح، 3 : 1131، ابواب الخمس، رقم : 2942
طبرانی، المعجم الاوسط، 8 : 87، رقم : 8050
بيهقي، السنن الکبریٰ، 1 : 29، رقم : 113 - 111
عسقلانی، تلخيص الجبير، 1 : 52
ملقن، خلاصة البدر المنير، 1 : 25
احمد بن علي، الفصل للوصل المدرج، 1 : 249
صنعاني، سبل السلام، 1 : 34
ابن قدامه، المغني، 1 : 59
شوکاني، نيل الاوطار، 1 : 84