میں ایپلیکیشن اپڈیٹ کرنا چاہ رہا ہوں.
ایک تو پسندیدہ کلام کا فیچر ایڈ کیا ہے.
پروف ریڈنگ کی کچھ غلطیاں چند احباب نے رپورٹ کی تھیں، ان کو درست کیا ہے.
کیبورڈ میں ۂ کیریکٹر نہیں تھا وہ ایڈ کیا ہے.
لیکن جس معاملے نے ابھی تک سکون نہیں لینے دیا وہ ہے فونٹ کا.
ابھی ایپلیکیشن میں اینڈرائیڈ ورژن 5 اینڈ پلس کے لئے نفیس نستعلیق فونٹ ہے اور اس سے پہلے والے ورژنز کے لئے ڈیوائس کا ڈیفالٹ فونٹ ہی سیٹ کیا ہوا ہے. کیونکہ ان پر کوئی بھی نستعلیق درست رینڈر نہیں ہو رہا تھا.
پچھلے دنوں محفل پر ہی امیری فونٹ کے بارے میں معلوم ہوا. جو مجھے پسند آیا.
اب سوچ رہا ہوں کہ اسی کو ایپ فونٹ کے طور پر استعمال کر لوں. تاکہ فی الحال نستعلیقی مسائل کے جھنجھٹ سے بچا جا سکے.
اس میں آپ حضرات سے رائے درکار ہے کہ آیا یہ تبدیلی کی جائے یا نہیں؟
دوسرا یہ کہ امیری کی صورت میں نارمل ٹیکسٹ کے لئے ریگولر فونٹ ہی استعمال کروں یا بولڈ.
ذیل میں امیری ریگولر اور امیری بولڈ کے ساتھ سکرین شاٹ منسلک ہےِ
رہنمائی کے لئے مشکور رہوں گا. جزاک اللہ