arifkarim
معطل
لاہوری نستعلیق کی دستیابی ایک بہت اچھی خبر ہے لیکن میں نوری نستعلیق کی ڈیویلپمنٹ کا سلسلہ منقطع ہونے پر خوش نہیں ہوں۔ بہتر تو یہی ہوتا کہ دونوں فونٹس کی ڈیویلپمنٹ پر متوازی کام جاری رہتا لیکن لگتا ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر امجد نے نوری نستعلیق فونٹ پر کام ختم کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ اگر اس کی وجہ واقعی نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات کے استعمال کی قانونی حیثیت کا سوال بار بار اٹھایا جانا ہے تو یہ بات قابل صد افسوس ہے۔ امجد نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر دن رات محنت کرکے اردو کی ایک عظیم خدمت سرانجام دی ہے جس کا وہ کسی سے کوئی معاوضہ بھی طلب نہیں کر رہے۔ اس کے بعد بھی اس کام پر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے اگر ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں تو یہ نہایت مذموم حرکت ہے۔
یہ رکاوٹیں کھڑی کرنے والے یقینا پاک ڈیٹا، مونو ٹائپ اور انپیج کے مالکان ہوں گے، جو اس فانٹ کی ''مفت'' ریلیز کے بعد مارکیٹ سے باہر ہو گئے ہیں
پاک ڈیٹا کا جوہر پرو اور مونو ٹائپ کا نوری نستعلیق (اوپن ٹائپ) کی قیمت لاکھوں میں ہے! یہی وجہ ہے کہ انکو ''علوی نستعلیق'' ایک آنکھ نہیں بھاتا۔۔۔۔۔