علامہ اقبال کے مکمل کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ

بہت خوب۔۔بہت اچھی ایپ بنائی ہے۔۔ سب سے اچھی بات تحریر کو کاپی بھی کرسکتے ہے۔۔ یہ بھی اچھی بات ہے کہ کوئی اشتہار نہیں دکھاتا۔۔ تلاش میں کچھ مسئلہ ہے شاید۔۔ میں نے تلاش میں بچے کی دعا لکھ کر تلاش کیا تو کوئی نتیجہ نہیں کا پیغام آرہا ہے :)
2uszac4.jpg
جزاک اللہ
تلاش چونکہ ایگزیکٹ ٹیکسٹ سرچ پر مبنی ہے، آپ کے بتائے ہوئے الفاظ کو ٹیسٹ کیا ہے، تو معاملہ یہ نکلا کہ ایپ میں جو "بچے کی دعا" لکھا ہے، اس میں "د" اور "عا" کے درمیان سپیس ہے، جس کی وجہ سے سرچ نہیں ہوا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
زبردست۔۔۔ @محمدتابش صدیقی بھیّا۔
مصرعوں کے حصّوں پر سرچ خوب کام کر رہا ہے۔ چھوٹے حصّے کر کے سرچ کیا جاسکتا ہے یہ بھی مؤثر ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
21862622160_7227264fec_b.jpg


میں نے پہلا مصرع پورا سرچ کیا تو نہیں ملا پھر حصہ سرچ کیا تو مل گیا لیکن اس سے کتاب کے سیاق و سباق کا پتہ نہیں چلا کہ یہ کی ورڈس کہاں واقع ہے۔ اگر یہ سرچ کتاب کےسیاق و سباق یا انڈیکس تک لےجاتی تو بہتر ہوتا۔
 
21862622160_7227264fec_b.jpg


میں نے پہلا مصرع پورا سرچ کیا تو نہیں ملا پھر حصہ سرچ کیا تو مل گیا لیکن اس سے کتاب کے سیاق و سباق کا پتہ نہیں چلا کہ یہ کی ورڈس کہاں واقع ہے۔ اگر یہ سرچ کتاب کےسیاق و سباق یا انڈیکس تک لےجاتی تو بہتر ہوتا۔

سرچ کرنے پر پہلے کتب اور نظموں کی فہرست ہی آتی ہے، جہاں جہاں وہ الفاظ آئے ہوں۔ ان پر کلک کر کے ہی آپ متعلقہ جگہ پہنچتے ہیں۔
 
اس ایپ میں ایک۔ زوم ان ۔اور ۔زوم آؤٹ۔ کا آپشن آتا رہتاہے پلس مائنس کی نشانی کے ساتھ مگر پلس اور مائنس دونوں پر کلک کرنے سے نستعلیق فونٹ چھوٹا ہی ہوتا ہے بڑا نہیں ہوتا۔(سامسنگ گلیکسی نوٹ 4اندڑائیڈ 5۔1۔1) ۔ یہ بات سمجھ نہیں آئی ۔اگر یہ کمی واقعی ہے تو اسے درست کرنا آسان ہونا چاہیے۔
مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔ ایپ اپڈیٹ کر لیں اور نتائج سے آگاہ کریں۔ جزاک اللہ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پلے سٹور پر مائی ایپس میں جائیں، وہاں اس ایپ کے سامنے اپڈیٹ لکھا ہو گا
بہترین ۔ زوم والا مسئلہ حل ہوگیا ۔ مبارک ہو۔
البتہ آپ نے جو یونی کوڈ ٹیکسٹ حاصل کیا ہے اس میں ہی ایک املائی نوعیت کی غلطی نظر آئی ۔ بنانگ درا کی نظم " خفتگان خاک سے استفسار میں" ایک مصرع میں " آگ کےشعلوں میں پنہاںمقصد ِ تاویب ہے" لکھا ہے۔ یہ شاید تادیب ہوگا ۔
 
البتہ آپ نے جو یونی کوڈ ٹیکسٹ حاصل کیا ہے اس میں ہی ایک املائی نوعیت کی غلطی نظر آئی ۔ بنانگ درا کی نظم " خفتگان خاک سے استفسار میں" ایک مصرع میں " آگ کےشعلوں میں پنہاںمقصد ِ تاویب ہے" لکھا ہے۔ یہ شاید تادیب ہوگا ۔
جی اس طرح کے مسائل کچھ جگہ آئے ہیں، بعض جگہ تو پوری نظم ہی کرپٹ تھی۔ ڈیٹا اقبال اکیڈمی کی ویب سے حاصل کیا، تو امید تو یہی تھی کہ صاف کام ہو گا۔ بہر حال ایسے مسائل سامنے آنے کے ساتھ ساتھ ہی صفائی ہوتی رہے گی، انشاء اللہ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے یہ لفظ تاویب ہی ہے۔ فارسی کا لفظ ہے۔ صحیح مفہوم معلوم نہ ہو سکا۔
محمد تابش صدیقی صاحب۔ میں سمجھتا ہوں یہ لفظ تادیب ہے۔ عربی لفظ ہے اور ادب و تہذیب سکھانے اور اصلاح کی غرض سے دی جانے والی سزا کے معنی رکھتا ہے ۔۔۔۔۔یہاں شعلوں کے ساتھ ان معانی میں آیا ہے کہ جہنم کے شعلے انسان کی خطاؤں کو زائل کر کہ انسان کی تادیبِ نفس کریں گے اور جنت میں داخل ہونے کے لائق بنادیں گے۔شاعر نے استفہام کا اسلوب تاکید کے رنگ میں استعمال کیا ہے۔واللہ اعلم۔
http://www.almaany.com/ar/dict/ar-ar/تأديب/
أدَّبَ يؤدِّب ، تَأْديبًا ، فهو مُؤدِّب ، والمفعول مُؤدَّب
 
لیپ ٹاپ پر کیسے چلے گی؟
یہ صرف اینڈرائڈ ایپ ہے۔ لیپ ٹاپ پر چلانے کا طریقہ یہ ہے کہ bluestack یا اس قسم کا کوئی سافٹویئر انسٹال کر لیں، جس میں اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہوتا ہے. اس میں اس ایپ کو انسٹال کر لیں.
 
الحمد للہ، 5 ماہ کے مختصر عرصہ میں ایپلیکیشن کے ٹوٹل انسٹالز کی تعداد 2500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اور اس وقت یونیک یوزرز کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس ایپلیکیشن کے لئے محفل فورم، فیس بک اور ٹویٹر پر پوسٹ کرنے کے علاوہ کوئی ایڈورٹائزمنٹ نہیں کی گئی۔
اس موقع پر میری خواہش ہے کہ میں ان سٹیٹس کو آپ لوگوں کے ساتھ شئر کروں۔ اور شکریہ ادا کر سکوں کہ ایپلیکیشن کی کامیابی میں کچھ نہ کچھ حصہ آپ لوگوں کا بھی ہے۔ :)

اوور آل سٹیٹس:
sum%20stats_zps0jkdzyg3.png~original

ریٹنگ کا معاملہ تعداد کے اعتبار سے کچھ کمزور ہے، چونکہ میں خود ایپلیکشن ریٹنگ دینے کے معاملہ میں کمزور ہوں، لہٰذا یہ شکایت بھی نہیں کرتا۔ :)

ریٹنگز:
rating_zpshxcv74gd.png~original


مکمل انسٹال گراف:

Install%20History_zps7kkkqg3h.png~original


ایپلیکیشن ورژن کے اعتبار سے انسٹالز:
کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ جنہوں نے فرسٹ ٹائم انسٹالیشن کے بعد سے ایپلیکیشن اپڈیٹ نہیں کی۔ :)
By%20App%20Version_zps4mwr6gmv.png~original


ملک کے اعتبار سے انسٹالز:
By%20Country_zpsx0lv6b66.png~original


اینڈرائڈ ورژن کے اعتبار سے انسٹالز:
android%20versions_zpsgxtmx5cy.png~original


امید ہے کہ کچھ دنوں میں مزید اپڈیٹ کروں گا۔ جس میں ایک اہم اپڈیٹ فیورٹس ایڈ کرنے کا ہے۔

ایک بہت اہم بات جو ایپلیکیشن کی کامیابی کے لئے ضروری ہے وہ آپ لوگوں کا فیڈ بیک ہے۔ کہیں بھی کسی قسم کا مسئلہ نظر آئے یا ایپلیکیشن میں کمی کوتاہی نظر آئے تو ضرور آگاہ کریں، اور بہتری کے لئے تجاویز بھی دیں۔

ان تمام افراد کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ جنہوں نے یہ ایپلیکشن انسٹال کی یا آگے مزید لوگوں تک بھی پہنچائی۔ :)
اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اجر عطا فرمائے۔ آمین
دعاؤں میں یاد رکھیں۔ جزاک اللہ
 
آخری تدوین:
Top