علوی نستعلیق اب وائس آف امریکہ کی ویب پر بھی

شہزاد وحید

محفلین
میں نے آج وائس آف امریکہ کی ویب سائٹ دیکھی تو علوی نستعلیق وہاں بھی چل رہا ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک اور کامیابی ہے۔
یہ رہا ربط
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست، بالآخر وائس آف امریکہ نے ہمت کر ہی لی۔ اسے علوی نستعلیق کے لیے بریک تھرو بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ علوی امجد کو اس موقعے پر مبارکباد دی جانی چاہیے کہ ان کی کاوشوں کا بڑی ویب سائٹس پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ البتہ وی او اے اردو کی ویب سائٹ پر فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنے یا انسٹال کرنے سے متعلق کوئی انفارمیشن موجود نہیں ہے۔
 
نہیں نا نبیل بھیا۔۔۔ سائٹ کے دائیں طرف نستعلیق فونٹ کی امیج ہے اور اس پر ایک صفحے کا ربط ہے جو علوی نستعلیق ڈاؤن لوڈ کرنے کے بارے میں بتاتا ہے۔ دیکھیں یہ صفحہ
 
بلال

محفلین
بہت خوب۔ یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے۔ اگر ایسے ہی بڑی ویب سائیٹس والے علوی نستعلیق کو اپنانے لگے تو وہ دن دور نہیں جب سب لوگ کمپیوٹر کی اصل اردو کی طرف آ جائیں گے کیونکہ ابھی تک زیادہ تر لوگ اردو کی بجائے تصویری اردو صرف نستعلیق فانٹ نہ ہونے کی وجہ سے پڑھنا پسند کرتے تھے۔ لیکن اب امید ہے کمپیوٹر کی اصل اردو کا وقت صحیح معنوں میں شروع ہونے والا ہے۔۔۔
 
شہزاد وحید

محفلین
زبردست، بالآخر وائس آف امریکہ نے ہمت کر ہی لی۔ اسے علوی نستعلیق کے لیے بریک تھرو بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ علوی امجد کو اس موقعے پر مبارکباد دی جانی چاہیے کہ ان کی کاوشوں کا بڑی ویب سائٹس پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ البتہ وی او اے اردو کی ویب سائٹ پر فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنے یا انسٹال کرنے سے متعلق کوئی انفارمیشن موجود نہیں ہے۔
علوی صاحب کو چاہیے کہ وہ اپنے فونٹ کو اور نکھار دیں۔ اور فائر فاکس میں جو تھوڑا بہت مسلئہ ہوتا ہے وہ بھی دور کریں۔ تا کہ علوی نستعلیق صحیح معنوں میں اردو لکھنے کا ذریعہ بن جائے۔ وہ وقت دور نہیں جب نستعلیق فونٹ ونڈوز کے کسی نئے ورژن میں باقی فونٹس کی طرح جینون آئے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
دراصل کچھ چیزیں فونٹ میں نہیں بلکہ فونٹ ڈسپلے کرنے والی ٹیکنالوجی میں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 اور لینکس پر فائرفاکس 3 میں علوی نستعلیق بالکل ٹھیک نظر آ رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ونڈوز پر فائرفاکس میں راسٹرائزر اور کیریکٹر شیپنگ انجن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جو کہ فائرفاکس کے ڈیویلوپر ہی کر سکتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
مبارک ہو علوی امجد۔ علوی نستعلیق کچھ پہلے آ گیا اس لئے اس کی زیادہ پذیرائی ہوئی ہے۔ جمیل کی نہیں ہوئی۔ ویسے مسائل تو دونوں میں ہیں۔ خاص طور پر آفس 2700 میں۔
لیکن اگر کوئی فانٹ مکمل نئے سرے سے بنایا جائے اور نوری نستعلیق کو گھاس نہ دالی جائے تو ممکن ہے کہ بی بی سی بھی اپنا لے۔
 
نبیل بھائی آپ کی طرح یہاں کئی بڑی پہنچی ہوئی ہستیاں ہیں۔ کسی کو کہیں نا فائر فاکس کے ڈیویلوپرز کوبتائیں یعنی اُن سے رابطہ کریں۔ ویسے یہاں تو کئی لوگ یونیکوڈ والوں سے رابطے میں ہیں تو پھر یہ فائر فاکس کیا چیز ہے
 
arifkarim

معطل
مبارک ہو علوی امجد۔ علوی نستعلیق کچھ پہلے آ گیا اس لئے اس کی زیادہ پذیرائی ہوئی ہے۔ جمیل کی نہیں ہوئی۔ ویسے مسائل تو دونوں میں ہیں۔ خاص طور پر آفس 2700 میں۔
لیکن اگر کوئی فانٹ مکمل نئے سرے سے بنایا جائے اور نوری نستعلیق کو گھاس نہ دالی جائے تو ممکن ہے کہ بی بی سی بھی اپنا لے۔

2700:question:
شاید 2007 لکھنا چاہ رہے تھے۔ میرے پاس دونوں فانٹس آفس 2007 میں ٹھیک چلتے ہیں۔ شاید آپکے پاس کوئی کرپٹ ورژن ہے۔
بہر حال اس وقت ہمیں نیٹ کیساتھ ساتھ پروفیشنل ڈیسکٹاپ پبلشنگ کیلئے بھی قابل استعمال نوری نستعلیق فانٹس چاہیئں۔ اڈوبی انڈیزائن سی ایس 4 پر کام ہو رہا ہے۔ اب کورل ڈرا والوں کو بھی اپنا رینڈنگ انجن بہتر کرنا چاہیے۔ مزاہ تب آئے گا جب جنگ اور دوسرے بڑے اخبارات کی سائٹس نئے اوپن ٹائپ نوری نستعلیق فانٹس میں ہوں۔
 
ابوشامل

محفلین
یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔۔۔۔۔ کہ "رضاکار کمیونٹی" کے کام کو اس حد تک تسلیم کیا گیا ہے۔ میرے خیال میں اب شاید بی بی سی بھی کچھ کوشش کرے اس ضمن میں۔
علوی صاحب آپ کو تہہ دل سے بہت بہت مبارکباد ۔۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
مبارک ہو علوی امجد۔ علوی نستعلیق کچھ پہلے آ گیا اس لئے اس کی زیادہ پذیرائی ہوئی ہے۔ جمیل کی نہیں ہوئی۔ ویسے مسائل تو دونوں میں ہیں۔ خاص طور پر آفس 2700 میں۔
لیکن اگر کوئی فانٹ مکمل نئے سرے سے بنایا جائے اور نوری نستعلیق کو گھاس نہ دالی جائے تو ممکن ہے کہ بی بی سی بھی اپنا لے۔

محترم اعجاز عبید بلند اختر کے اس قول سے یہ تاثر ہرگز نہ لیا جائے کہ علوی نستعلیق اتفاقا یا حادثاتی طور پر کچھ پہلے آگیا تو اس کی پذیرائی بہت زیادہ ہوگئی ۔۔۔ بلکہ علوی نستعلیق تو باقاعدہ اپنی آمد کے اعلانات اور اردو کمیونٹی کے صبر کو آزمانے کے بعد آیا ہے علوی نستعلیق کی آمد آمد کے اعلانات کے دوران اردو کمیونٹی کا پیمانہ صبر لبریز ہو رہا تھا ۔ اس وقت اگر کسی فونٹ نے آنا ہوتا تو ضرور آجاتا اور اولیت کا اعزاز حاصل کر لیتا ۔۔۔۔ در اصل علوی نستعلیق ہی وہ واحد فونٹ ہے جو باقاعدہ طور پر اہتمام کے ساتھ اردو کمیونٹی کے استفادہ کے لیے تیار کیا گیا اور ابتدائی مراحل میں تیکنیکی مشکلات ، ضروری ٹولز کی عدم دستیابی اور اسی طرح کے دیگر مسائل کا سامنا کرتے عدم سے وجود میں آیا ۔ اس لیے اس کی پذیرائی ہونا فطری امر تھا۔
پھر اچانک اس فونٹ کے قانونی جوازات پر بحث کا آغاز ہو گیا۔ اور کہا گیا کہ اس فونٹ کو کوئی نہیں اپنائے گا۔۔ علوی صاحب کچھ رنجیدہ ہوئے کچھ مایوس اور کہیں کہیں غم و غصہ کا باقاعدہ اظہار بھی کر ڈالا۔ لیکن احباب کی حوصلہ افزائی ان کے ارادوں کو مہمیز کرتی رہی جس کی وجہ سے وہ مایوس نہیں ہوئے اور فوری طور پر رات دن محنت کر کے اس میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں کر ڈالیں اور وہ تمام چیزیں بدل دیں جن کی وجہ سے کسی ویب سائٹ کے لیے اس فونٹ کو اپنانے میں ہچکچاہٹ ہو سکتی تھی ۔ سو آج علوی نستعلیق کو وائس آف آمریکا پر دیکھ کر آنکھوں کو ٹھنڈک محسوس ہو رہی ہے!
 
arifkarim

معطل
پھر اچانک اس فونٹ کے قانونی جوازات پر بحث کا آغاز ہو گیا۔ اور کہا گیا کہ اس فونٹ کو کوئی نہیں اپنائے گا۔۔ علوی صاحب کچھ رنجیدہ ہوئے کچھ مایوس اور کہیں کہیں غم و غصہ کا باقاعدہ اظہار بھی کر ڈالا۔ لیکن احباب کی حوصلہ افزائی ان کے ارادوں کو مہمیز کرتی رہی جس کی وجہ سے وہ مایوس نہیں ہوئے اور فوری طور پر رات دن محنت کر کے اس میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں کر ڈالیں اور وہ تمام چیزیں بدل دیں جن کی وجہ سے کسی ویب سائٹ کو اس فونٹ کو اپنانے میں ہچکچاہٹ ہو سکتی تھی ۔ سو آج علوی نستعلیق کو وائس آف آمریکا پر دیکھ کر آنکھوں کو ٹھنڈک محسوس ہو رہی ہے!

شکریہ۔ امید ہے اب باقی بڑی ویبسائیٹس بھی جلد نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے سے نہ ہچکائیں گی۔ اور وہ دن دور نہیں کہ اردو نستعلیق ہر اردو سائٹ پر جگمگ جگمگ کرے گا!
 
علوی امجد

محفلین
سب سے پہلے تو بہت میں مشکور ہوں تمام احباب کا جنہوں نے مبارکباد کے پیغامات ارسال کئے۔ اردو کی جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہم جس محاذ پر لڑ رہے ہیں اس میں یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور ہمارے لئے سنگ میل کا درجہ رکھتی ہیں۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کمپیوٹر پر اردو اپنا مکمل مقام پالے گی۔

جہاں تک محترم اعجاز صاحب کی بات کا تعلق ہے تو میں ان سے اتنی درخواست ضرور کروں‌گا کہ بارش کا پہلا قطرہ بڑی مشکل سے چلتا ہے۔ بعد میں آنے والوں کے لئے ایک آسانی ضرور ہوتی ہے۔ میں نے جس وقت اس فانٹ کی تیاری میں تھا تو نہ تو میرے پاس اس کو بنانے کا کوئی ٹول تھا اور نہ ہی کوئی نمونہ جس سے میں استفادہ کرسکتایہ تو بعد میں نبیل بھائی کا کمال ہے کہ انہوں نے نے ایسے ٹولز بنا دیئے ہیں کہ نوری نستعلیق بنانا اب بہت آسان ہوگیا ہے۔

پھر فانٹ کی ریلیز کے بعد میں جس دور سے گذرا ہوں اس کا صرف مجھے ہی اندازہ ہے۔ میری جگہ کوئی اور ہوتا تو اس فیلڈ کو ہی چھوڑ دیتا۔ لیکن یہ شاکر القادری صاحب اور کاشف مجید جیسے ہمدرد ساتھیوں کی مشفقانہ ہمدردی ہے کہ پھر بھی ہمت ختم نہیں ہونے دیتے۔

علوی نستعلیق پر میں نے فانٹ ڈیویلپمنٹ ختم نہیں کردی بلکہ اردو زبان سے محبت رکھنے والوں کے لئے یہ خوش خبری ہوگی جلد ہی ایک بہت ہی خوبصورت قلم کے حامل خطاط کی خطاطی پر مشتمل ایک ایسا فانٹ ہم منظر عام پر لا رہے ہیں جو مستقبل میں اردو کی ترویج کے لئے کام کرنے والوں کے لئے ہمیشہ ایک مشعل راہ ثابت ہوگا۔ انشاء اللہ۔
 
Top