مبارکباد علوی نستعلیق اردو کی ویب دنیا میں ایک بڑا انقلاب..

فرخ

محفلین
[FONT=alvi Nastaleeq V1.0.0]السلام و علیکم دوستو....
آج کا دن کچھ ایسے ہی یادگار دن کے طور پر سامنے آیا ہے جیسے کوئی نیا ملک وجود میں‌آگیا ہو، یا جیسے کسی قوم کو غلامی سے آزادی مل گئی ہو.
کم از کم میں‌ تو خوشی کے مارے چھلانگیں لگائے بغیر نہیں رہ سکتا :d

علوی نستعلیق اپنی ریلیز کی خبر اور نمونے جات کے ظاہر ہونے کے بعد سے ہی میرے حواس پر سوار ہو چُکا تھا. اور کیوں نہ ہوتا. ایک مدت سے یہ میری شدید ترین خواہش رہی تھی، کہ نوری نستعلیق، جو صرف ان پیج میں‌ہی کام کرتا ہے، کے مقابلے کا فونٹ پوری ونڈوز میں‌ چلے اور آج اللہ تعالٰی نے یہ خواب امجد علوی کے ہاتھوں سے القلم اور اردو ویب کے ذریعے سے پورا فرما دیا. شُکر الحمدللہ. بے شک اللہ تعالٰی ہر چیز پر قادر ہیں......

اللہ تعالٰی آپ سب کو ہمیشہ اپنی بہترین رحمتوں میں‌رکھے. آمین ثم آمین.

صبح اٹھتے ہی اسے ڈاؤن لوڈ کیا اور انسٹال کیا اور خوشی کے مارے جذبات بھی آنکھوں‌سے چھلک پڑے جب میں نے اسے مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، اور اوپن آفس کے پروگراموں میں‌انتہائی کامیابی اور کوالٹی کے ساتھ استعمال کیا.

گو کہ نستعلیق فونٹ کو یونیکوڈ کی شکل میں لانے کی پہلے بھی بہت اچھی کوششیں کی گئیں اور کافی کامیاب بھی ہوئیں مگر نستعلیق کو کوالٹی کی ایک اونچے مقام پر لانے کا سہرا علوی امجد کے سر گیا۔ اس سے پہلے جو کوششیں ہوئیں وہ اس سٹیج تک آنے کی بہت اہم سیڑھیاں ثابت ہوئی اور وہ سب خراج تحسین کے لائق ہیں۔ اور ان سب لوگوں کی خدمات کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے اردو کی ترویج میں محنتیں کیں۔
اور ان میں خاص طور پر "اردو محفل" کے اراکیں اور بانیان جنہوں نے اردو کے فورمز کی اردو یونیکوڈ میں تراجم کئے اور اردو کو اس برقی دنیا میں ایک بہت اہم شاہراہ پر لا کھڑا کیا اور، القلم کے ساتھیوں کو بھی خراج تحسین جنہوں نے اس فونٹ کی ترویج اور اردو کا ایک منفرد فورم بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ۔
اسکے ساتھ ساتھ، وہ سب لوگ جنہوں نےخالص اردو زبان میں فورمز بنائے اور اردو سےمحبت رکھنے والوں کے لیے ایسی جگہیں فراہم کیں اور جہاں اردو لکھنے اور پڑھنے والے لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا، جہاں وہ سب مل بیٹھ کر بات چیت، گپ شپ اور دیگر معاملات پر بحث و مباحثوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور اردو سے متعلق اپنی بھولی ہوئی زبان کو واپس لا سکتے ہیں

اور یہ تریویج و ترقی ہماری نئی نسلوں کے لیئے ایک بہت بڑی مشعل راہ ہے،جو اردو سے دور ہونے سبب، اس برقی دنیا میں فرنگی زبان کے عادی ہوتے چلے جا رہے ہیں اور اپنی زبان فراموش کرتے جا رہے ہیں۔

اسکے ساتھ ساتھ، اردو کتب اور دیگر اردو ذرائع ابلاغ بھی اب ان پیج جیسے اور دوسرے پروگراموں کو خریدنے کے محتاج نہیں رہیں گے ۔ مگر اس بات کا اقرار بھی بہت ضروری ہے کہ ان پیج مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگوں‌کو چوری شُدہ استعمال کرنا پڑا۔ مگرحقیقتآ نوری نستعلیق کی صورت میں نستعلیق کا خواب دینے والے بھی ان پیج والے ہیں اگر یہ نہ ہوتا تو پھر ہم آج بھی نسخ تک ہی محدود رہتے۔

ان پیج اور دیگر نستعلیق فونٹز کی تیاری اور کوششیں دراصل علوی نستعلیق تک آنے کی سیڑھیاں تھیں۔ اور شائید یہ سفر اب بھی جاری ہے اور مزید بہتری کی طرف جاری رہیگا۔

ایک اہم بات یہ بھی کہ یہ فونٹ صرف اردو ہی نہیں بلکہ نستعلیق فونٹ میں لکھی جانے والی برصغیر پاک و ہند کی دیگر زبانوں کے لیے بھی مفید ہوگا جو اسی رسم الخط میں لکھی جاتی ہیں۔جن میں فارسی اور خاص طور پر ایرانی فارسی قابلِ ذکر ہیں۔ تو گویا یہ صرف اردو ہی نہیں بلکہ فارسی اور شائید کچھ اور زبانوں کی بھی خدمت ہو رہی ہے۔

میں علوی نستعلیق کے بارے میں جتنا بھی لکھوں گا، کم ہی ہوگا کیونکہ یہ ایک فونٹ اردو کی دنیا میں اتنا بڑا سنگِ میل ہے کہ اس کو الفاظ کے ذریعے کسی احاطے میں لانا شائید ایک زیادتی ہوگی۔

اللہ تعالٰی ان سب لوگوں جن میں‌ تفسیر بھائی، شاکر القادری بھائی، فاروق سرور بھائی اور بہت سے اردو محفل کے اراکین اور القلم کے اراکین کو اور خاص طور پر امجد علوی صاحب کو دونوں جہانوں میں اپنی بہتری رحمتوں میں رکھے ۔ جنہوں نے اس سنگ میل کو طے کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیااور اپنی زبان کی ایک عظیم خدمت سرانجام دی۔
ٔآمین، ثم آمین.

[/FONT]
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فرخ۔ یہ فونٹ میرے حواسوں پر بھی سوار ہو چکا ہے۔ :) اس کے اجراء کا سنتے ہی میرے ذہن میں کئی پراجیکٹس کے آئیڈیاز آ گئے ہیں۔
میں اس تھریڈ کو تہنیتی پیغامات کے زمرہ میں منتقل کر رہا ہوں۔
 
نبیل بھائی یہ فونٹ صرف آپکے ہی نہیں‌ہم سب کے ذہنوں پر سوار ہوچکا ہے اور واقعی یہ فونٹ اسی لائق ہے کہ ہم اسکو اپنے حواس پر چھانے دیں اللہ تعالی امجد علوی صاحب کو غریق رحمت کردے
 

محسن حجازی

محفلین
بلاشبہ یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ امجد علوی صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
 

فرخ

محفلین
شکریہ فرخ۔ یہ فونٹ میرے حواسوں پر بھی سوار ہو چکا ہے۔ :) اس کے اجراء کا سنتے ہی میرے ذہن میں کئی پراجیکٹس کے آئیڈیاز آ گئے ہیں۔
میں اس تھریڈ کو تہنیتی پیغامات کے زمرہ میں منتقل کر رہا ہوں۔

بہت شکریہ نبیل بھائی
میں‌ اتنا جذباتی ہو گیا تھا، کہ غور ہی نہیں‌کیا کہ اسے تہینیتی پیغامات میں‌پوسٹ کرنا چاہیئے تھا۔

آپ سب کو اردو زبان کی دنیا میں‌یہ یادگار دن بہت بہت بہت مبارک ہو۔۔۔:)

اللہ تعالٰی کا شُکر ہے، جس نے آج یہ دن بھی دیکھنے کی توفیق عطا فرمائی۔ اور اللہ تعالٰی سے دل کی گہرائیوں سے دعا ہے، یہ سنگ میل دینِ اسلام کی اردو زبان میں‌ترویج کا بھی ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو۔ آمین ثم آمین
 

محسن حجازی

محفلین
میری ذاتی کیفیات کچھ ایسی ہیں گویا عید کا دن ہو۔ باقی معمول کے کام رک سے گئے ہیں۔
ماشا اللہ۔۔۔ الحمداللہ۔۔۔ ثم الحمداللہ۔۔۔
 

ب وقوف

محفلین
علوی امجد صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ اتنا خوبصورت نستعلیق فونٹ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
 

اےقوف

محفلین
ارے یہ میرے ایک بھائی اور آگئے؟
آپ دیکھ رہے ہیں کہ الف سے لے کر یے تک ساری قوفی اب تک ہماری تھی۔ اور آپ مجھ سے پوچھے بغیر ب لے اڑے؟

چلئے بھائی آپ کیا یاد کریں گے ، بے آپ کو دی :) بہت مبارک ایک بار پھر۔
 

فرخ

محفلین
ویسے میں یہ سوال کرتے ہوئے اپنے آپ کو جاہل تصور کررہی ہوں پر یہ علوی نستعلیق ہے کیا:(:(

السلام وعلیکم ملائکہ
علوی نستعلیق ایک true type یونیکوڈ فونٹ ہے جو اردو کے سب مشہور رسم الخط "خطِ نستعلیق" کے اسٹائل میں ہے۔ امجد حسین علوی نے علوی نستعلیق فونٹ کو ڈیزائین وغیرہ کیا ہے اور اب یہ انٹرنیٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ نے ان پیج استعمال کیا ہے، تو پھر آپ نوری نستعلیق سے ضرور واقف ہونگی۔ ورنہ کم از کم ان پیج میں لکھےجانے والے Default رسم الخط سے تو واقف ہی ہونگی۔ وہی نوری نستعلیق ہے۔ اب علوی صاحب نے اسی کی طرح کا ایک نیا نستعلیق فونٹ ڈیزائین کیا، جسے علوی نستعلیق کا نام دیا گیا۔ اور جس کے پیچھےانکی انتھک محنت کا ہاتھ ہے۔

نوری نستعلیق کی طرح اس فونٹ کو استعمال کرنے کے لیئے کسی خاص پروگرام کی ضرورت نہیں۔ بس ڈاؤن لوڈ کریں اور استعمال کریں،اور پوری ونڈوز میں جہاں چاہیں استعمال کریں۔ :hatoff:
 

باسم

محفلین
حواس کی بات چل رہی ہے تو بتائے دیتا ہوں کہ کل اپنے بلاگ پر علوی نستعلیق کے متعلق پوسٹ کرنا چاہی تو پوسٹ کرنے کے بعدصفحہ اول پر کچھ دکھائی نہیں دیا پھر ایڈمن پینل میں گئے پھر یہی صورتحال
حواس "بے حال" ہوئے معلوم ہوا پوسٹ کے بجائے نیا صفحہ بنالیا تھا
 

ساجداقبال

محفلین
اس موقع پر ہماری ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ اس کی ترویج کریں۔ انگریزی فورمز اور بلاگز پر اس کا ذکر ابھی تک کہیں بھی نہیں کیا گیا۔ ہمیں پاکستانی نیٹ کمیونٹی میں اسے پھیلانے کی کوشش کرنی ہے تاکہ بی بی سی اور جنگ وغیرہ بھی اس کا استعمال شروع کریں۔ وائس آف امریکہ شاید پہل کرے۔
 

فرخ

محفلین
اس موقع پر ہماری ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ اس کی ترویج کریں۔ انگریزی فورمز اور بلاگز پر اس کا ذکر ابھی تک کہیں بھی نہیں کیا گیا۔ ہمیں پاکستانی نیٹ کمیونٹی میں اسے پھیلانے کی کوشش کرنی ہے تاکہ بی بی سی اور جنگ وغیرہ بھی اس کا استعمال شروع کریں۔ وائس آف امریکہ شاید پہل کرے۔

اور میں نے اپنے طور پر دیگر کچھ اور پاکستانی فورمز جہاں‌ زیادہ تر رومن اردو استعمال ہوتی ہے، وہاں‌جا کر علوی نستعلیق سے متعلق کچھ معلومات فراہم کر دیں‌ہیں۔ اور اُمید ہے کہ دوسرے فورمز بھی اسے استعمال کرنے لگیں‌گے۔
اور اگر باقی ساتھی بھی اپنے اپنے دوسرے فورمز پر اس خبر کو پہنچائیں تو زیادہ آسانی ہو جائے گی۔
 

مغزل

محفلین
میں کیا کہوں سوائے اس کے کہ میں بد بخت ثابت ہوا۔۔۔
ان دنوں کچھ عجیب و غریب حالات سے گزرہورہا ہے ۔۔
محفل میں صرف اس لیے حاضر ہوجا تا ہوں کہ جی بہل جائے ۔۔
مبارکباد کیلئے اور تشکر کیلئے ذخیرہ الفاظ نہیں ۔۔ ۔
باقی آئندہ ۔۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
واقعی اردو زباں اور اس سے محبت کرنے والوں کے لیے دو نومبر ایک عظیم اور تاریخی دن ہے ۔ امجد علوی صاحب اور اس کام جس نے بھی اپنا تھوڑا بہت حصہ ڈالا ہے ہمارےمحسن ہیں جس کے لیے ہم سب اردو سے محبت کرنے والے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ویسے اردومحفل پر تو اس فونٹ سے خوبصورت اور خوشگوار تبدیلی نظر آرہی ہےاورفونٹ اب تک صحیح کام کررہا ہے لیکن القلم میں مجھے کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے اس کی وجہ؟ کیا اس کے لیے رجسٹر ہونا پڑھے گا؟
 

جہانزیب

محفلین
اس موقع پر ہماری ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ اس کی ترویج کریں۔ انگریزی فورمز اور بلاگز پر اس کا ذکر ابھی تک کہیں بھی نہیں کیا گیا۔ ہمیں پاکستانی نیٹ کمیونٹی میں اسے پھیلانے کی کوشش کرنی ہے تاکہ بی بی سی اور جنگ وغیرہ بھی اس کا استعمال شروع کریں۔ وائس آف امریکہ شاید پہل کرے۔
ساجد رومن اردو والے تو شائد اردو رسم الخط کی جانب آ جائیں‌ لیکن یہ جو انگریزی والے حضرات ہیں ان سے توقع نہیں‌ ہے ۔ اوبنٹو پر اردو کیسے لکھیں‌ کے صحفہ سے کچھ لوگ دیکھ کر بعد میں شکریہ کی ای میل کر دیتے ہیں، ان میں‌ ہی ایک پاکستانی وڈے انگریزی بلاگر نے ای میل کی، کہ اب میں‌ اوبنٹو پر اردو لکھ سکتا ہوں‌ ۔ میں‌ نے کہا بھائی آپ پاکستان میں‌ چیونٹی رینگ جاتی ہے تو ایک عدد نیا بلاگ بنا دیتے ہو، چلیں‌ کچھ اردو میں‌ اب لکھ دیں گے، تو جواب آیا ایڈ سینس کام نہیں‌ کرتا ۔
 
Top