علم الصرف کی گردانوں کیلئے ایکسل فارمولا۔۔۔ مدد درکار

ابوعثمان

محفلین
علم الصرف کی گردانوں کیلئے ایکسل فارمولہ۔۔۔مدد درکار
میں نے ایکسل میں ایک فارم ڈیزائن کیا ہے۔۔ جس میں صرف کی گردانوں کے اوزان لکھے ہیں۔
ماضی،مضارع،امر،نہی،اسمائے مشتقہ کے اوازن۔"فعل" سے
اب اگر کوئی فارمولا مل جائے۔
کہ مصدر تبدیل کیا جائے۔تو ماضی،ماضی،مضارع،امر،نہی،اسمائے مشتقہ کے کی گردان ظاہر کردے۔
ایسا فارمولا بنانا ناممکن نہیں۔بن سکتا ہے۔تھوڑی محنت کی ضرورت ہے۔لیکن اس کا فائدہ بہت ہوگا۔
یہ فارمولا بنانے سے 70،80فیصد(گردانوں کا،صیغے دیکھنے کا)مسئلہ حل ہوجائے گا۔
پھر جن صیغوں کی تعلیل ہوئی ہے۔ان کا بھی فارمولا بن جائے تو صرف کا صیغہ دیکھنا بہت آسان ہوجائے گا۔
یا ایک سافٹ وئیر بن جائے۔جس میں صرف کا آپ مصدر(یا کوئی فعل،یا کلمہ) لکھیں۔تو اس کی مکمل صرفی تحقیق بتا دے۔
اگر ایسا سافٹ وئیر پہلے سے بنا ہو۔تو اس کے بارے میں بتادیں۔
 
آخری تدوین:

ابوعثمان

محفلین
علم الصرف کی گردانوں کیلئے ایکسل فارمونا۔۔۔ مدد درکار
عنوان میں فارمولا غلط ٹائپ ہوگیا۔کوئی صاحب درست کردیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
علم الصرف کی گردانوں کیلئے ایکسل فارمولہ۔۔۔ مدد درکار
میں نے ایکسل میں ایک فارم ڈیزائن کیا ہے۔۔ جس میں صرف کی گردانوں کے اوزان لکھے ہیں۔
ماضی،مضارع،امر،نہی،اسمائے مشتقہ کے اوازن۔فعل سے
اب اگر کوئی فارمولا مل جائے۔
کہ مصدر تبدیل کیا جائے۔تو ماضی،ماضی،مضارع،امر،نہی،اسمائے مشتقہ کے کی گردان ظاہر کردے۔
ایسا فارمولا بنانا ناممکن نہیں۔بن سکتا ہے۔تھوڑی محنت کی ضرورت ہے۔لیکن اس کا فائدہ بہت ہوگا۔
یہ فارمولا بنانے سے 70،80فیصد(گردانوں کا،صیغے دیکھنے کا)مسئلہ حل ہوجائے گا۔
پھر جن صیغوں کی تعلیل ہوئی ہے۔ان کا بھی فارمولا بن جائے تو صرف کا صیغہ دیکھنا بہت آسان ہوجائے گا۔
یا ایک سافٹ وئیر بن جائے۔جس میں صرف کا آپ مصدر(یا کوئی فعل،یا کلمہ) لکھیں۔تو اس کی مکمل صرفی تحقیق بتا دے۔
اگر ایسا سافٹ پہلے سے بنا ہو۔تو اس کے بارے میں بتادیں۔
کوئی مثال دے کر واضح کریں تو یقینا ًبہت سے ماہرین مدد فراہم کر سکتے ہیں
 
ابوعثمان

محفلین
Sarfkigardanainaiknazarme_zps0f25dc07.png
 
محمد وارث

لائبریرین
میں نے کئی فارسی ویب سائٹس دیکھی ہیں جن پر مصدر ڈالنے سے صیغوں کی مکمل گردان ظاہر ہو جاتی ہے، شاید عربی کی بھی موجود ہو۔
 
ماشاء اللہ بہت خوب محنت کی ہے۔ جزاکم اللہ خیرا۔
اللہ کرے کوئی صاحب آپ کی آرزو پوری کردے اور ایکسل فارمولا یا سوفٹ وئیر بنادے یا بناہوا ہو تو نشان دہی کردے۔

کچھ وضاحتیں:
1۔ اسمائے مشتقہ کے صیغوں کی تذکیر و تانیث چونکہ ماقبل حصے کے مطابق نہیں ہے اس لیے ان کے اور افعال کے درمیانی خط کو مزید واضح کردیں۔
2۔ ماضی قریب کے ترجمے میں ”ابھی“ کے بجائے ”ہے“ زیادہ بہتر ہے۔
3۔ ماضی تمنائی کے ترجمے میں ”کاش“ کے بعد ”کہ“ نہیں بلکہ ”کے“ لکھیں۔
4۔ امر کے ترجمے میں اگر لفظ ”چاہے“ لکھا ہے تو اسے ”چاہیے“ ہونا چاہیے۔
5۔ فعل تعجب کے لیے ”فعُل“ اور ”یافعلت“ صرف کتب صرف میں دیکھے اور پڑھے ہیں، کسی کتاب میں اگر دیکھے ہوں تو ضرور بتائیے گا۔
 
footprints

محفلین
یہ ایکسل کی شیٹ ہے۔۔ اس میں(کسی ایک سیل میں) کوئی بھی مصدر دیا جائے۔ انہی اوازان کے وزن پر تبدیل کردے۔
ربط میں فراہم ایکس شیٹ کو دیکھیے جس میں کسی قدر اس طرح کا کام کیا گیا ہے امید ہے کہ اس سے آپ کو کچھ آئیڈیا مل جائےگا۔
https://dl.dropboxusercontent.com/u/25937076/Arabic Verb Forms.xls
نمونہ :
Verb1.png

Verb2.png

مذکورہ شیٹ میں "ع"، "ل" اور "م" کو بدلنے سے گردان اسی مادے سے ظاہر ہو جاتی ہے۔
 
اسد منصور

محفلین
السلام علیکم: عثمان صاحب آپ نے عمدہ کوشش کی ہے۔ آپکے دئیے ہو‌ئے لنک سے میں نے چارٹ ڈاؤن لوڈ کیا ہے اور اسپر کچھ کام کیا ہے۔ میں آپکو وہ شیٹ بھیجنا چاھا رہا ہوں۔ کسطرح بھیجوں؟ کوئی ای میل یا کونٹیکٹ نمبر ہو تو دیں۔ میرا ای میل اسدمنصور13@ جی میل ہے (انگلش میں سب ملا ہوا)
دوسرے یہ پورے چارٹ کی تصویر آپ نے کسطرح لی وہ میں نہی لے پایا ورنہ یہاں ہی پوسٹ کر دیتا۔
شکریہ:۔ اسد منصور
 
Top